پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق  نے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ دونوں میچز جیتنے کی امید ظاہر کردی۔3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی  تھی جبکہ  اوپنر امام الحق  دائیں پاؤں میں انجری کے باعث  نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔ تاہم اب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق کہنا تھا کہ جو ہوچکا اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتے، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔اوپنر امام الحق کے مطابق ان کنڈیشن میں ابتدامیں  مشکل ہوتی ہے لیکن میرے خیال سے ہمیں یہاں کافی پریکٹس مل چکی ہے ، تھوڑا باؤنس ہوتا ہے لیکن جب 15 سے 20 بال کھیل لیتے ہیں تو رنز آنا شروع ہوجاتے ہیں.

سیریز میں ہمارا بولنگ یونٹ نیا ہے نسیم شاہ اور حارث رؤف کے علاوہ باقی بولرز نئے ہیں ۔

اما م الحق نے کہا کہ  مجھے ایسا لگتا ہے ہماری ٹیم بہت اچھی ہے ، ون ڈے کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں ، جو کھلاڑی ہیں  انہوں نے پاکستان کو بہت  سے میچز جتوائے  بھی ہیں، ایک وقت میں ون ڈے کی ہماری اچھی ٹیم تھی، جو پیچھے ہوچکا اس کو بھلادیں،یہ ٹیم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کا جو مورال ہے اس سے کم بیک کرنا چاہ رہے ہیں، مشکل کنڈیشن میں لڑکر جو کامیابی ملے گی اس سے ٹیم کو حوصلہ ملے گا۔

قومی بیٹسمین کا کہنا تھا کہ6، 8  آٹھ سال لگتار ٹیم سے کھیلا ہوں، جب ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو کھلاڑی کیلئے سیکھنے کا عمل ہوتا ہے،  6، 7 مہینے  ہر قسم کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی جو مددگار ثابت ہوئی مزید برآں انھوں نے کہا کہ میرا کوئی بڑا گول نہیں گولز مشکل میں ڈالتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے جب گراؤنڈ میں جاؤں تو جیت میں کردار ہو۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ امام الحق

پڑھیں:

کرکٹ آسٹریلیا کی دولت میں مزید اضافہ ہوگا

کراچی:

کرکٹ آسٹریلیا پھر دولت میں نہانے کو تیار ہے، اگلے بمپر ہوم سیزن کا اعلان کردیا گیا، بھارتی ٹیم وائٹ بال سیریز کیلیے مہمان بنے گی، انگلینڈ سے ایشز سیریز بھی شیڈول ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اس بار بھی ہوم سیزن میں اپنے خزنے مزید دولت سے بھرے گا۔ نئے بمپر سیزن میں  ڈارون میں انٹرنیشنل کرکٹ واپسی کی تصدیق کردی گئی۔ 

بھارتی ٹیم وائٹ بال ٹور کیلیے آسٹریلیا کی مہمان بنے گی، آسٹریلیا اور بھارت کی مینزٹیموں کے درمیان 8 میچز ہوں گے، ڈارون میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی، جنوبی افریقہ سے 2 مینز ٹی 20 انٹرنیشنل میچز اس مقام پر اگست میں ہوں گے۔ 

مزید پڑھیں: کرکٹ آسٹریلیا نے سابق کپتان وسیم اکرم کو ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کردیا

بھارتی ٹیم 21 روزہ ٹور میں 8 وائٹ بال میچز کھیلے گی، جس کے بعد نومبر کے اواخر میں مینز ایشز سیریز شروع ہوگی، کرکٹ آسٹریلیا نے شیڈول جاری کردیا. رواں برس 10 اگست کو جنوبی افریقہ سے سیریز کا پہلا ٹی 20 ہوگا، دیگر 2 میچز 12 اور 16 اگست کو ہوں گے، ون ڈے میچز 19، 22 اور 24 اگست کو شیڈول ہیں۔ 

بھارت سے 3 ون ڈے بالترتیب 19، 23 اور 25 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ 5 میچزکی ٹی 20 سیریز 29 اکتوبر کو شروع ہوگی، 31 اکتوبر کو دوسرا ٹاکرا ہوگا جبکہ دیگر 3 میچز بالترتیب 2، 6 اور 8 نومبر کو ہوں گے، مینز ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 نومبر کو پرتھ میں شیڈول ہے۔

دریں اثنا بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم پرتھ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گی، بھارتی الیون آئندہ برس فروری کے وسط میں ویمنز پریمیئر لیگ کے فوری بعد آسٹریلیا کی مہمان بنے گی۔ 

مزید پڑھیں: فین زون ٹکٹ کی قیمت کیا ہوگی کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا اعلان

بھارتی لیگ کو نئی جنوری کی ونڈو میں منتقل کیا جائیگا، پرتھ میں ڈے نائٹ میچ مارچ میں شیڈول کیا گیا ہے، ملٹی فارمیٹ سیریز میں 3 ٹوئنٹی 20 اور 3 ون ڈے بھی شامل ہوں گے، بھارتی ٹیم نے اس سے قبل 2021 میں ڈے نائٹ ٹیسٹ گولڈ کوسٹ میں کھیلا تھا۔

جاری کردہ پروگرام کے مطابق سیریز کی شروعات 15 فروری کو پہلے ٹی 20 سے ہوگی جبکہ اسی فارمیٹ کے دیگر دو میچز 19 اور 21 فروری کو ہوں گے، ون ڈیمیچز 24، 27 اور یکم مارچ کو شیڈول ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہوئی
  • ہم کچھ عرصے سے مواقع ضائع کر رہے ہیں، قومی کرکٹ کپتان محمد رضوان
  • “99 رنز ناٹ آؤٹ” بھی کیوی بیٹر کو اعزاز دلوا گئے
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
  • قومی ٹیم کی مایوس کن بیٹنگ، دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز کیویز کے نام
  • چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کم بیک کرنا چا ہتی ہے: امام الحق
  • ہیملٹن: ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
  • پاکستان ٹیم کو سیریز بچانے کے لالے پڑ چکے
  • کرکٹ آسٹریلیا کی دولت میں مزید اضافہ ہوگا