لاہور:

گلوکارہ میگھا کا گانا عیداں آئیاں کی مقبولیت کے بعد نیا گانا جند ماہی عید پر ریلیز ہوگا۔

گلوکار شاہد علی خان کے گانے جند ماہی میں میگھا نے  اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔گانے کی ویڈیو میں ماڈل آغا فہد علی بھی نظر آئیں گے۔گلوکارہ  میگھا نے کہا کہ شاہد علی خان فرام کینیڈا کے گانے کی شوٹنگ کینیڈا اور پاکستان میں کی گئی ہے۔ شاہد علی خان نصرت فتح علی خان کے باقاعدہ شاگرد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس گانے میں، میں نے کافی عرصہ بعد اداکاری کی ہے۔عید سے پہلے عیداں آئیاں کی مقبولیت پر اللہ تعالیٰ کے بعد فینز کی شکر گزار ہوں۔ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، میرا مقابلہ خود میگھا سے ہے۔کوشش ہوتی ہے کہ کچھ نیا کروں۔ مزید کچھ نئے ویڈیو سونگز بھی پائپ لائن میں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی خان

پڑھیں:

موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے، پہلے اپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیداکرنا ہے، زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اورجے یوآئی کاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یوآئی کے تحفظات کومانتی ہے لیکن ان کودورکرنے کیلئے عمل نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نیعلی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے، اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔کنوینرعوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کیپاس بھی وفاق کوگرانے کی طاقت ہے، لیکن اختیارنہیں، موجودہ ماحول میں حکومت میں خود ہی انتشار ہے، سب کو پیچھے ہٹ کر ملک کے مسائل کا ایک ایجنڈا طے کرنا ہوگا۔شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے، 6سال بڑے لوگوں کو کرسیوں کے بجائے ملک کا سوچنا ہو گا، اپوزیشن کو تو کم از کم اپنی اے پی سی کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • بہاولپور: مبینہ مقابلہ، 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک
  • حیدرآباد، نیا مہینہ شروع ہوتے ہی مبینہ پولیس مقابلہ، مطلوب ڈکیت ہلاک، ساتھی فرار
  • موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی  
  • نیہا ککڑ کنسرٹ تنازع: آرگنائزرز نے گلوکارہ کے الزامات کو ’’جھوٹ‘‘ قرار دے دیا
  • نیہا ککڑ کنسرٹ تنازع: آرگنائزرز نے گلوکارہ کے الزامات کو ’’جھوٹ‘‘ قرار دے دیا
  • عیدالفطر پر پاکستانی سنیما گھروں میں کون سی فلمیں ریلیز ہوں گی؟
  • یوٹیوبر ڈاکو شاہد لونڈ کو ہلاک کرنے والا ڈاکو عمر لونڈ قتل
  • ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کرنے والا عمر لونڈ بھی فائرنگ میں ہلاک
  • امریکی محصولات کا مقابلہ اپنے جوابی تجارتی اقدامات سے کریں گے، کینیڈا