2025-02-28@17:03:08 GMT
تلاش کی گنتی: 3262
«اسمبلی ہیں»:
پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاجی ریلی سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونیکا خدشہ تھا، جسکے باعث مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سردار بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ کی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ میں پاس ہونے والے امیدواروں کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی جانی تھی، تاہم پولیس نے ریلی نکلنے سے پہلے ہی مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے اس موقع پر ایس بی کے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی کمیٹی کے صدر اللہ نور اور دیگر اراکین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلی کے باعث کوئٹہ...
بیجنگ :مارچ کے خوشگوار موسم میں سالانہ قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اجلاس بیجنگ میں شروع ہوں گے۔ دو اجلاسوں کے دوران قومی عوامی کانگریس کے نمائندے اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے مندوب قومی معیشت اور عوام کے ذریعہ معاش جیسے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، رائے عامہ کو جانیں گے ، لوگوں کی دانش مندی کو جمع کریں گے اور اتفاق رائے پیدا کریں گے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قومی معیشت اور عوام کے ذریعہ معاش سے متعلق تمام بڑے اور چھوٹے معاملات نمائندوں کی تجاویز میں کیسے ڈھلے اور “دو اجلاسوں” تک کیسے پہنچے ؟ہر چینی شہری مختلف چینلز جیسے سرکاری محکموں کی ویب سائٹس...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں روسی فیڈریشن کی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری شویگو سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چینی عوام کی جاپان مخالف جنگ ، سوویت یونین کی عظیم محب وطن جنگ اور دنیا کی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے، اور اقوام متحدہ کے قیام کی بھی 80 ویں سالگرہ ہے۔ فریقین کو تمام سطحوں پر گہرے روابط برقرار رکھنے چاہیے، دونوں صدور کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہیے، اور اسٹریٹجک اور عملی تعاون کو مسلسل گہرا کرنا چاہیے۔ دونوں فریقوں کو بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں تعاون...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں سول سروسز اکیڈمی کے قیام کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ سرکاری افسران کو جدید مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جوابدہی اور عوامی خدمت سرکاری افسران کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دوسری سینئر مینجمنٹ کورس میں کامیاب ہونے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سینئر مینجمنٹ کورس سرکاری افسران کی قائدانہ صلاحیتوں، مہارتوں اور علم میں اضافے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس قسم کے تربیتی پروگرام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ مراد علی شاہ نے اس موقع پر ٹریننگ مینجمنٹ...
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کر رہی ہیں، مولانا حامدالحق خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کیلئے کوشاں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت پانچ بے گناہ افراد کی شہادت قومی سانحہ ہے، شہداء کے اہل خانہ کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عہدیداران سے خطاب میں صوبائی صدر نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکے کی...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس میں اراکین کی حاضری کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں وزیراعظم اور دیگر وزرا کی حاضری کی تفصیل بھی بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا13واں اجلاس 10 فروری سے 18 فروری تک جاری رہا اور اس دوران 25 فیصد اراکین کی حاضری مکمل رہی۔ اراکین اسمبلی کی حاضری کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 15 فیصد اراکین نے کسی بھی نشست میں شرکت نہیں کی تاہم تیسری نشست میں سب سے زیادہ اراکین موجود تھے۔ اسی طرح چوتھی نشست میں سب سے کم اراکین موجود تھے، 75 فیصد اراکین نے کم از کم ایک نشست چھوڑی، 65 فیصد اراکین نے بغیر درخواست کے نشستیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 فروری 2025ء) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں مکانات کی چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب میں اتنا اضافہ ہوا ہے جتنا اس سے پہلے 10 برس میں نہیں ہوا تھا۔ تازہ صورت حال میں پاکستان کا شمار خطے کی اہم شمسی منڈیوں میں ہونے لگا ہے۔ پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخی حد تک کم ہو گئیں پاکستان: شمسی توانائی سے دو ہزار میگا واٹ بجلی، منصوبہ منظور پاکستانمیں شمسی توانائی کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کی وجوہات میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، گرڈ کی غیر مستحکم فراہمی، اور ماحولیاتی پائیداری کے حوالے سے بڑھتی ہوئی آگاہی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی طور...
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر اپنے ضمیر کاسودا کرتے توآرام سے باہر آسکتے تھے ، ہمارا مقصد اقتدار میں آنا نہیں ہے، کابینہ میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر کا سوداکیا،دکھ کی بات ہے کابینہ میں وزراءکی فوج لائی گئی ہے،اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے کیا حالات ہیں اور یہ اتنے وزرا ءکو لے کر اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے۔ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں کبھی بھی سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ چاہے حکومت 10 وزیر لے یا 100...
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں گزشتہ روز 27 نئے وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کو شامل کیا ہے جس کے بعد کابینہ کی کل تعداد 49 ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کابینہ مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک، سابق سینئر بیوروکریٹ ڈاکٹر توقیر شاہ، آزاد رکن اسمبلی مبارک زیب، صحافی حذیفہ رحمان، مختار بھرت، شذرہ منصب، وجیہہ قمر، معین وٹو، جنید انور، پیر عمران شاہ، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج سمیت دیگر نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ...
ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو جلد بانی تحریک انصاف کے حوالے کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی بھی کارکن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان تمام کی لسٹ بہت جلد خان صاحب تک پہنچ جائے گی۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی...
پی ٹی آئی کے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو جلد بانی تحریک انصاف کے حوالے کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی بھی کارکن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان تمام کی لسٹ بہت جلد خان صاحب تک پہنچ جائے گی۔ عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پنجاب...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے اکوڑہ خٹک میں دھماکے سے جانی نقصان پردلی رنج کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے دارالعوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے سے جانی نقصان کا سن کر دلی دکھ ہوا، میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے پے در پے واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور عوام کی جانوں کا تحفظ صوبائی و وفاقی حکومتوں کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اگر جوبائیڈن کی جگہ ہوتے تو افغانستان میں بگرام ایئربیس کا کنٹرول کبھی نہ چھوڑتے اور وہاں کم از کم پانچ ہزار امریکی اہلکاروں پر مشتمل دستہ تعینات رکھتے کابینہ اجلاس کے دوران ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے بگرام ایئربیس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا شمار دنیا کی بڑی ایئر بیسز میں ہوتا ہے جہاں مضبوط کنکریٹ رن وے پر کسی بھی قسم کے طیارے اتر سکتے ہیں تاہم امریکہ نے اس کا کنٹرول کھو دیا اور یہ ایئر بیس اب چین کے زیر اثر آ چکا ہے ماضی میں چین بگرام ایئربیس پر موجودگی...
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے فوراً بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام ( سمیع الحق گروپ) کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت 4 افراد کی شہادت پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اعلیٰ قیادت نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناؤنا عمل ہے، صدر مملکت آصف علی زارداری صدر مملکت آصف علی زارداری نے خود کُش حملے میں نمازیوں کو نشانہ بنانے کے مکروہ فعل کی شدید مذمت اور دہشتگرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر...
ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمت میں کمی نہ ہونے پر عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنوں کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا اب حکومت کو طے کرنا ہوگا ریڈ لائن کیا ہے کیونکہ جماعت اسلامی پر کوئی ریڈ لائن نہیں۔ رمضان کے بعد جماعت اسلامی بجلی کے مسئلے پر ایک بہت بڑا لانگ مارچ کریگی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کی جائے، لوگوں کی پوری تنخواہ بجلی کے بلوں میں چلی جاتی ہے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے...
— فائل فوٹو ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاک امریکا سفارتی سطح ہر اہم و دیرینہ تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے، امریکا کا ایف 16 پروگرام سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے۔ امریکا افغانستان میں اپنا چھوڑا گیا اسلحہ واپس لے گا: ٹرمپامریکا نے افغانستان میں چھوڑا گیا اپنا اسلحہ واپس لینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر ٹرکوں کے رکنے یا سرحد بند ہونے پر متعدد ادارے...
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "ہم دیکھ رہے ہیں کہ افغان طالبان اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے کی نمائش کر رہے ہیں، جن میں 777,000 رائفلیں اور 70,000 بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے افغانستان میں جدید ہتھیار اور اعلیٰ معیار کا فوجی سازوسامان چھوڑا، جو اب طالبان کے کام آرہا ہے۔ ہمیں اسے واپس لینا ہوگا۔" اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے افغانستان سے 2021ء میں ہونے والے امریکی انخلاء کو ناقص قرار دیتے ہوئے جوبائیڈن کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ٹرمپ نے کہا کہ "ہم دیکھ رہے ہیں کہ...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی بات ہے جو وزرا کی فوج لائی گئی ہے، ملک کے کیا حالات ہیں اور یہ اتنے وزرا کو لے کر اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے۔ انسدادِ دہشتگری عدالت میں شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں کبھی بھی سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ چاہے حکومت 10 وزیر لے یا 100 اس سے کوئی فرق نہیں پڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوٹے تھے انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا، وہ لوگ کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر آئندہ نیوزی لینڈ سیریز میں بریک لینے پر مشاورت شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر سخت مایوس ہیں اور ممکنہ طور پر کئی کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے بعض سینئر کھلاڑی دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں پاکستان ٹیم کو 16 مارچ سے 5 اپریل تک نیوزی لینڈ میں 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں تاہم کچھ کھلاڑی اس سیریز میں...
شبلی فراز—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں یہ کیا سرکس جاری ہے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا ٹاک میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم پر تمام مقدمات مکمل طور پر جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 40 ارب روسے سے زائد کا سرمایہ اس ملک سے چلا گیا، ایسی صورتِ حال میں نقصان صرف عوام کا ہو گا، ان کے پاس ملک کی بھلائی کے لیے کوئی پلان نہیں ہے۔ شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا سوال گول کر گئےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا...
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن ہار گئی دھاندلی ہی ان کے پاوں کی بیڑیاں ہیں، رمضان المبارک میں آسانیوں کے بجائے پچاس وزیر بنا دئیے ہیں، امریکہ گورنمنٹ چھوٹی کررہا ہے اور ہم بڑی کررہے ہیں،پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے میں ابھی تک ناکام ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ سے یہ حکومت بلیک میل ہو رہی ہے۔ حکومت چل نہیں رہی گھسیٹ رہی ہے۔پی ٹی آئی قیادت حالات سے فائدہ نہیں اٹھا رہی۔سٹریٹ پاور مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے پاس ہے۔یہ لوگ مائنس فضل الرحمان کرنے چلے ہوئے ہیں۔ موجودہ پی ٹی آئی عہدیداروں کا کوئی سیاسی بیک...
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے افغانستان سے 2021 میں ہونے والے امریکی انخلاء کو ناقص قرار دیتے ہوئے جوبائیڈن کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ٹرمپ نے کہا کہ “ہم دیکھ رہے ہیں کہ افغان طالبان اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے کی نمائش کر رہے ہیں، جن میں 777,000 رائفلیں اور 70,000 بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “ہم نے افغانستان میں جدید ہتھیار اور اعلیٰ معیار کا فوجی سازوسامان چھوڑا، جو اب طالبان کے کام آ رہا ہے۔ ہمیں اسے واپس لینا ہوگا۔” امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے بھی اس معاملے...
عام انتخابات میں دھاندلی پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر شیر افضل مروت اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستوں پر سپریم کرٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اعتراضات پر دلائل دیں۔ عمران خان کے حامد خان نے کہا کہ میں تیار ہوں، آئندہ سماعت پر اعتراضات پر دلائل دوں گا۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ آپ کے اعتراضات ہیں، اعتراضات پر دلائل نہیں دے سکتے تو مرکزی درخواست پر دلائل دیں۔ وکیل شیر افضل مروت حنیف راہی نے کہا کہ جب تک...
امریکا نے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2021 میں افغانستان سے ’ناقص‘ امریکی انخلا کی تحقیقات کا اعلان۔ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کو افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی سازوسامان چھوڑنےکا بھی ذمہ دار قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیےپاکستان کے خلاف امریکی اسلحے کا استعمال، ٹی ٹی پی کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ’ امریکا افغانستان کو اربوں ڈالر دے رہا ہے اور یہ امر میرے لیے باعث فکر ہے۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا اسلحہ و فوجی سازوسامان وہیں چھوڑ دیا گیا۔‘ انہوں نے کہا ہم دیکھتے ہیں کہ افغان طالبان اربوں ڈالر کے...
لیبیا کے قریب کشتی حادثے میں ہلاک ہونیوالے 12 پاکستانی تارکین وطن کی لاشیں پشاور پہنچ گئی ہیں، جن میں 6 لاشوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ضلع کرم روانہ کردیا گیا ہے۔ ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے 6 شہریوں کی میتیں گزشتہ روز باچا خان ایئرپورٹ پہنچی تھیں، جہاں سے انہیں تدفین کے لیے آج ان کے آبائی علاقے بذریعہ ہیلی کاپٹر روانہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں پولیس حکام کے مطابق کرم روانہ کی گئی لاشیں مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، شعیب حسین، مصائب حسین اور محمد علی شاہ کی ہیں، جو غیرقانونی طریقے سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کے قریب...
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فلم ساز رینو چوپڑا کی فلم ’اتفاق‘ میں لگائی گئی رقم پر سود لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ان کے لیے یہ رقم ’حرام‘ ہے۔ بھارت کے مرحوم فلم میکر روی چوپڑا کی اہلیہ اور پروڈیوسر رینو چوپڑا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے ان کے بیٹے ابھے چوہدری کی ہدایت میں بننے والی فلم کی مالی معانت کی حالانکہ وہ اس وقت خود بھی مالی مشکلات کا شکار تھے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رینو چوپڑا نے کہا کہ شاہ رخ خان نے 2017 میں ان کی فلم کی حمایت کی، یہاں تک کہ انہوں نے اس فلم کا اسکرپٹ بھی نہیں پڑھا تھا۔ رینو...
اسلام آباد (طارق محمودسمیر) وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد اراکین کی تعداد 47 تک پہنچ گئی، وفاقی وزراء بڑھ کر30، وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد ایک سے بڑھ کر چار ہوگئی، وزرائے مملکت کی تعداد9ہوگئی اور چار معاون خصوصی بھی شامل کئے گئے ، علی پرویزملک اور شزافاطمہ کی تسلی بخش کارکردگی کے باعث ترقی دیکر وفاقی وزیر بنادیاگیا ،کابینہ میں چند نئے چہرے بھی شامل کئے گئے ہیں،کابینہ میں سب سے زیادہ فائدہ استحکام پاکستان پارٹی کو پہنچا،قومی اسمبلی میں استحکام پارٹی کے ارکان کی تعداد چار ہے اور عبدالعلیم خان کے بعد اب عون چوہدری کو بھی کابینہ کا حصہ بنادیاگیا اور ان کا نام آخری لمحات میں کابینہ میں شامل کیاگیا،کابینہ حتمی فہرست کو وزیراعظم شہبازشریف اور...
کراچی ( نیوزڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے اگلی سیریز میں بریک لینے کیلئے مشاورت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سخت ناخوش ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نےنیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے “بریک” لینے پر مشاورت شروع کر دی کچھ کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے۔۔ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم نے 5 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبے کے نو بڑے شہروں میں پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دیئے گئے۔ پنجاب کو زیرو پلاسٹک صوبے بنانے کیلئے پلاسٹک مینوفیکچررز، ریسائکلرز، ٹریڈرز اور سیلرز کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔ پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن کے لئے لاہور میں 25 فروری اور گرجرانوالہ میں27 فروری کو ڈیسک فعال ہو رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں آج (28فروری) جبکہ ملتان اور بہاولپور میں 4 اور 5مارچ کو پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک فنکشنل کر دیئے جائیں گے۔ پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد 7 اور 11مارچ اسی طرح جھنگ اور راولپنڈی میں 12اور 15 مارچ سے سنٹر فنکشنل ہونگے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرعوام کی...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان کا ایونٹ میں سفر بغیر کسی جیت اور بغیر کسی سنچری کے اختتام پذیر ہو گیا۔ اپنے گروپ میں آخری نمبر رہا۔ دفاعی چیمپئنز کو گروپ سٹیج کے دوران پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے جبکہ دوسرے میچ میں میزبان بھارت نے ہرایا۔ دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوئی۔ راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا آخری گروپ میچ منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم بغیر کسی جیت کے ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ ایونٹ میں شریک دیگر...

لیبیا کشتی حادثہ ‘ مزید 6متییں واپس پہنچ گئیں : 37زندہ بچ جانے والوں کی واپسی کیلئے کوششیں جاری ریاض پیرزادہ
اسلام آباد (این این آئی) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیر زادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا افسوسناک واقعے پر لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا ہے۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہرممکن سطح پر کھڑی ہے۔ تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان کے عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں۔ باقی جاں بحق افراد کے جسد خاکی بھی جلد وطن واپس لائیں گے۔ اسی...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میڈیا ہاوسز کے بیوروز کی بندش سے متعلق وزیراعظم اور پاکستان براڈ کاسٹ سے بات کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں چیلنجز بہت بڑے ہیں، ایک سالہ کارکردگی پر کام کر رہے ہیں۔ جلد ہی حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی میڈیا کے سامنے پیش کرے گی۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں فیصلہ کیا ہے کہ سروے کے مطابق تقریباً 50 سے 60 ہزار خاندانوں کو راشن دیں گے۔ انہوں نے میڈیا ہاؤسز بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں...
اسلام آباد میں ہونے والی اپوزیشن اتحاد کی قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کی جڑ 8 فروری کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ہیں، مسائل کا حل صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں، آئین کی روح سے متصادم تمام ترامیم کو ختم کیا جائے، تمام سیاسی اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، عوام اور میڈیا کی زبان بندی کےلیے لائی گئیں پیکا ترامیم کو ختم کیا جائے، پانی کے وسائل کی تقسیم 1991 کے آبی معاہدے کے مطابق ہونی چاہیے، ملک کے موجودہ بحران...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انکی مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات متوقع ہیں۔سماء نیوز کے مطابق اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اہم فیصلوں کی توقع ہے۔علاوہ ازیں صدر مملکت وسطی پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ پارٹی کے معاملات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔ نشے میں دھت ڈاکٹر کے ہاتھوں آپریشن کے بعد مریض کی موت مزید :
سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں 13 مختلف جعلی ادویات مارکیٹ میں کمپنیوں کے ناموں سے فروخت کی جارہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ڈائریکٹر عدنان رضوی نے بتایا کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران مختلف ادویات کے 300 سے زائد سمپل ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس میں 13 مختلف ادویات کے سمپل جعلی قرار دیے گئے ہیں، یہ جعلی ادویات اصل کمپنیوں کے ناموں سے مارکیٹ میں فروخت کی جارہی تھیں۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ جو جعلی ادویات مختلف کمپنیوں کے نام سے مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں ان کمپنیوں کا سرے سے وجود ہی نہیں۔ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے عدنان...
وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کوئی میچ جیتے بغیر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر شہباز شریف نوٹس لیں گے جب کہ بورڈ میں لوگ اپنی طاقت سے آنے کے بعد من مرضی کرتے ہیں، یہاں 50،50 لاکھ تنخواہیں لینے والے مینٹورز کچھ نہیں کرتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ ایک آزاد ادارہ ہے اور ان کا جو دل کرے وہ کرسکتا ہے لیکن بورڈ اور ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر میری ذاتی رائے ہے کہ میں وزیراعظم سے استدعا کروں گا کہ اس پر پارلیمنٹ اور کابینہ میں بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے...
پلڈاٹ کی جانب سے 16ویں قومی اسمبلی کی سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق نئی اسمبلی میں بحث کم اور تیز ترین قانون سازی ہوئی۔پلڈاٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی قانون سازی میں 370 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ قانون سازی میں تیز رفتاری کے باعث ترامیم کی جانچ پڑتال میں کمی رہی جبکہ متعدد قوانین بغیر بحث کے ہی منظور کرلیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حاضری میں کمی رہی اور حاضری 66 فیصد تک کم ہوئی۔پورے سال میں وزیراعظم کی حاضری 18 فیصد رہی، وزیراعظم کی اجلاسوں میں شرکت کا ریکارڈ کم رہا۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے 62 اجلاسوں میں شرکت کی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں...
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر نے کہا کہ حکومتوں کیجانب سے اسطرح کے اقدامات سے نہ صرف ان یونیورسٹیوں کی ساکھ داغدار ہوتی ہے بلکہ ان میں تعلیم حاصل کررہے ہزاروں طلباء اور فیکلٹی ممبران کا مستقبل بھی خطرے میں پڑجاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں مسلمانوں کے زیر انتظام چلنے والی بعض یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں ان تعلیمی اداروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا...
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ علماء کو رہا نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا، اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام تر صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوزہ علمیہ قم (جامعہ المصطفیٰ العالمیہ) میں زیر تعلیم تین پاکستانی علماء کرام کو ایران سے پاکستان آتے ہوئے ریمدان بارڈر پر نامعلوم افراد نے گرفتار کر لیا ہے، جس پر ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی حقوق اور بنیادی...
پاکستان مسلم لیگ ن یا حکومت کی اتحادی کسی جماعت کا حصہ نہ ہونے کی باجودسابق وزیراعلیٰ اور عمران خان کے سابق قابل اعتماد ساتھی پرویز خٹک شہباز شریف کی کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر ہوں گے جو عمران خان حکومت میں وزیر دفاع تھے اور عدم اعتماد کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اقتدار سے باہر تھے۔ کیا بطور مشیر شمولیت تنزلی نہیں؟ پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے ان کے سیاسی مخالفیں کے علاوہ حکمران جماعت کے رہنما بھی حیران ہیں جو کسی بھی جماعت سے وابستگی نہ ہونے کے باوجود کابینہ میں شمولیت کو سمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہیں...
خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کو ایک منظم ایجنڈے کے تحت مسلسل بدنام کیا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو اس کا جائز حق فراہم نہیں کر رہی، جس کے باوجود حکومت خیبرپختونخوا نے ایک سالہ اچھی کارکردگی دکھائی ہے جس کی رپورٹ بہت پبلک کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے فارم 47 کی پیداوار سے توجہ ہٹانے کے لیے نامعلوم عناصر بدعنوانی کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ نہوں نے کہا کہ کچھ نامعلوم عناصر کروڑوں روپے خرچ کرکے مسلسل بغیر ثبوت کے صوبائی وزراء اور وزیر اعلیٰ کے خلاف کرپشن کا پروپیگنڈا کر...
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مختلف مکاتب فکر اور جماعتوں کے ساتھ مل کر فلسطین کے مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور عوامی سطح پر شعور بیدار کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت غفلت نہیں برتی جا سکتی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو مزاحمتی قوت کو ختم نہیں کیا جاسکا، کراچی میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس مزاحمتی قوت کو ختم نہیں کیا جاسکا، کراچی میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس مزاحمتی قوت کو ختم نہیں کیا جاسکا، کراچی میں...

موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی اخلاقی، سیاسی و قانونی حیثیت نہیں ،اپوزیشن اتحادکی قومی کانفرنس کااعلامیہ جاری
اسلام آباد : اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی یکجہتی کانفرنس کے دوسرے روز کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہے جب کہ ہم پیکا سمیت آئین کی روح سے متصادم تمام ترامیم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ملک کے مسائل کا حل صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔ 8 فروری 2024 کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کا ذمہ دار ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق آئینی انسانی حقوق کی بے دریغ پامالی ملک میں قانون کی حکمرانی کی مکمل نفی ھے اور اس...
پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی اخباروں میں تشہیری مہم کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے تشہیری مہم کے فنڈز کی تفصیلات کےلیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو مراسلہ لکھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ایک برس کی کارکردگی پر اشتہار، ’جن اخبارات نے اشتہار چھاپا ان پر پیکا نہیں لگتا؟‘ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کےلیے اخباروں میں تشہیری مہم کی جارہی ہے جو سیاسی تشہیر کے مترادف ہے۔ عالیہ حمزہ کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سرکاری فنڈز سیاسی...
—فائل فوٹو وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ کراچی انٹر کے طلبہ فیل نہیں ہوئے تھے، ان کی پرسنٹیج کم آئی تھی۔کراچی کے ایسکپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ اسٹیم نمائش بہت کامیابی سے جاری ہے، مقصد بچوں میں سائنسی رجحان پیدا کرنا ہے، طلباء نے بہت بہترین پراجیکٹس کی نمائش سجائی ہے، سائنسی مقابلوں میں طلباء کی تخلیقی ایجادات عالمی سطح تک لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ آ چکی ہے، جو میں نے نہیں دیکھی، انٹرمیڈیٹ سے متعلق رپورٹ پڑھوں گا اور منظرِ عام پر لاؤں گا، انٹر کے طلبہ فیل نہیں ہوئے تھے، پرسنٹیج...
ویب ڈیسک : ملک میں بارشیں اور برف باری کم ہونے کی وجہ سے موسم گرما مشکل ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسم گرما میں پانی کی سطح کم ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی۔ نیپرا نے موسم گرما کے لیے پانی کی صورت حال پر واپڈا سے تفصیلات طلب کر لیں۔ نیپرا نے آئندہ سماعت میں واپڈا حکام کو طلب کر لیا، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں اس بار بارشیں کم ہوئی ہیں، برفباری بھی کم ہوئی، تو ایسے میں موسم گرما کے لیے کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد حکام نے بتایا کہ آئندہ موسم گرما میں...
بھارت(نیوز ڈیسک)ساؤتھ انڈین انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نینتھارا وہ بھارتی اداکارہ ہیں جو چند سیکنڈز کا کروڑوں روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نینتھارا نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی پر میزبانی سے کیا جس پر انہیں خوب سراہا گیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے بڑے پردے پر جلوہ گر ہوگئیں۔انہوں نے ہندی، تامل اور تیلگو کی 75 سے زیادہ فلموں میں کام کیا جس میں سے کچھ فلمیں ہٹ بھی ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نینتھارا نے اپنی اداکاری کا آغاز ملیالم فلم ماناسیناکرے سے کیا جو باکس آفس پر زبردست ہٹ ہوئی، اس کے علاوہ چندر مکھی، گجنی اور باڈی گارڈ جیسی کئی ہٹ اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی۔رپورٹس میں بتایا...
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے وادی لیپہ کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے آئین میں ترمیم کیلئے اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وادی لیپہ کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے آئین میں ترمیم کیلئے اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی بنیادی انسانی حقوق اور آئینی تقاضوں کے مکمل ہم آہنگ ہوتی ہیں۔لیپہ ویلی کے عوام کو درپیش مشکلات میں زندگی بسر کرتے ہوئے دفاع پاکستان، بہادری...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے قومی ٹیم کی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ذلت آمیز شکستوں اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر نوٹس لیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی پر شہباز شریف ذاتی طور پر نوٹس لیں گے اور کرکٹ سے متعلق معاملات کو کابینہ اور پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینئیر سیاستدان رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایک آزاد ادارہ ہے، جو چاہے کرسکتا ہے...
بھارتی اداکارہ اور آئٹم نمبر گرل راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے دبئی میں ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے جس میں راکھی ساونت ہیرے کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔ راکھی ساونت کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دودی خان نے انھیں ہیرے کی انگوٹھی دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، جو اپنی متنازعہ شہرت اور پیچیدہ محبت کی کہانیوں کےلیے مشہور ہیں، اب پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ منگنی کی خبروں میں زیرِ بحث ہیں۔ دونوں کی ملاقات اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ A post shared by...
دبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ان فٹ ہونے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ سے قبل نیٹ پریکٹس میں حصہ نہیں لیا جس سے ان کی فٹنس کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔پاکستان کے خلاف میچ میں روہت شرما کو ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی تھی لیکن میچ کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں اور فکر کی کوئی بات نہیں۔ بھارتی میڈیا کی تازہ رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما نے پریکٹس سیشن کے دوران سخت جسمانی سرگرمیوں سے گریز کیا اور صرف ہلکی دوڑ اور شیڈو بیٹنگ کی، یہ احتیاطی تدابیر اس لیے اختیار کی گئیں...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، تعلیمی معیار اور ماحول پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس لاہور میں پہلی وائس چانسلرز کانفرنس ہوئی، جس میں جامعات کے امور میں بہتری سمیت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سفارشات چانسلر آفس کی جانب سے پنجاب حکومت کو بھیجی جائیں گی جبکہ ہر 3 ماہ بعد ایسی کانفرنس بلا کر فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں: گورنر پنجابگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا...
علی ساہی: پنجاب پولیس نے شہداء کی فیملیز کیلئے ایک اہم اور خوش آئند قدم اٹھایا ہے جس کے تحت اب شہید کے بھائی کی طرح بہن بھی پولیس کی نوکری حاصل کر سکے گی۔ پولیس حکام کے مطابق اس سے قبل پولیس رولز کے مطابق شہید کا صرف بھائی ہی نوکری کا اہل تھا تاہم بہت سے کیسز میں یہ بات سامنے آئی کہ شہداء کی فیملی میں بھائی نہیں ہوتے تھے، جس کے باعث ان کی بہنوں کو نوکری فراہم نہیں کی جا سکتی تھی۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی آئی جی پنجاب کی جانب سے متعدد کیسز کے بعد شہید کی بہن کو نوکری دینے کے لیے...
لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔ گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا۔ عدالت نے بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہیں ہوئے۔ احتساب عدالت نے کیس دیگر ملزمان کی وجہ سے انتظار میں رکھ لیا۔
سیاستدانوں کی تشہیر پر سرکاری خزانے کا بےدریغ استعمال کے حوالے سے گورنر پنجاب، وزیراعلی پنجاب، اور چیف سیکرٹری پنجاب کو قانونی مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے مراسلہ ارسال کیا، مراسلہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ارسال کیا گیا۔ مراسلے کے متن کے مطابق سرکاری اشتہاروں کےلئے کتنا فنڈز خرچ ہوا، کیا صوبائی کابینہ سے منظوری لی گئی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے 2 واضح احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے مطابق سرکاری فنڈز سیاستدانوں کی تشہیر کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اشتہاروں پر خرچ ہونے والے فنڈز سے عوام کو کیا فائدہ ملا، عوام کو کیا سہولیات ملیں،کیا عوامی مسائل حل ہوئے۔
اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا ہے۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہرممکن سطح پر کھڑی ہے۔ تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان کے عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں۔ وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ باقی جاں بحق افراد کے جسد خاکی بھی جلد وطن...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانی شہریوں کی لاشیں وطن واپس پہنچ گئیں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر میتیں وصول کیں میتیں صبح 7:30 بجے کے قریب وطن پہنچائی گئیں ۔ وطن لائی جانے والی میتوں میں مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، شعیب حسین، مصائب حسین کا تعلق کرم سے ہے۔ اورکزئی کے محمد علی شاہ کی میت بھی لائی گئی ۔ تمام 6 میتوں کو اسلام آباد سے انکے آبائی علاقوں میں منتقل کردیا گیا 5 فروری کو لیبیا سے سمندر کے راستے اٹلی جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد نے قومی کانفرنس کے بعد پریس بریفنگ دی۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایک جگہ پر کانفرنس کروانے کی بات ہوئی تو وہاں انکار کر دیا گیا۔ گزشتہ ماہ سے کوشش کر رہے تھے کہ قومی کانفرنس ہو جائے۔ کہا گیا کہ 2 مارچ تک کوئی کانفرنس نہیں کر سکتے۔ ہم نے کرکٹ ٹیم کے راستے سے 10 کلو میٹر دور مارکی کو بک کیا، پھر بھی روکا گیا۔ کہا گیا کہ یہاں سے کرکٹ ٹیم گزرتی ہے۔ کانفرنس کے پہلے روز وکلاء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ صحافیوں اور وکلاء نے آئین سے متعلق اپنی آراء پیش کیں۔ یہ حکومت ایک...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کا فیصلہ حتمی ہے، یہ اب عمران خان کی صوابدید ہے کہ وہ کسی کو کب واپس پارٹی میں بلا لیں، شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کرکے پارٹی میں واپس آ سکتے ہیں۔ وی نیوز سے ایک خصوصی انٹرویو میں بیرسٹر گوہر خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو خود کہا تھا کہ ان پر گورننس کا بوجھ زیادہ ہے، وہ صوبائی معاملات پر توجہ نہیں دے پا رہے اس لیے پارٹی کی صوبائی صدارت کسی کارکن کو دے دی جائے جس پر جنید اکبر کو صوبائی...
بیورو کریسی ہماری بات نہیں سنتی، ایک ایڈیشنل سیکریٹری دیا گیا ہے جس کی کوئی سنتا ہی نہیں، اسسٹنٹ کمشنر بھی ایڈیشنل سیکریٹری کی بات نہیں سنتا،اربوں کا بجٹ لاہور پر لگا دیا، باقی پنجاب نظرانداز کر دیا گیا آپ سب کے تحفظات جائز ہیں، ہم ان کو جلد حل کروائیں گے ، ، بلاول اور میں خود پنجاب میں بیٹھیں گے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی متاثر کن ہے، صدر زرداری کی پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی سے گفتگو صدر آصف زرداری کی لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ارکان اسمبلی نے صدر کو بتایا کہ بیورو کریسی ہماری بات نہیں سنتی، ایک ایڈیشنل سیکریٹری دیا گیا ہے جس کی کوئی سنتا...
اسلام آباد: 144 دن پر مشتمل 16ویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا، قومی اسمبلی کے13سیشنز کے دوران مجموعی طور پر 93 نشستیں منعقد ہوئیں، ایوان کی کاروائی247 گھنٹے 23 منٹ تک چلتی رہی، 26ویں آئین ترمیم سمیت 47 قوانین، 26 قرادادیں منظور کی گئیں۔ اس دوران نواز شریف اور حمزہ شہباز کی سب سے کم حاضری رہی، صرف 5دن شریک ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف11، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری کی تناسب سب سے زیا دہ رہا، حکومت قانون سازی اور اپوزیشن احتجاج میں مصروف رہی، سیاسی مسائل عوامی مسائل پر حاوی رہے۔ پہلے پارلیمانی سال کے دوران انتخابات کے باوجود قومی اسمبلی کا ایوان نامکمل رہا، پارلیمنٹ سے منظور قانون سازی میں عوامی...
میری بات/روہیل اکبر پاکستان اسلام کے نام پر بننے والا دنیا میں پہلا ملک ہے جس کی بنیاد ہی کلمہ طیبہ تھی، جب لے کے رہیں گے پاکستان کا نعرہ عروج پر تھا تو اس وقت پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ کی صدائیں بھی ہر طرف سے آرہی تھی، ملک بن گیا اور ہم بگڑنا شروع ہوگئے۔ ایک طرف تعلیم کی کمی تھی تو دوسری طرف مذہب سے دوری تھی اور رہی سہی کسر اشرافیہ کی لوٹ مار اور کرپشن نے پوری کردی جس کے بعد ہم ایک جذباتی قوم بن گئے جس نے جدھر لگایا اسی طرف چل پڑے اور تو اور ہم تفرقہ بازی میں اس قدر آگے نکل گئے کہ پھر کوئی مسجد محفوظ رہی اور...
کراچی: حکومت نے پاکستان میں کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کر کے تجاویز حاصل کرنا شروع کردی ہیں۔ یہ بات ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے سفارشات حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اس سلسلے متحرک ہیں، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مطلوبہ قانون سازی کی جائے گی جس کے بعد پاکستان میں کرپٹو متعارف ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیز رفتار ڈیجیٹلائزیشن کے تناظر میں کرپٹو، ڈیجیٹل کرنسی ضروری...
وسطی امریکی ملک بیلیز کے ایک ساحلی علاقے میں سیاحت کی غرض سے آنے والی 3 امریکی لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوٹل کا عملہ شک ہونے پر خواتین کے کمرے میں ماسٹر چابی سے دروازہ کھول کر داخل ہوا تو تینوں کو مردہ پایا۔ کمرے میں کسی کے داخل ہونے کا کوئی راستہ نہیں تھا اور نہ ہی خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ لاشوں کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا۔ لاشوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ خواتین کی موت کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں۔ شُبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تینوں کی موت ممکنہ طور پر منشیات کی زیادہ مقدار کے استعمال...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرنے پر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، سلیم حیدر اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے 1986ء دوبارہ آگیا، جب سب ایک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مہاجر قومی موومنٹ متحرک ہوگئی اور جیل سے رہا ہونے کے بعد ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے موٹرسائیکل سواروں کو ایک ایک میٹر سفید کپڑا خرید کر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد پارٹی قائدین کے ہمراہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پُرہجوم پریس کانفرنس سے گفتگو میں آفاق احمد نے کہا...
اسلام ٹائمز: پاراچنار پر جو تعلیمی حملے ہو رہے ہیں، طلباء کے ساتھ تعلیمی سطح پر امتحانات میں جو اجتماعی زیادتی کی جا رہی ہے، اس کا محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت جواب دینگے۔ ناظرین اس حوالے سے عجیب معلومات اس ویڈیو میں مشاہدہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںویڈیو رپورٹ: استاد ایس این حسینی پاراچنار میں عوام کو ایک طرف شیعہ سنی فسادات کی شکل میں کچلا اور قتل کیا جا رہا ہے۔ جس میں علاقائی فسادات کو سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹی ٹی پی، خوارج، مقامی دہشتگردوں نیز مقامی تنازعات کو بنیادی سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر پاراچنار پر جو تعلیمی حملے ہو رہے ہیں، طلباء کے ساتھ تعلیمی سطح پر امتحانات میں جو اجتماعی زیادتی...

پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ازبک نائب وزیر دفاع کی ملاقات ، اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ازبکستان کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل برخونوف احمد جملوویچ نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک نائب وزیر دفاع اعلیٰ سطح دفاعی وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈکوارٹرز پہنچے اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ عسکری تعاون کو فروغ دینے کے امور، مشترکہ تربیت اور ہوابازی کے شعبے میں تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ازبک نائب وزیر دفاع کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش...
کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخ فوری طور پر 26 روپے فی یونٹ کیے جائیں تاکہ صنعتوں کی بقا اور ملکی معیشت کو استحکام مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے زیادہ نرخ صنعتی پیداوار، روزگار کے مواقع اور کاروباری استحکام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان کی صنعتیں عالمی سطح پر مسابقتی حیثیت کھو رہی ہیں۔ جنید نقی نے کہا کہ حکومت فوری اقدامات کرے اور بجلی کی لاگت کو حقیقت پسندانہ سطح پر لائے۔ آئی پی پیز کے از سر نو معاہدوں سے حاصل ہونے والے فوائد کو براہ راست...
صدر زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کے اراکین کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کے پنجاب کے اراکین کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دے دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں انہیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تیاری کا حکم دیا گیا ۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ہمیں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہوگی جب کہ بلاول بھٹو اور میں خود پنجاب میں بیٹھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ...
صدر آصف علی زرداری کی اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، آصف علی زرداری نے ارکان کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی۔ اراکین اسمبلی نے صدر زرداری کے سامنے شکایات کے انبارلگا دیے۔ کہا کہ بیوروکریسی ہماری بات نہیں سنتی۔ صدرنے ارکین کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے تحفظات جائزہیں، ان کو جلد حل کروائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر آصف زرداری نے اراکین سے گفتگو میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، ہمیں بھر پورکامیابی حاصل کرنا ہوگی، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں مزید تاخیر نہیں ہونا چاہیے، بلاول اور میں خود پنجاب میں بیٹھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کاحل بلدیاتی الیکشن ہے، ہمیں عوام...
اسلام ٹائمز: تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، کیش پرائزز اور بہترین کارکردگی کے سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا، تاکہ وہ مزید تعلیمی ترقی کی جانب گامزن رہیں۔ اس بامقصد تقریب میں ملک بھر سے معزز شخصیات، مختلف شعبوں کے ماہرین، علمائے کرام اور ذاکرین حضرات نے شرکت کی، جنہوں نے شہداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے اس مشن کو سراہا اور شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے سندھ کے اطفالِ شہداء کے لیے آئی آر سی لان فیڈرل بی ایریا کراچی میں ایک شاندار تعلیمی سیمینار اور تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد...
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم عوامی ہیں، ہمیں عوام کی جنگ لڑنی ہے، بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، ہمیں بھر پور کامیابی حاصل کرنا ہوگی ۔ منگل کے روز صدر آصف علی زرداری نے اپنے دورہِ لاہور کے دوران اراکین صوبائی اسمبلی سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، ہمیں بھر پور کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری، عوامی مسائل کاحل بلدیاتی الیکشن ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم عوامی ہیں، ہمیں عوام...
فائل فوٹو۔ صدر آصف زرداری کی لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ارکان اسمبلی نے صدر کو بتایا کہ بیورو کریسی ہماری بات نہیں سنتی، ایک ایڈیشنل سیکریٹری دیا گیا ہے جس کی کوئی سنتا ہی نہیں، متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر تو کیا، اسسٹنٹ کمشنر بھی ایڈیشنل سیکریٹری کی بات نہیں سنتا۔صدر زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، ہمیں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہوگی، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے عوامی مسائل کاحل بلدیاتی الیکشن ہے۔ صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور ہمیں عوام کی جنگ لڑنی ہے۔ لاہور میں آصف زرداری...
ازبکستان کے اعلی سطح دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ازبکستان کے اعلی سطح دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت ازبکستان کے نائب وزیر دفاع اور کمانڈر ایئر ڈیفنس فورسز میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ نے کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشترکہ تربیت اور ایئرو سپیس شعبے میں ٹیکنالوجیکل تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آصف زرداری کی لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔روز نامہ جنگ کے مطابق ارکان اسمبلی نے صدر کو بتایا کہ بیورو کریسی ہماری بات نہیں سنتی، ایک ایڈیشنل سیکرٹری دیا گیا ہے جس کی کوئی سنتا ہی نہیں، متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر تو کیا، اسسٹنٹ کمشنر بھی ایڈیشنل سیکرٹری کی بات نہیں سنتا۔صدر زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، ہمیں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہوگی، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے عوامی مسائل کاحل بلدیاتی الیکشن ہے۔ صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور ہمیں عوام...
اسلام آ باد: پاور ڈویژن حکام نے کہا ہے کہ مقامی کوئلے سے بجلی کی لاگت 4 روپے فی یونٹ آئے گی، اس وقت امپورٹڈ کوئلے سے بجلی کی لاگت فی یونٹ 16 روپے فی یونٹ ہے، آئل کے ذریعے بجلی بنانے کی لاگت فی یونٹ 30 سے 32 روپے ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پاور ڈویژن کی رپورٹ میں لیسکو صارفین پر 78 لاکھ اضافی یونٹس کے بوجھ کا معاملہ زیر بحث آیا جس پر قائمہ کمیٹی نے اضافی 78 لاکھ یونٹس کے معاملے پر ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔ رکن کمیٹی رانا محمد حیات نے کہا کہ تین چار سال سے بل اور واپڈا کے...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور متعلقہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ بجلی پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں ہونی چاہیے، آپ غریب خواتین کے بعد مردوں سمیت پورے ملک کو بھکاری بنانا چاہتے ہیں۔ رکن کمیٹی نے کہا کہ جو بجلی افورڈ کر سکتا ہے وہ بل ادا کرے، کراچی کی انڈسٹری کیلئے بجلی سبسڈی کی مد میں 33...
آئی سی سی نے تازہ رینکنگ جاری :ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں تنزلی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ کئی اہم کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں نمایاں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اوپنر فخر زمان تین درجے تنزلی کے بعد 621 پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان جو نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 3 اور بھارت کے خلاف 46 رنز بنا سکے، 16ویں سے 20ویں نمبر پر چلے گئے اور اب ان کے پوائنٹس 616 رہ...
درآمد کوئلے سے بجلی 16 روپے یونٹ بن رہی ہے مقامی کوئلے سے لاگت 4 روپے آئیگی، پاور ڈویژن WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد (آئی پی ایس )پاور ڈویژن حکام نے کہا ہے کہ مقامی کوئلے سے بجلی کی لاگت 4 روپے فی یونٹ آئے گی، اس وقت امپورٹڈ کوئلے سے بجلی کی لاگت فی یونٹ 16 روپے فی یونٹ ہے، آئل کے ذریعے بجلی بنانے کی لاگت فی یونٹ 30 سے 32 روپے ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پاور ڈویژن کی رپورٹ میں لیسکو صارفین پر 78 لاکھ اضافی یونٹس کے بوجھ کا معاملہ زیر بحث آیا جس پر قائمہ...
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ کئی اہم کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں نمایاں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اوپنر فخر زمان تین درجے تنزلی کے بعد 621 پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان جو نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 3 اور بھارت کے خلاف 46 رنز بنا سکے، 16ویں سے 20ویں نمبر پر چلے گئے اور اب ان کے پوائنٹس 616 رہ گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: "اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے" وسیم اکرم کا پاکستانی کرکٹرز پر طنز امام الحق جنہوں نے بھارت کے خلاف اپنے کم بیک...
---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سندھ و پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی عوام کو نظر آ رہی ہے نہ انہیں محسوس ہو رہی ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں غیر منتخب حکومتوں کی کارکردگی ڈرامے بازی تک محدود ہے۔ جگن کاظم وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کس بات کی معترف؟معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز جو وعدہ کرتی ہیں اسے وقت سے پہلے پورا کرتی ہیں، اس بات کا میں نے ذاتی طور پر تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر...
بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے کمانڈر لیفٹینیٹ جنرل ایم وی سُچندرا کمار کے خلاف اعلیٰ سطح تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف (اسٹریٹجی) کے عہدے پر خدمات کے دوران انتہائی حساس اور اعلیٰ سطح رازوں کا ڈیٹا لیک کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی کے سربراہ جنرل اوپیندرا دیودی (COAS) نے تحقیقات کی تکمیل کے لیے 6 ہفتوں کی مدت مقرر کی ہے۔ لیفٹینیٹ جنرل ایم وی سُچندرا کمار نے فروری 2024 میں اس وقت کے فوجی کمانڈر لیفٹینیٹ جنرل اوپیندرا دیودی کی آرمی ہیڈ کوارٹرز میں بطور نائب آرمی چیف تعیناتی کے بعد شمالی کمانڈ کی کمان سنبھالی تھی۔ #Breaking High level enquiry has been...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگائے بغیر خاموش مارشل لاء نافذ ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت موجود نہیں ہے، ماضی میں ڈکٹیٹروں کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہوتا رہا، اب نام نہاد جمہوری شیروانی میں ملبوس وزیرِ اعظم کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے۔حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ افسوس پارلیمنٹ میں قانون سازی غیر سیاسی اشرافیہ کے اشاروں سے ہو رہی ہے، پیکا ایکٹ جیسے سیاہ قوانین کے ذریعے میڈیا کی آزادی سلب کی گئی ہے۔ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں، حکومت مستعفی ہو، حافظ حمد اللّٰہجمعیت علماء...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے امیگریشن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی پیشکش کی ہے۔ یہ اسکیم EB-5 انویسٹر ویزا کی جگہ لے گی، جس کے تحت سرمایہ کار 5 ملین ڈالر ادا کرکے امریکی رہائش اور بعد میں شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق، یہ منصوبہ دو ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا اور اس کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ درخواست گزاروں کو ویٹنگ اور اسکریننگ کے مراحل سے گزرنا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ "عالمی معیار کے شہری" ہیں۔ اس اسکیم سے حاصل ہونے والی رقم امریکی بجٹ خسارہ کم کرنے میں استعمال کی جائے گی۔...