بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر نے رضامندی کے باوجود عشائیہ میں شرکت نہیں کی،ترجمان قومی اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر نے رضامندی کے باوجود عشائیہ میں شرکت نہیں کی،ترجمان قومی اسمبلی parliament WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)امریکی اراکین کانگریس کے وفد سے تحریک انصاف کی ملاقات کا معاملہ، ترجمان قومی اسمبلی کا موقف بھی سامنے آ گیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ہفتہ کی رات سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے امریکی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری ٹو سپیکر، سپیشل سیکرٹری آئی آر اور ڈی جی پروٹوکول نے بیرسٹر گوہر اور ملک عامر ڈوگر کو فون کیا اور انھیں عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق دونوں معزز اراکین نے سپیکر کی عشائیے میں شرکت کی دعوت قبول کی اور اپنی شرکت بھی کنفرم کی تھی۔قومی اسمبلی ترجمان نے کہا کہ دونوں معزز اراکین نے کنفرم کرنے کے باوجود ملاقات اور عشائیہ میں شرکت نہیں کی، یہ کہنا کہ انہیں دعوت ہی نہیں دی گئی حقائق کے برعکس ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترجمان قومی اسمبلی عشائیہ میں شرکت
پڑھیں:
عمران خان نے واضح کیا کہ وہ ڈیل نہیں چاہتے، کسی کو مذاکرات کے اختیارات نہیں دیئے، بیرسٹر گوہر
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سے متعلق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس حوالے سے جب تک وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور متعلقہ سیاسی قیادت کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو جاتی تو اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ ڈیل نہیں چاہتے ہیں اور نہ انھوں نے کسی کو ایسے مذاکرات کے اختیارات دیے ہیں کہ جس سے یہ تاثر جائے کہ وہ ڈیل چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ اپنے تمام مقدمات کا سامنا آئین اور قانون کے مطابق کریں گے اور اس طریقے سے ہی وہ انصاف لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ وضاحت اس وجہ سے دی ہے کہ اس وقت یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ کوئی ڈائیلاگ ہو رہا ہے۔ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سے متعلق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس حوالے سے جب تک وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور متعلقہ سیاسی قیادت کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو جاتی تو اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ واضح کیا ہے وہ وزیراعلی اور سیاسی قیادت کے مشورے کے بعد اس پر کوئی ہدایت دیں گے۔ جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کے خاندان کے افراد کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ نیازاللہ نیازی اس حوالے سے اب توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق منگل اور جعمرات کو عمران خان سے ان کے خاندان کے افراد ملاقات کر سکتے ہیں جبکہ سیاسی قیادت کی ملاقات جمعرات کو ہو گی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ خیبرپختونخوا کی حکومت ایک قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی میں مزید مہلت کے لیے وقت مانگے۔