چینی صدر کا اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک چین ملائشیا برادری کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
کوالالمپور(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک چین ،ملائیشیا برادری قائم کرنے کے لئے ملائیشیا کے کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کے لئے نئے سنہری 50 سال کا آغاز کیا جاسکے۔ شی نے یہ بات بدھ کے روز ملائیشیا کے سرکاری دورے میں ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم سلطان اسکندر سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات سے قبل سلطان ابراہیم نے شی کا شاندار استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران شی نے نشاندہی کی کہ چین اور ملائیشیا اچھے ہمسائے ، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو خاندان کی مانند ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات ایک شاندار نصف صدی سے گزرچکے ہیں اور مزید روشن مستقبل کو اپنارہے ہیں۔ شی کا کہنا تھا کہ وہ ملائیشیا کے اعلیٰ سربراہ مملکت سلطان ابراہیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ چین ۔ ملائیشیا تعلقات میں طویل مدتی اور مستحکم ترقی کی قیادت کی جا سکے اور اچھی ہمسائیگی، دوستی، یکجہتی اور تعاون کا ایک نیا باب لکھا جاسکے۔ شی نے کہا کہ چین اور ملائیشیا کو سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنا اور اپنے متعلقہ بنیادی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو گہرا کرنا ، باہمی مفید اور مساوی فوائد کے لئے ایک دوسرے کی قوت سے فائدہ اٹھانا اور مشترکہ طور پر جدیدیت کو آگے بڑھانا چاہئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چینی صدر ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کے سرکاری دورے مکمل کرکے بیجنگ واپس پہنچ گئے
چینی صدر ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کے سرکاری دورے مکمل کرکے بیجنگ واپس پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کے سرکاری دورےمکمل کرکے بیجنگ واپس پہنچ گئے۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر چائی چھی،
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے رکن اور چین کے وزیر عوامی سلامتی وانگ شیاؤ ہونگ بھی صدر شی جن پھنگ کے ہمراہ واپس پہنچے۔