اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، وفد نے واضح کیاکہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں، مذاکرات کا مکمل حامی ہوں، ہر مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جا  سکتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے وفد کے دورہ پاکستان پر بھی اپوزیشن نے سیاست کی۔ اپوزیشن نے ایوان میں کینال کے معاملے پر بات نہیں کی۔ ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے، ماضی کی حکومت نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے، مذاکرات کے لیے مکمل سنجیدہ کوشش کی۔ سپیکر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، اسرائیل فلسطین کے معصوم عوام پر ظلم کر رہا ہے۔ دوسری طرف چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے ملنے کا دعوت نامہ نہیں ملا، سپیکر قومی اسمبلی نے کسی رپورٹ کی دعوت نہیں دی۔ سردار ایاز صادق کے بیان پر ردعمل میں ترجمان قومی اسمبلی نے دعوت نہ دینے کی بات حقائق کے برعکس قرار دیتے کہا کہ بیرسٹر  گوہر اور عامر ڈوگر کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی دونوں ارکان نے دعوت قبول کر لی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی ایاز صادق کہا ہے کہ نہیں کی

پڑھیں:

دورہ پاکستان ، کیا واقعی امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے عمران خان سے متعلق کوئی بات کی ہے؟ حقیقت سامنے آگئی 

 اسلام آباد (آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی اور تینوں ارکان نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے کہا  کہ میں مذاکرات کا مکمل حامی ہوں اور اس کے لئے سنجیدہ کوششیں بھی کی ہیں ، ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ ایوان میں وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے لیکن چند لوگ کارروائی میں خلل ڈالتے ہیں جو خود اپوزیشن والوں کے قابو میں بھی نہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ  ہر معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

لائسنس بنوانے آیا شہری موٹرسائیکل سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرتی ہے، اپوزیشن نے امریکی کانگریس وفد کے دورہ پاکستان پر بھی سیاست کی جبکہ امریکی وفد نے بانی پی ٹی آئی کا کوئی ذکر نہیں کیا اور واضح کیا پاکستان کے سیاسی معاملات سے انکا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں عوامی اہمیت اور ان کے مسائل پر سوال ہوتے ہیں، اپوزیشن کو ایوان چلانے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • دورہ پاکستان ، کیا واقعی امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے عمران خان سے متعلق کوئی بات کی ہے؟ حقیقت سامنے آگئی 
  • امریکی وفد سے ملاقات کا معاملہ، پی ٹی آئی کے دعوے پر ترجمان قومی اسمبلی کا بیان آگیا
  • پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد نے عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا، ایاز صادق
  • بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر نے رضامندی کے باوجود عشائیہ میں شرکت نہیں کی،ترجمان قومی اسمبلی
  • امریکی وفد نے عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا: سردار ایاز صادق
  • امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا دور تک ذکر بھی نہیں کیا، سپیکر ایاز صادق
  • اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
  • امریکی وفد سے ملاقات نہ کرنے پر پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کی بیرسٹر گوہر پر تنقید
  • حکومت پاکستان نے ایرانی حکومت کے سامنے 8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ اٹھایا ہے، ایاز صادق