اورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ ''برین گین'' ہے اور بیرون ملک پاکستانی اس کی عمدہ ترین مثال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی فوج ہر مشکل سے با آسانی نبرد آزما ہو سکتی ہے۔ جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔ عاصم منیر نے کہا کہ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ ''برین گین'' ہے اور بیرون ملک پاکستانی اس کی عمدہ ترین مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسل کو سنانی ہے، وہ کہانی جس کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا۔ کیا پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں؟ آرمی چیف نے اوور سیز پاکستانیوں سے کہا آپ جس ملک میں بھی ہوں، یاد رکھیں کہ آپ کی میراث ایک اعلیٰ معاشرے، نظریے اور تہذیب سے ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کی نے کہا کہ

پڑھیں:

بیرون ملک مقیم پاکستانی صرف سفیر نہیں بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو دنیا بھر میں جگمگاتی ہے:آرمی چیف

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی صرف سفیر نہیں بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو دنیا بھر میں جگمگاتی ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں پہلے اوورسیز پاکستانی کنونشن سے خطاب کیا .جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبے سے بے حد متاثر ہوا ہوں اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے دلوں میں آپ کے لیے جو محبت ہے وہ اس سے کہیں زیادہ گہری ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کچھ لوگ برین ڈرین کا تاثر دیتے ہیں .لیکن وہ جان لیں کہ یہ درحقیقت برین گین ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اس کی بہترین مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، انہیں اپنی شناخت اور تہذیب پر فخر ہونا چاہیے۔ “پ کی میراث ایک عظیم نظریے، تہذیب اور اعلیٰ معاشرے سے جڑی ہے۔آرمی چیف نے شرکاء کو یاد دلایا کہ پاکستان ایک عظیم قربانی کے نتیجے میں حاصل ہوا اور یہی داستان ہمیں اپنی نئی نسل کو منتقل کرنی ہے۔اپنے خطاب میں آرمی چیف نے ملک کی سلامتی اور خودمختاری پر واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان کے دشمنوں کا خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد اس قوم کی تقدیر کا فیصلہ کرسکتے ہیں؟ دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان یا پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے اور ہماری قومی تقدیر کا حصہ ہے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے اور جب تک اس ملک کے غیور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی قوم کبھی بھی مشکلات سے نہیں گھبرائی اور نہ ہی آئندہ جھکے گی۔ ہم مسلمان اور پاکستانی ہیں، نامساعد حالات کا مقابلہ کرنا ہماری تاریخ کا حصہ ہے۔آرمی چیف کہتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی کی راہ سے روکنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔آج ہم سب مل کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بنے گا ہم مل کر اسے ہٹادیں گے۔آرمی چیف کہتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی کی راہ سے روکنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔آج ہم سب مل کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بنے گا ہم مل کر اسے ہٹادیں گے۔اپنے خطاب میں آرمی چیف نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء کو نہایت عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور ہم ان پر کبھی افسوس نہ ہونے دیں گے۔انہوں نے دوٹوک کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا جب کہ پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے. اب سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے بلکہ سوال یہ ہے کہ پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے۔خطاب کے اختتام پر جنرل عاصم منیر اور شرکاء نے مل کر پرجوش نعرہ لگایا ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘۔

متعلقہ مضامین

  • بیرون ملک مقیم پاکستانی صرف سفیر نہیں بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو دنیا بھر میں جگمگاتی ہے:آرمی چیف
  • دہشتگردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
  • دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی پاکستان اور بلوچستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں:آرمی چیف
  • دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں
  • دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
  • دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
  • دہشت گردوں کی10 نسلیں بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،آرمی چیف
  • دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف کا اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب
  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط