اسلام آباد میں انسدادِ منشیات کانفرنس میں سیکریٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود اور ڈی جی اے این ایف نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان انسدادِ منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں انسدادِ منشیات کانفرنس میں سیکریٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود اور ڈی جی اے این ایف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آج ہم عالمی محاذ پر صفِ اوّل کے سپاہی بن کر منشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں، خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم تعاون کو مزید مستحکم، انٹیلی جنس کا تبادلہ اور مؤثر حکمتِ عملی وضع کریں گے، ہم مل کر ہی اس لعنت کے خلاف مؤثر اقدامات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ تربیت اور رابطے کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہم فارنزک و تکنیکی اشتراک جیسے میدانوں میں بھی اشتراک کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ خلیجی مالک کی حمایت اور شراکت داری ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خلیجی ممالک کے محسن نقوی نے

پڑھیں:

محسن نقوی سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت عالمی چیلنجوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور بحری قزاقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 ترجمان ایتھوپیائی سفارت خانہ کے مطابق پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ نے آج وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔فریقین نے ایتھوپیا پاکستان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا, ان دو طرفہ تعلقات میں کراچی سے ایتھوپیا ایئرلائنز کے آپریشنز کا آغاز بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں امن و استحام کے لیے دوطرفہ تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ

 ایتھوپیا کے سفیر نے وزیر داخلہ کو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی, جمال بکر عبداللہ نے محسن نقوی کو پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر بھی مبارکباد دی۔ ملاقات میں دنیا کو درپیش عالمی چیلنجوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور بحری قزاقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جمال بکر عبداللہ نے امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا، کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان بین الاقوامی امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ 

بائیومیٹرک  کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر

وفاقی وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے باہمی مفادات کے فروغ کے لئے دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ محسن نقوی نے ایتھوپیائی سفیر کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کے استحکام میں اپنے تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔ 

متعلقہ مضامین

  • خوارجی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن؛ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • گلف ممالک کا انسدادِ منشیات کیلئے پاکستان سے مکمل تعاون کا اعادہ
  • محسن نقوی سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • منشیات جیسے عالمی خطرے سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی روابط کو فروغ دیا جائے: محسن نقوی 
  • منشیات کی سمگلنگ اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے پر عزم ہیں، محسن نقوی
  • منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، محسن نقوی
  • حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے، محسن نقوی
  • انسدادِ منشیات کیلئے خلیجی مالک کی شراکت داری کامیابی کی ضمانت ہے: محسن نقوی
  • حکومت انسدادِ منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے تیار ہے، محسن نقوی