ابراہیم علی خان اور پلک تیواری کا افیئر؛ حقیقت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
معروف اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے فلم نادانیاں سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے لیکن فلم سے زیادہ ان کا افیئر مارکیٹ میں چل پڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہر گزرتی دن کے ساتھ یہ خبر جڑ پکڑتی جا رہی ہے کہ نواب ابراہیم علی خان اپنی ساتھی اداکارہ کو دل دے بیٹھے ہیں۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ معاملہ یک طرفہ نہیں بلکہ پلک تیواری میں ابراہیم علی خان کو پسند کرتی ہیں۔
دونوں کے افیئرز کو اس وقت مزید شہرت ملی جب پاپا رازی فوٹوگرافرز نے دعویٰ کیا کہ ابراہیم علی خان اور پلک تیواری مالدیپ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔
تاہم اب ایک حالیہ انٹرویو میں ابراہیم علی خان نے ان خبروں پر خاموشی توڑ دی اور کہا کہ پلک میری صرف اچھی دوست ہیں اور ہاں وہ بہت پیاری ہے بس اتنا ہی کہوں گا۔
قبل ازیں پلک تیواری بھی اس معاملے پر یہی کچھ کہہ چکی ہیں کہ وہ اور ابراہیم صرف اچھے دوست ہیں۔
قبل ازیں پلک تیواری معروف اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی ہیں جنھوں نے ان افواہوں پر کہا تھا کہ افواہوں کے مطابق میری بیٹی ہر تیسرے لڑکے کو ڈیٹ کر رہی ہے اور میں ہر سال شادی کر رہی ہوں بلکہ میری تو پہلے ہی تین شادیاں کروائی جا چکی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ابراہیم علی خان
پڑھیں:
کشتی ڈوبنے کا واقعہ، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آگیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشرقی لیبیا کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آگیا، کشتی حادثے میں اب تک 11 لوگ جاں بحق ہوئے۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق مرنے والوں میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشتی ڈونے کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشرقی لیبیا کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آگیا، کشتی حادثے میں اب تک 11 لوگ جاں بحق ہوئے۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق مرنے والوں میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 4 پاکستانیوں کی شناخت ان کی دستاویزات کی بنیاد پر کی گئی، نکالی جانے والی 2 لاشیں ابھی تک ناقابل شناخت ہیں۔