لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے، شہر میں مافیا کا راج ہے، مسترد شدہ لوگوں کو فارم 47 کے ذریعے کراچی کے عوام پر بھی مسلط کر دیا گیا ہے۔ کراچی کے شہری روزانہ کی بنیاد پر خونی ڈمپرز و ٹینکر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ملیر ہالٹ کے اندوہناک واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ ملیر ہالٹ کے متاثرہ خاندانوں سمیت شہر بھر میں ہیوی ٹریفک و ٹینکرز اور ڈمپر کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے گھرانوں کو انصاف فراہم اور معاوضہ دیا جائے۔ بڑھتے ہوئے ان خونی واقعات کی روک تھام کی جائے، پورے ملک کے عوام جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں 5 اپریل کو آئی جی آفس پر احتجاج کی بھرپور حمایت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ ملیر ہالٹ میں جاں بحق عبد القیوم و اہلیہ اور نومولود بچے کے اہل خانہ، عبد القیوم کے بھائی محمد رزاق، خاتون کے والد گل رحمان و دیگر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات و تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، امیرضلع ائیرپورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، سیکرٹری اطلاعات ناظم علاقہ محمد شفیق و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایران پر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کا حصول مجبوری ہوگی، علی لاریجانی

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کے حصول کے سوا ایران کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللّٰہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی جانب نہیں بڑھ رہا۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کے حصول کے سوا ایران کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غلطی ایران کو اپنا دفاع کرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کا حصول مجبوری ہوگی، علی لاریجانی
  • بلوچستان میں حالات خراب ہیں، لائحہ عمل تیار کرنا چاہیئے، حافظ نعیم الرحمٰن
  • جماعت اسلامی کا عید کے بعد بدامنی، بجلی بلوں، چینی و آٹا مافیا کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا عید کے بعد بجلی بلوں، آٹا و چینی مافیا کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • بلوچستان میں حالات خراب ہیں، لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • سندھ میں کوئی مافیا پشت پناہی کے بغیر جی نہیں سکتا، خالد مقبول صدیقی
  • سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کراچی لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کراچی لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے، حافظ نعیم
  • اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی