2025-03-28@12:03:38 GMT
تلاش کی گنتی: 29057
«ٹرومین کا»:
(نئی خبر)
اسلام آ باد: قلات میں کالعدم بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے لواحقین کا سخت مطالبہ سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیمیں بالخصوص بی ایل اے بلوچستان کی ترقی کی دشمن بن چکی ہے، قلات میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں محمد امین شہید، منور حسین شہید، ذیشان خالد شہید، دلاور شہید کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں جنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ " ماہ رنگ لانگو اور اس کے دہشت گرد ساتھیوں کے خلاف سخت اور عبرت ناک کارروائی کی جائے تاکہ اس سرزمین پر مزید بے گناہوں کا خون نہ بہے"۔ کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد اپنی ناکامیوں...
پشاور: نیب خیبر پختونخوا نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔ ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جن میں تین چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔ بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِاعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع کیا گیا تھا...
لاہور: بارشوں کی کمی کے بعد ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے پنجاب نے احتیاطی تدابیر سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر کے کمشنر، ڈی سیز اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں موسم سرما میں 38 فی صد بارشیں کم ہوئیں جس کے سبب بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں خشک سالی کا امکان زیادہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی کمی سے ربیع سیزن کی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں جبکہ چاول کی پیداوار متاثر ہونے سے کسانوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ ڈی...
9 اور 11 سالہ گھریلو ملازمہ بہنوں کے ساتھ مالک مکان نے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ کوٹری کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو کم عمر بہنوں کی عصمت دری کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی ریکارد کی گئی۔ خورشید کالونی سائٹ ایریا نوحانی چوک کے قریب 11 سالہ اور 9 سالہ بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔ دونوں بچیوں (کم عمر بہنوں) کے ماموں ذاکر علی کی مدعیت میں تھانہ کوٹری میں سلطان پٹھان نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میری بھانجیاں ملزم کے گھر کام کاج کرتی ہیں، جہاں ملزم نے ان کے ساتھ زبردستی زیادتی...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور مہنگائی کے باوجود معاہدہ طے پانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے، پوری قوم نے اس ہدف کے حصول میں بے پناہ قربانیاں دیں، معاہدہ طے پانے میں عام آدمی کا بھی انتہائی اہم کردار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے، دن رات کی محنت اور ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدوں سے متعلق اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، حکومت کی ان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف میٹرولوجسٹ محمد افضال کا کہنا ہے کہ اس سال ہمیں خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یکم ستمبر 2024 سے 26 مارچ 2025 تک 42 فیصد کم بار شیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد افضال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بارشیں معمول سے 63 فیصد کم ہوئیں جبکہ پنجاب اور کے پی میں معمول سے 41 فیصد کم بارشیں ہوئیں ، آگے بھی ہم بارشیں بہت کم دیکھ رہے ہیں۔ محمد افضال نے کہا کہ ہم نے خشک سالی کے حوالے سے ایک الرٹ بھی جاری کیا ہے، فصلوں کے لیے پانی کم ہو گا جو زراعت کو متاثر کرے گا، جنگلی حیات پر بھی منفی اثرات...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صحافی حدود کراس کرلیتے ہیں۔ یہ جو ہمارے حالات ہیں، ان سے کوئی بھی مبرا نہیں ہے۔ صحافی برادری اس صورت حال سے الگ تھلگ نہیں ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ایک رپورٹر نے صحافی وحید مراد کے اٹھائے جانے کے تناظر میں خواجہ آصف سے پوچھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں صحافیوں کو اٹھائے جانے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنما صحافیوں کے کیمپوں جا کر ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور آج آپ لوگ حکومت میں ہیں، صحافیوں کو اٹھایا جارہا ہے، اس پر کیا کہیں گے؟ پی ٹی آئی کے دور میں صحافیوں کو اٹھائے جانے پر...
چین کا اپنے کاروباری اداروں کے مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کر نے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں10 سے زائد چینی اداروں کے امریکی محکمہ تجارت کی برآمدی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور امریکی خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی کے بہانے اندھا دھند غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کے لئے اینٹیٹی لسٹ اور دیگر برآمدی کنٹرول ہتھکنڈوں کا غلط استعمال کیا ہے ، جو ایک مثالی تسلط پسندانہ عمل ہے ۔ ایسا اقدام بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی...
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ہانیہ عامر بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے شادی کر لیں۔ حال ہی میں ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے اختتام کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ اس موقع پر ہانیہ عامر سے راکھی ساونت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت بہت پیاری ہیں، ان کے پیغامات بہت معصومانہ ہوتے ہیں، انسٹاگرام پر راکھی ساونت کے ساتھ رابطے کرکے مزہ آتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی، بولان میل ہفتے میں 7 روز چلے گی، عید سپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی، عید کے پہلے تین دنوں کیلئے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ دنیا کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، حملے میں نہتے شہریوں...
تائیوان کی علیحدگی کے مجرم عناصر کا احتساب کیا جائےگا، چینی ریاستی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے تائیوان امور کی ویب سائٹ پر “تائیوان کی علیحدگی” کے غنڈوں اور تائیوان کے ہم وطنوں پر ظلم و ستم کرنے میں ملوث افراد کی گھناؤنی کارروائیوں کی اطلاع دینے کے لئے ایک خصوصی کالم شامل کیا گیا۔ چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بین حوا نے ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ نے حال ہی میں جزیرہ تائیوان پر اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کو دبایا اور تائیوان میں سیاسی مخالفین اور سیاسی جماعتوں، تنظیموں...
چین میں کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت سے متعلق ترمیم شدہ ضوابط کا اجزاء WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے فرمان نمبر 802 پر دستخط کیے ، جس کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت سے متعلق ترمیم شدہ ضوابط جاری کیے گئے ہیں ، جو یکم جون ، 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔ حالیہ دنوں چین کی وزارت انصاف اور وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے ضوابط سے متعلقہ معاملات پر کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت کو مضبوط بنانے کے لیے ضوابط میں واضح کیا گیاہے کہ...
— فائل فوٹو اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دے دیا۔چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں، نکاح سے پہلے تھیلیسمیا یا دیگر متعدی امراض کو بطور اختیاری نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ انسانی دودھ بینک کے قیام کا معاملہ مؤخراسلامی نظریاتی کونسل انسانی دودھ بینک کے قیام پر آئندہ اجلاس میں فیصلہ کرے گی. اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ زندگی خطرے میں ڈالے بغیر انسانی اعضا کی پیوندکاری کی جاسکتی...
سردار اویس احمد خان لغاری— فائل فوٹو وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات اور نتائج پر بریفنگ دی گئی۔پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ جولائی 2024ء میں مذاکرات شروع ہوئے، 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے گئے۔ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سماعت مکمل، فیصلہ بعد میں جاری ہو گانیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر...
— فائل فوٹو بارشوں کی کمی کے باعث پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی پر صوبے بھر کے کمشنرز، ڈی سیز اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمۂ موسمیات کے مطابق موسمِ سرما میں 38 فیصد بارشیں کم ہوئیں، جس سے بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں خشک سالی کا امکان زیادہ ہے۔ ملک میں 62 فیصد تک معمول سےکم بارشیں ہوئیں، خشک سالی کا الرٹملک میں 62 فیصد تک معمول سےکم بارشیں ہوئیں، محکمہ... مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کی کمی سے ربیع سیزن کی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو معاہدہ ختم کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔اس کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا...
سیول(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد19 ہوگئی ہے جب کہ ایک قدیم مندر شعلوں کی لپیٹ میں آکر منہدم ہوگیا فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر نے 19 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جنوب مشرقی علاقے میں آگ پھیلنے سے تقریباً 27 ہزار افراد کو فوری طور پر نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا.(جاری ہے) حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ میں 18 شہری ہلاک ہوئے جب کہ آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا وزارت داخلہ کے مطابق جنگلات میں لگی...
لاہور: مزنگ پولیس کی حراست میں نوجوان ہلاک ہوگیا جس کے ورثا نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے مزنگ پولیس نے اچھرہ سے اعجاز نامی نوجوان کو حراست میں لیا تھا جسے بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق اعجاز کے بھائی انعام کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ موقع سے فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے اس کے بھائی اعجاز کو حراست میں لے لیا۔ انعام منشیات فروشی کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اعجاز کو قانونی کارروائی کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور تھانے منتقل کرتے وقت اس کی...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹس کرنے صحافی وحید مراد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق رات گئے گرفتار کیے گئے صحافی وحید مراد کو عدالت میں پیش کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ وحید مراد کا کہنا تھا کہ میں نے کہا اپنی شناخت کروائی، میری ساس کینسر کی مریضہ ہیں، میری ساس کینیڈا سے علاج کرانے کے لیے آئیں ہیں، 20 منٹ پہلے مجھے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔ وحید مراد کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے استدعا کی کہ ہمیں ایف آئی آر دیکھنے کی اجازت دی جائے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج...
لاہور: روڈا کی کوششوں سے لاہور میں محمود بوٹی کوڑے کا ڈھیر سونے کی کان بن گیا جس کے ذریعے کھربوں کی کمائی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب وژن پر روڈا نے محمود بوٹی ڈمپ سائٹ پر کام کیا۔ ماحولیاتی منصوبے کے تحت کاربن کریڈٹ، بائیو گیس اور بجلی پیداوار سے 2 دہائی تک آمدن آئے گی جبکہ کاربن کریڈٹ سے صرف ہر سال 2.3 ارب ملیں گے اور 5 میگا واٹ بجلی بھی بیچی جائے گی۔ ڈمپ سائٹ سے پیدا بائیو گیس بھی حکومت پنجاب کو اربوں کا ریونیو دے گی۔ سی ای او روڈا عمران امین کا کہنا تھا کہ محمود بوٹی میں شجرکاری اور سولرپارک کا بننا منصوبے کو مزید ماحول دوست...
حکومت سندھ نے 28 مارچ کو صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز جمعہ کو 28 مارچ کو بند رہیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 27 رمضان المبارک بمطابق 28 مارچ 2025 شب قدار کے سلسلے میں صوبے میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ حال ہی میں ان پر 295 نامی پرفیوم لانچ کرنے پر مقدس جذبات کو مجروح کرنے کا الزام عائد ہوا تھا، جس کے بعد وہ سعودی عرب پہنچ گئے اور عمرہ ادا کرنے لگے۔ تاہم، ان کا یہ سفر بھی تنقید سے نہیں بچ سکا۔ رجب بٹ اور ان کے خاندان کو صفا اور مروہ کی سعی کرتے ہوئے وہیل چیئرز پر بیٹھے دیکھا گیا۔ چونکہ وہ اور ان کے تمام فیملی ممبران جوان اور صحت مند نظر آرہے تھے، اس لیے سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا واقعی انہیں وہیل چیئرز کی ضرورت تھی؟ سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی عمرہ ادائیگی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد2ارب ڈالر قرض کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے جائزے کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت 1 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لیے 28 ماہ کی ارینجمنٹ کے تحت 1.3 ارب ڈالر ملیں گے.(جاری ہے)...
حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا، وزیراعظم شہبازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا ہے، مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے کہ منی بجٹ آرہا ہے، حالیہ ادوار میں پہلی بار چیلنجنگ حالات میں منی بجٹ نہیں آرہا۔ یہ بات انہوں نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ، سیکریٹری فنانس، نائب وزیراعظم، وزیر منصوبہ بندی اور دیگر کو مبارک باد دی اور کہا کہ اسٹاف لیول معاہدہ ہونے سب مبارک باد کے مستحق ہیں، ٹیم ورک کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی گئی، مخالفین نے ڈھنڈورے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر سابق وزیراعظم پر ظلم و ستم سمیت انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ریاستی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا بل پیش کر دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کے نام سے یہ بل جنوبی کیرولائنا سے کانگریس کے ریپبلکن رکن جو ولسن اور کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ جمی پنیٹا نے پیش کیا جسے غور و خوض کے لیے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور عدالتی کمیٹیوں کو بھیج دیا گیا ہے.(جاری ہے) مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو 180...
صحافی وحید مراد کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ایف آئی اے کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صحافی وحید مراد کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا، جہاں ایف آئی اے نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔وحید مراد کو رات گئے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس نے ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر زبردستی داخل ہونے کے بعد انہیں حراست میں لیا۔ وحید مراد کا کہنا ہے کہ انہیں ایف آئی اے کے حوالے کیے جانے سے قبل ان کی ساس پر بھی تشدد کیا گیا۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ کریں گے۔...
سٹی 42 : دنیا کے اہم ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات اور سہولتیں فراہم کرنے کیلئے نادرا دفاتر قائم کر دیئے گئے۔ دنیا کے جن ممالک میں پاکستانی شہری خاطرخواہ تعداد میں موجود ہیں انہیں شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لئے نادرا نے متعلقہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ مل کر وہاں نادرا مراکز یا کاؤنٹر قائم کئے ہیں۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلوکے پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کاؤنٹر نے کام شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بحرین کے شہرماناما، کینیڈامیں مانٹریال اوروینکوور ، جنوبی افریقہ کےشہرپریٹوریا،اٹلی کے شہر میلان میں نادرا کاؤنٹرز قائم کئے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ویزہ فراڈ کا بڑا اسکینڈل، 600 سے زائد افراد لُٹ گئے، دی ٹائم ایمیگریشن کا ویزہ اسکینڈل ، شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ بے نقاب ہوگیا. سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ، 600 سے زائد افراد سے بھاری رقوم اور دستاویزات بٹور لی گئیں،متاثرین سے ایڈوانس رقم، اصل پاسپورٹ، ڈگریاں، میڈیکل اور پروٹیکٹر فیس وصول کی گئی پہلے مرحلے میں 150 افراد سے فی کس 5 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیائی گئی،پہلے مرحلے میں فائنل 150 افراد کو عید سے قبل سعودی عرب بھیجا جانا تھا ، متاثرین کے کمپنی مالکان عثمان پرویز چوہدری (چیئرمین) اور سی ای او جنید بٹ پر سنگین الزامات آفس کے دروازے پر عید کی چھٹیوں کا نوٹس، متاثرین...
سندھ حکومت نے شب قدر پر اسکولوں میں چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت نے 27 رمضان کو شب قدر کی مناسبت سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔ سندھ کے سرکاری و نجی اسکول 28 مارچ کو بند رہیں گے۔ سندھ حکومت نے 27 رمضان 28 مارچ کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 27 رمضان بروز جمعہ کو شب قدر کی مناسبت سے بند رہیں گے۔ Post Views: 1
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )سندھ میں ٹماٹر اور پیاز کے کاشتکاروں کو حالیہ ہفتوں میں اپنی پیداوار کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اہم مالی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے قیمتوں میں اس کمی کی وجہ گھریلو پیداوار میں اضافہ اوردرآمدی پالیسیاں ہیں صنعت کے اندرونی ذرائع کے مطابق سندھ میں پچھلے کئی سالوں میں ٹماٹر کی کاشت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. ٹماٹر کی کاشت کے لیے وقف رقبہ 2015 میں 14,332 ایکڑ سے بڑھ کر 2024 میں 74,131 ایکڑ ہو گیا جس میں 600 فیصد کا اضافہ ہوا اس نمو نے سندھ کو پاکستان میں ٹماٹر پیدا کرنے والے سب سے بڑے صوبے کے طور پر جگہ دی جس نے...
راؤ دلشاد: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب وائلڈ لائف نے بڑا اقدام کرتے ہوئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شیر، چیتا، جگوار اور تیندوا کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ڈیکلریشن مہم کا آغاز کردیا۔ جس کے تحت پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر میں بڑی بلیوں کو رکھنے والے افراد کو 30 دن میں ان کو ڈیکلئیر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے بڑی بلیوں کو ڈیکلئر کرنے کا پپلک نوٹس جاری کر دیا جس کے تحت بڑی بلیوں کے مالکان کو سٹاک کی تفصیلات 30 دن کے اندر ڈیکلئیر کرنا لازم ہوں گی، جانور کی عمر، رکھنا والی جگہ کی لوکیشن، نسل اور تعداد کی تفصیلات ڈکلئیر کرنا ہوں...
پاکستان میں 37 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں امریکا بھارت کا ساتھ دے گا۔ جبکہ صرف 17 فیصد کو توقع ہے کہ امریکا پاکستان کا ساتھ دے گا۔ گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے تحت رائے عامہ سروے کے مطابق پاکستانیوں سے پوچھا گیا کہ اگر بھارت اور پاکستان میں جنگ ہو تو آپ کے خیال میں امریکا کس کا ساتھ دے گا؟ اس جائزے میں دلچسپ اعدادوشمار سامنے آئے۔ 37 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں امریکا بھارت کا ساتھ دے گا جبکہ صرف 17 فیصد پاکستانی توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کا ساتھ دے گا۔ 9 فیصد کا کہنا ہے کہ امریکا غیرجانبدار...
حاملہ خاتون اور شوہر کو کچلنے کے کیس میں گرفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملیر ہالٹ کے مقام پر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شہری اور اسکی حاملہ بیوی کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزم ٹینکر ڈرائیور رحیم بادشاہ اور ہیلپر وقاص کو پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا، کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں دفعہ 322 شامل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی افسران کو آن کال ڈیوٹی پر میسر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے دفاتر میں ضروری امور کی انجام دہی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔عید الفطر کے دوران دو افسران آن کال رہیں گے۔ عدالت نے تمام متعلقہ برانچز اور رجسٹریز کے سربراہان کو افسران نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ نے نامزد افسران کی تفصیلات کل تک فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ مزید :
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں صحافی وحید مراد کی پیشی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صحافی وحید مراد کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا، جہاں ایف آئی اے نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔وحید مراد کو رات گئے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس نے ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر زبردستی داخل ہونے کے بعد انہیں حراست میں لیا۔ وحید مراد کا کہنا ہے کہ انہیں ایف آئی اے کے حوالے کیے جانے سے قبل ان کی ساس پر بھی تشدد کیا گیا۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ کریں گے۔ دوران سماعت،...
گوگل نے حال ہی میں گوگل سرچ میں ایک نئی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے جس سے صارفین کے لیے اپنی ذاتی معلومات کو حذف کردینا کافی آسان ہوگیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر رازداری کے خدشات بڑھ رہے ہیں، اور لوگ تیزی سے اپنی آن لائن ذاتی معلومات جیسے کہ فون نمبرز، پتے اور ای میلز پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ فیچر گوگل کی سیٹنگز میں مخفی تھا جس کی وجہ سے بہت سے صارفین کو یہ فیچر تلاش کرنا اور استعمال کرنا مشکل تھا۔ اب گوگل نے اس عمل کو ایک ٹیوٹوریل ویڈیو میں پیش کیا ہے جس سے صارفین براہ...

اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیرشرعی قرار دیدیا
اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے نتیجے میں پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی قرار دیدیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ نکاح سے قبل زوجین کے تھیلسیمیا یا دیگر کسی متعدی مرض کے ٹیسٹ کروانے کو اختیاری طورپر نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، البتہ شرعاً نکاح کرنا فریقین کی مرضی پر منحصر ہوگا۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے کا کہنا ہے کہ اسلامی اصطلاحات جیسے صلاة،آیت،مسجد وغیرہ کی انگلش ٹرانسلیشن کے بجائے اصل عربی الفاظ ہی استعمال کئے جائیں، بجلی چوری روکنے کے لیے اہل علم و فکر آواز بلند کریں۔ کونسل کا کہنا تھا کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن فنڈ کا پابند کیا جاسکتا...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر انہیں لگا تھا کہ ان کے حریف سلمان خان اور شاہ رُخ خان ان کا کیرئیر ختم کر کے انہیں بالی ووڈ سے نکالنا باہر کرنا چاہتے تھے۔ مشہور فلم دنگل ریلیز کے بعد سب سے زیادہ ہٹ فلموں میں سے ایک تھی۔ اس میں عامر خان، فاطمہ ثنا شیخ، سانیا ملہوترا اور دیگر نے شاندار پرفارمنس دی اور خوب داد سمیٹی۔ اس فلم نے عامر کی ناقابل یقین جسمانی تبدیلی اور کردار کے لیے ان کی لگن کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کی۔ تاہم دنگل اسٹار عامر خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر اس فلم کو قبول کرنے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن میں گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر قومی و صوبائی اسمبلی کے 24 سابق ارکان کو نااہل قرار دیدیا۔الیکشن کمیشن نے 23-2022 میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 10 سابق اور سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 7، 7 سابق ممبران کونااہل قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں لکھا ہے کہ سابق ارکان اسمبلی تفصیلات دینے تک عام، ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، مالی سال 23-2022 کے اثاثوں کی تفصیلات کے فارم بی دینے تک یہ ارکان نااہل رہیں گے۔ سابق ارکان قومی اسمبلی میں خرم دستگیر ، محسن نواز رانجھا، محمد عادل، رانا محمد اسحاق خان، کمال الدین...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سال 23-2022 کے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرانے پر 10 سابق ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے 23-2022 میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان کو نااہل قرار دے دیا۔ فیصلے میں سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 7، 7 سابق ممبران کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا ہے کہ سابق ارکان اسمبلی تفصیلات دینے تک عام، ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، مالی سال 23-2022 کے اثاثوں کی تفصیلات کے فارم بی دینے تک یہ ارکان نااہل رہیں گے۔ سابق ارکان...

آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کیساتھ طے پانیوالے معاہدے میں آرمی چیف کا بھی کلیدی کردار رہا۔ دن رات کی محنت اور ٹیم ورک کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آئی ایم ایف شہباز شریف
ملبورن: بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو اپنے حالیہ ملبورن کنسرٹ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ تقریباً تین گھنٹے دیر سے پہنچیں۔ مداحوں نے شدید نعرے بازی اور غصے کا اظہار کیا، جس کے باعث گلوکارہ اسٹیج پر ہی رو پڑیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نیہا ککڑ کو جذباتی انداز میں معافی مانگتے دیکھا گیا، تاہم کچھ مداحوں نے ان کی معذرت قبول کرنے کے بجائے "گو بیک” اور "یہ انڈیا نہیں، آسٹریلیا ہے” جیسے سخت جملے کسے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: "یہ کوئی انڈین آئیڈل نہیں، یہاں اداکاری مت کرو!”۔ کئی انٹرنیٹ صارفین نے نیہا ککڑ کو غیر پیشہ ورانہ رویے پر سخت تنقید کا...
کراچی: معروف اداکارہ، میزبان اور لکھاری جویریہ سعود ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، اس بار رمضان ٹرانسمیشن کے دوران بجلی کے بل کم کرنے کے وظیفے کی حمایت کرنے پر وہ سرخیوں میں ہیں۔ یہ وظیفہ مولانا آزاد جمیل نے شیئر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی شخص اپنی انگلی سے زمزم لکھ کر بجلی کے میٹر پر لگائے تو اس کے بل میں کمی آ سکتی ہے۔ جویریہ سعود نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وظیفے کی سچائی کی تصدیق تو نہیں کر سکتیں، لیکن اگر اسے سچے عقیدے (عقیدت) کے ساتھ کیا جائے تو یہ اثر رکھ سکتا ہے۔ وظیفے اور اس کے دفاع پر سوشل میڈیا پر...
بھارتی گلوکار سونو نگم کا دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں منعقدہ سالانہ فیسٹیول ‘این جی فیسٹ 2025’ میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات ہونے والا سالانہ فیسٹیول اچانک ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، حاضرین میں سے بعض افراد نے اسٹیج کی جانب پتھر اور بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔ اس واقعے کے باعث سونو نگم کو اپنی پرفارمنس روکنی پڑی، ایک لاکھ سے زائد طلبہ پر مشتمل ہجوم کے کچھ افراد کی اس ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ٹیم کے چند اراکین زخمی بھی ہوئے۔ اس موقع پر سونو نگم نے حاضرین سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا، "میں یہاں آپ کے لیے آیا ہوں تاکہ ہم...
الیکشن کمیشن نے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر قومی، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے متعدد سابق ارکان کو نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے مالی سال 2022-23 کے اثاثوں کی تفصیلات بروقت جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے 10 سابق اراکین سمیت سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 14 سابق ممبران کو نااہلی کا سامنا کرنا پڑا۔ فیصلے کے مطابق یہ سابق اراکین اس وقت تک کسی بھی عام، ضمنی یا سینیٹ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے جب تک وہ اپنے مالی گوشواروں کی تفصیلات فراہم نہیں کر دیتے۔ نااہل قرار دیے جانے والے قومی اسمبلی کے سابق اراکین میں خرم دستگیر خان، محسن نواز رانجھا، محمد عادل، رانا محمد اسحاق خان، کمال...
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن میں گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر قومی و صوبائی اسمبلی کے 24 سابق ارکان کو نااہل قرار دیدیا۔ الیکشن کمیشن نے 23-2022 میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 10 سابق اور سندھ وبلوچستان اسمبلیوں کے 7، 7 سابق ممبران کونااہل قراردے دیا ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں لکھا ہے کہ سابق ارکان اسمبلی تفصیلات دینے تک عام، ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، مالی سال 23-2022 کے اثاثوں کی تفصیلات کے فارم بی دینے تک یہ ارکان نااہل رہیں گے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے سابق ارکان قومی اسمبلی میں...
صوبائی حکومت نے جاری اعلامیہ میں عید کے لیے 31 مارچ سے 2 اپریل (پیر سے بدھ) تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید الفطر کے حوالے سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے جاری اعلامیہ میں عید کے لیے 31 مارچ سے 2 اپریل (پیر سے بدھ) تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید الفطر کے حوالے سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث کل 5...
نکاح کا ڈراما کرکے 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا، جس میں 3 ماہ تک ملزم کے دوست بھی لڑکی کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔ پولیس کے مطابق 4 افراد نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کی۔ اغوا کار لڑکی کو لاہور لے گئے، جہاں 3 ماہ تک اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو گاؤں کے ایک شخص کامران نے اغوا کیا۔ ملزم لڑکی کے ساتھ فرضی نکاح کا ڈراما کر کے خود بھی زیادتی کرتا رہا اور اپنے دیگر 3 دوستوں سے بھی زیادتی کرواتا...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس بابر ستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے اُن کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا، ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جواب جمع کرائیں کہ آپ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع اور جرمانہ کیوں نہ عائد کیا جائے؟ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت طلب کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ...
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر کراچی میں بڑھتے ہوئے مہلک ٹریفک حادثات پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف جسٹس کے نام خط میں طحہٰ احمد خان نے کہا کہ کراچی میں 2025 کے آغاز سے 207 اموات اور 2,623 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ملیر ہالٹ حادثے میں حاملہ خاتون، شوہر اور نوزائیدہ بچے کی المناک موت پر بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ ملیر ہالٹ سانحے پر فوری کارروائی کی جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ طحہٰ احمد خان نے لکھا کہ سندھ حکومت کچی شراب پی کر...
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک میں ڈی ایس پی سٹی کی وین پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے جواب میں پولیس کی فوری جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد زخمی حملہ آور کے دیگر فرارہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کی اراضی کے تنازع سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی درخواست پر بورڈ آف ریونیو سے تین ہفتوں میں ریکارڈ طلب کرلیا۔ درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جامعہ کراچی نے نبیل گبول کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ نبیل گبول نے قبضہ خالی کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو درخواست دی تھی، جسے بعد میں مختیار کار گلزار ہجری کو بھیجا گیا۔ جامعہ کراچی نے جواب میں مؤقف دیا کہ 1954 سے 1962 کے درمیان زمین الاٹ کی گئی تھی اور یونیورسٹی کے پاس کوئی اضافی زمین موجود نہیں ہے۔ تاہم، جامعہ کراچی...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے مطالبے کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا استعمال کر رہی ہے اور غیر قانونی نظربندیوں کو طول دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گزشتہ کئی سال سے ہزاروں کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر نظربند کرنے اور ان کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے پر بھارت کا محاسبہ کرے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں حریت قیادت سمیت پانچ ہزار سے زائد کشمیری سیاسی قیدیوں کی نظربندی...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کل 27 مارچ سے پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس روانہ ہوگی۔ پرسوں کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔ 29 مارچ کو عید کے لیے اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے 3 دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے بتایا کہ بولان ایکسپریس اب سے روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی جو پہلے ہفتے میں 2 دن چلتی تھی۔ بلوچستان سے اب 3 کے بجائے 9 مسافر ٹرینیں چلائیں گے۔ ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے مسائل ہیں، ریلوے پولیس میں 500 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ 70 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہوگا۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملے کی...
مکہ مکرمہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مارچ 2025) پرفیوم تنازعہ کا شکار یوٹیوبر رجب بٹ نے عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے اور خانہ کعبہ کے صحن میں اللہ کو گواہ بنا کر اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے ایک پھر معافی مانگ لی۔ رجب بٹ نے مسجد الحرام کے مطاف میں حالت احرام میں کھڑے ہو کر اپنا ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ انہوں نے اپنی بات کے آغاز پر درود پاک اور پھر کلمہ پڑھا اس کے بعد کہا کہ میرا مال، جان، والدین، اولاد اور خون کا ایک ایک قطرہ نبی پاک ﷺ پر قربان ہے۔ رجب بٹ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے جو مسئلے مسائل...
ذرائع کے مطابق حملے کے جواب میں پولیس کی فوری جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد زخمی حملہ آور کے دیگر فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ڈی ایس پی سٹی کی وین پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق حملے کے جواب میں پولیس کی فوری جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد زخمی حملہ آور کے دیگر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک بار پھر پاکستان پر حاوی رہی۔ کیویز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز اسکور کیے۔ ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی اوپنرز ناکام ہوگئے اور دونوں 23 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ حسن نواز کو صفر پر جب کہ محمد حارث کو 11 رنز پر پویلین واپس جانا پڑا۔ اس کے بعد عمیر بن یوسف اور عثمان خان دونوں 7,7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبدالصمد 4، شاداب 28، جہانداد 1، سلمان علی آغا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحریری بریفنگ پیش کردی۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی ان کیمرا بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق جعفر ایکسپریس 11 مارچ کو کوئٹہ سے دن 9 بجے 380 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، پانیر اور مشکاف سٹیشن کے درمیان دن ایک بجے آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے ٹرین کو روکا گیا۔دہشت گردوں نے ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنایا، دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر...
سندھ حکومت نے تمام نجی اسکولوں میں بک بینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ ملاح نے بک بینک کے قیام کے لیے نجی اسکولوں کو خطوط ارسال کردیے۔ رفیعہ ملاح نے نجی اسکولز کو جاری خط میں کہا ہے کہ حکومت سندھ ’تعلیم سب کے لیے‘ کے رہنما اصول کے تحت تعلیم کے شعبے میں درپیش مشکلات پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے، اس اقدام کا مقصد یکساں تعلیمی مواقع کو یقینی بنا کر تمام بچوں اور نوجوانوں کی سیکھنے کی ضروریات کو پورا کرنا ہے اور خاص طور پر مستحق اور پسماندہ طلبا کو تعلیمی مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بہت سے خاندانوں کو درپیش مالی رکاوٹوں کو...
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب وائلڈ لائف نے بڑا اقدام کرتے ہوئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شیر، چیتا، جگوار اور تیندوا کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ڈیکلریشن مہم کا آغاز کردیا جس کے تحت پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر میں بڑی بلیوں کو رکھنے والے افراد کو 30 دن میں ان کو ڈیکلئیر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے بڑی بلیوں کو ڈیکلئر کرنے کا پپلک نوٹس جاری کر دیا جس کے تحت بڑی بلیوں کے مالکان کو سٹاک کی تفصیلات 30 دن کے اندر ڈیکلئیر کرنا لازم ہوں گی، جانور کی عمر، رکھنا والی جگہ کی لوکیشن، نسل اور تعداد کی تفصیلات ڈکلئیر کرنا ہوں گی۔ وائلڈ لائف پنجاب نے تفصیلات...
کراچی: گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔ پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی، جس میں گینگ وار کمانڈر وسی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے نہیں دیں گے تو ہم کارروائی کریں گے۔ پولیس اہل کار نے کہا کہ وصی بھائی اب ہم بھی اپنا کام کریں گے، جس پر وصی اللہ لاکھو نے دھمکی دی کہ ہم اتنے لوگ مار دیں گے کہ آپ مجبور ہو جاؤ گے۔ آپ دیکھو میں اب کرتا کیا ہوں۔...
اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو زیادہ محصولات اور تجارتی پابندیوں کا سامنا ہے جو انہیں عالمی معیشت میں شامل ہونے سے روکتی ہیں۔ بواؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سب کے لیے جامع عالمی معیشت کے لیے راہیں اور اقدامات کے موضوع پر کلیدی خطاب کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اپنی تقریر میں منصفانہ مارکیٹ تک رسائی، علاقائی روابط میں اضافے اور جامع عالمی معیشت کے فروغ کے لیے مضبوط کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت اور رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جامع عالمی معیشت ایک ضرورت ہے، انتخاب نہیں۔ عالمی معیشت...
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بشیر تھانہ سائٹ اے کی حدود سے رواں سال جنوری سے لاپتا ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار بتائیں سی ڈی آر کہاں ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمیں ابھی تک نمبر نہیں دیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ نے رپورٹ میں یہ بات لکھی ہے کہ آپ کو نمبر نہیں دیا گیا۔ سرکاری وکیل نے موقف...
لاہور میں معذوری کا بہانا بنا کر بھیک مانگنے والا ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بھکاری راوی پل کے قریب بازو نہ ہونے کا ڈرامہ کر کے بھیک مانگتا تھا۔ بھکاری معذوری کے روپ میں سادہ لوح شہریوں سے متعدد بار پیسے بٹور چکا ہے۔ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو دیکھتے ہیں بھکاری نے چھپائے گئے دونوں بازو قمیض سے نکال لیے۔ مزید پڑھیں: تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری گرفتار پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ متعدد بھکاریوں نے معذوری کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ شہر میں ٹریفک سگنلز،بازاروں اور شاہراوں پر بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر ان سے کراچی میں بڑھتے ہوئے مہلک ٹریفک حادثات پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2025 کے آغاز سے 207 اموات اور 2,623 افراد زخمی ہوچکے ہیں، انہوں نے مالیر ہالٹ حادثہ، حاملہ خاتون، شوہر اور نوزائیدہ بچے کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ طحہٰ احمد خان نے لکھا کہ مالیر ہالٹ سانحے پر فوری کارروائی کی جائے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، سندھ حکومت کچی شراب پی کر مرنے والوں کو معاوضہ دیتی ہے، کراچی کے شہریوں کو کیوں نہیں؟ غیر...
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے ریاست کیخلاف اشتعال انگیز پوسٹ کرنے سے متعلق پیکا ایکٹ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ریاست کیخلاف اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے مقدمے میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نےتحریک انصاف کی فوزیہ صدیقی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمہ کو ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کےتحت گرفتار کیا تھا۔
اسلام آباد: موٹر وے ایم 6 کیلئے زمین خریدنے کے فنڈز میں خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شہریار خان نے ایم-6 اور ایم-9 موٹروے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین این ایچ اے نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ایم-6 کے لیے زمین کے حصول کے لیے این ایچ اے نے سندھ حکومت کو رقم فراہم کی تھی جس میں ایک سے دو ڈپٹی کمشنرز نے خوردبرد کی۔ انہوں نے بتایا کہ نیب اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور چوری شدہ رقم میں سے کچھ ریکوری بھی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل...
کراچی کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں گزشتہ ہفتے بہادر نامی شہری کی جانب سے ایک درخواست دی گئی جس میں اس شہری نے موقف اپنایا کہ وہ قائد آباد ضلع ملیر کے رہائشی ہیں اور ان کے گھر کے قریب ہی MA ٹیلر کے نام سے درزی کی دکان ہے۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عید کے باعث ان دنوں درزی کی دکان رات گئے کھلی رہتی ہے۔ گزشتہ ہفتے 19 مارچ کو کم و بیش صبح 4 بجکر 40 منٹ پر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر کام میں مشغول تھا کہ 2 نامعلوم افراد دکان میں داخل ہوئے۔ دائر درخواست کے مطابق دکان میں داخل ہونے والے 2 افراد اسلحے کے زور پر...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس میں ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کا ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔پولیس نے ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔تفتیشی افسر منصور علی کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دفعہ 322 شامل کردی ہے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے کہ کہیں یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا تو نہیں، ہم نے ٹینکر مالک کا بھی معلوم کرنا ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا...
پروفیسر رفیعہ ملاح — فائل فوٹو صوبائی وزیرِ تعلیم سردار علی شاہ کی نجی اسکولوں کو بُک بینک قائم کرنے کی ہدایت پر رجسٹرار پرائیویٹ اسکول پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی اسکولوں کے لیے بُک بینک کے قیام کا گشتی مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں نجی اسکولوں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وزیرِ تعلیم کے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کریں، ان کا یہ اقدام تعلیمی وسائل کو بانٹنے کے لیے ایک معاون نظام بنائے گا، جس سے ضرورت مند طلبہ کے لیے زیادہ سے زیادہ رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔مراسلے کے مطابق بُک بینک ایک مرکزی ذخیرے کے طور پر کام کرے گا، اسکولوں کے ساتھ اس کی ترقی میں طلبہ،...
— فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔ کراچی: رات میں موسم خنک رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنےکا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شہرِ قائد میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
---فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس پر سماعت کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس پر سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔ خاتون جج دھمکی کیس: بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے کسی وکیل کے عدالت...
---فائل فوٹو عیدالفطر کے موقع پر لاہور کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ سے 2 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی۔ اسموگ میں کمی، لاہور اور ملتان کے تعلیمی ادارے آج سے کھل جائیں گےلاہور اور ملتان میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد دونوں ڈویژن میں آج سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ دوسری جانب سیکرٹری اسکولز خالد وٹو کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول 28 مارچ سے 6 اپریل تک بند رہیں گے۔ سرکاری اسکولوں میں 4...

ہیومن ملک بینک اور بغیر اجازت دوسری شادی سے متعلق امور پر غور کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس طلب
اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس میں زکوٰۃ فنڈ سے اسلامی بینکوں میں سرمایہ کاری اور مرد کے دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کیجانب سے معاہدہ شادی ختم کرنے سے متعلق فیصلے سمیت مختلف اہم امور زیر غور آگئے۔ چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ کا بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کے شادی معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے پر بحث کی گئی۔ زکوٰۃ فنڈ کو سرمایہ کاری کی غرض سے اسلامی بینکوں میں رکھنے اور خواتین کو وراثت سے محروم کرنے سے متعلق اجلاس میں بریفننگ دی گی۔بجلی چوری کے خلاف مہم میں علماء اکرام سے خطبات میں احکامات اور فتویٰ جاری کرنے کی استدعا پر بھی غورکیاگیا۔...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2025ء) آج Boao، Hainan میں Boao Forum for Asia Annual Conference 2025 کا آغاز ہوا۔ ویوو نے مسلسل چوتھے سال ایونٹ کے اسٹریٹیجک پارٹنر اور Boao Forum for Asia کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے رکن کے طور پر اپنی جدید ترین ٹیکنالوجیز پیش کی ہیں۔ ان ٹیکنالوجیز میں Blue Technology Matrix ( BlueImage, BlueLM, BlueOS, BlueChip, BlueVolt), vivo Vision (vivo MR headset) اور 6G میں پیش رفت کے ساتھ اور دیگر ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ویوو کے آنے والے فلیگ شپ امیجنگ سمارٹ فون ویوو X200 Ultra کو "Official Smartphone of Boao Forum for Asia" کا اعزاز دیا گیا ہے۔25 مارچ کی سہ پہر Boao Forum میں منعقدہ "vivo Release Moment"...
اسلام آباد(زبیر قصوری ) ایک بڑے مالی اسکینڈل نے باسٹن رابنز پاکستان کے آپریشنز کو منجمد کر دیا ہے، کیونکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کم انوائسنگ کی ایک وسیع اسکیم کا پردہ فاش کیا ہے جس کے ذریعے مبینہ طور پر قومی خزانے کو 81.45 ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ نئی درج شدہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں تفصیلی تحقیقات، آئس کریم کی بڑی کمپنی کے مجاز درآمد کنندہ، ثالثی کمپنیوں اور ملوث کسٹم حکام سمیت بدعنوانی کے ایک پیچیدہ جال کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ ایف آئی اے کی تحقیقات، جو انکوائری نمبر 389/2024 سے شروع ہوئی، انکشاف کرتی ہے کہ ایم/ایس اے ایچ جی فلیورز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، جو امریکہ سے باسٹن...
اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، جنہوں نے کامیاب مذاکرات کیے۔ عاطف اکرام شیخ کے مطابق آئی ایم ایف کو سالانہ ٹیکس ہدف میں 600 ارب روپے کی کمی پر راضی کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت نے بجلی قیمتوں کے پیکج کے حوالے سے آئی ایم ایف کے اعتراضات دور کر کے قابل تعریف کام کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا...
صدر ایف پی سی سی آئی کا آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، جنہوں نے کامیاب مذاکرات کیے۔عاطف اکرام شیخ کے مطابق آئی ایم ایف کو سالانہ ٹیکس ہدف میں 600 ارب روپے کی کمی پر راضی کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت نے بجلی قیمتوں کے...
پاکستان نے پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی۔ کپتان سلمان علی آغا نےنصف سنچری جبکہ شاداب نے 28 رنز بنائے، 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، جیمز نیشم نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستان کو 5 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا، حسن نواز کھاتا کھولے بغیر جیکب ڈفی کی گیند پر جیمز نیشم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گری جب محمد...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپارکو نے کہا ہے کہ 30 مارچ کو پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائے جانے کا امکان ہے، ادارے نے کہا ہے کہ سائنسی تجزیہ کے مطابق چاند 27 گھنٹے کا ہوگا، روشنی 2 فیصد رہے گی۔ سپار کو نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، سعودی عرب میں بھی عید 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ سرکاری سکولوں میں عید کی 10 چھٹیاں،طلباء وطالبات کی موجیں لگ گئیں
امریکہ میں ایک خاتون نے اپنی قریبی سہیلی کی شادی میں اس وقت شرکت سے انکار کر دیا جب اسے ایک حیران کن ای میل موصول ہوئی، جس میں شادی کا حصہ بننے کے لیے بھاری رقم ادا کرنے کی شرط رکھی گئی تھی۔ جب اس کی بچپن کی دوست میگن نے اسے اپنی شادی میں مدعو کیا اور برائڈز میڈ بننے کی درخواست کی تو یہ بہت خوش تھی۔ تاہم اس کی خوشی اس وقت حیرت میں بدل گئی جب اسے ایک تفصیلی ای میل موصول ہوئی جس میں ”برائیڈز میڈ پیکج“ کے اخراجات درج تھے۔ نیوز 18 کے مطابق اس ای میل میں ایک سپریڈ شیٹ شامل تھی جس میں مختلف لازمی اخراجات کا ذکر تھا۔ ان...
سیئول: جنوبی کوریا کو تاریخ کی بدترین جنگلاتی آگ کا سامنا ہے، جس میں اب تک 18 افراد ہلاک اور 27,000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یہ آگ جمعہ کے روز شروع ہوئی اور 43,000 ایکڑ سے زیادہ جنگلاتی اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، اور ماہرین کے مطابق صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ آگ کے نتیجے میں 1,300 سالہ قدیم گونسا مندر تباہ ہو گیا، تاہم کچھ تاریخی نوادرات، بشمول ایک پتھریلا بدھا مجسمہ، بچا لیے گئے۔ حکومت نے 9,000 سے زائد فائر فائٹرز، 5,000 فوجی اور 130 ہیلی کاپٹر تعینات کر دیے ہیں، جبکہ قومی سطح...
کرایہ اور بل ادا نہ کرنے پر گھر خالی کروانے کے تنازع میں ملزمان نے نوجوان کو چوک میں لاکر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 93 سکس آر میں کرایہ اور بل ادائیگی نہ کرنے کے تنازع کے دوران تھپڑ مارنے کی رنجش پر نوجوان کو سرعام خنجروں کے وار سے قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد درج کیے گئے مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق نوجوان نوید اپنی حمام کی دکان پر بیٹھا تھا کہ سانول اور سجاول 5 ساتھیوں سمیت حملہ آور ہوگئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے نوید کو دکان سے باہر چوک میں لاکر خنجروں کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا۔ نوید نے ملزمان سے کرایہ...
اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق نیپرا میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی تاہم کراچی کے صارفین محروم رہیں گے۔ ڈسکوز کے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین کی زیر صدارت عوامی سماعت ہوئی۔ سی پی پی اے نے ایف سی اے کی مد میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے مسلسل 8 ماہ سے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست کی گئی۔ کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی...
وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم نے چہان ڈیم راولپنڈی کے واٹر سپلائی کنٹریکٹ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی۔ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں 20 سے 40 ارب کروڑ مالیت کے 2 کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے میں قانونی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم نے قرار دیا ہے کہ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے اور پروکیورمنٹ کے لیے قانونی پراسس کو فالو نہیں گیا۔ کنٹریکٹ پاکستانی کمپنی کے جوائنٹ ونچر کے بجائے صرف فارن کمپنی کو ایوارڈ کردیا گیا تھا۔معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسپکشن ٹیم کو فیکٹ فائنڈنگ کا ٹاسک سونپا تھا۔ وزیراعلیٰ نے لاٹ ٹو لاٹ تھری کنٹریکٹ کا معاملہ پراجیکٹ سیٹرئینگ کمیٹی کو بھجوانے اور ڈریم پراجیکٹ ون سٹیرنگ کمیٹی تین ہفتے میں کنٹریکٹ...
— فائل فوٹو اسلامی نظریاتی کونسل انسانی دودھ بینک (Human Milk Bank) کے قیام پر آئندہ اجلاس میں فیصلہ کرے گی.اسلامی نظریاتی کونسل میں ہیومن ملک بینک کا معاملہ طویل بحث پر مؤخر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے ہیومن ملک بینک پر بریفنگ دی گئی، ارکان کے کئی سوالات کے جواب بھی دیے گئے، بحث اور سوال و جواب کے بعد فقہی طور پر ہیومن ملک بینک کے معاملے پر مزید غور کیا جائے گا۔ہیومن ملک بینک کے قیام و ضرورت سے متعلق 2 اسلامی ممالک کی مثالیں بھی پیش کی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور ملائیشیا میں ہیومن ملک بینک فعال ہے اور اس کی کونسل میں مثالیں پیش کی گئیں۔ذرائع کے مطابق...
سرگودھا کے نواحی گاؤں سے 13 سال کی لڑکی کو اغواء کر کے 4 افراد 3 ماہ تک گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو 3 ماہ قبل گاؤں کے ایک شخص نے اغواء کیا تھا۔ملزم فرضی نکاح کر کے لڑکی کو لاہور میں ایک گھر میں لے گیا جہاں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، اس دوران ملزم کے دیگر 3 دوست بھی گن پوائنٹ پر لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے اور ویڈیو فلم بھی بنائی تاہم 3 ماہ بعد لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہو گئی۔ لاہور میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتیپولیس نے اجتماعی زیادتی...
2022ء میں حکومت نے وزارت اطلاعات کے ذریعے عمارت پر دوبارہ دعویٰ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر سٹی ایسٹ سمیت پولیس کے اہم دفاتر جل کر خاکستر ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام سرینگر پریس کلب میں پولیس اسٹیشن اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کے دفاتر قائم کرنے پر بڑھتی ہوئی میڈیا تنقید کے بعد عمارت پر قبضے کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن اسمبلی وحید پرہ کی طرف سے سرینگر پریس کلب کو اس کے اصل مقام پر بحال نہ کرنے...