حکومت سندھ نے 28 مارچ کو صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز جمعہ کو 28 مارچ کو بند رہیں گے۔ 

محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 27  رمضان المبارک بمطابق 28 مارچ 2025  شب قدار کے سلسلے میں صوبے میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جب تک فارم 47والی حکومت ہے دہشتگردی میں کمی نہیں آئے گی، حافظ نعیم کا امن مارچ کا اعلان

جب تک فارم 47والی حکومت ہے دہشتگردی میں کمی نہیں آئے گی، حافظ نعیم کا امن مارچ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)جماعت اسلامی پاکستان نے 14 اپریل کو اسلام آباد میں بلوچستان پر قومی مجلس مشاورت جبکہ 20 اپریل کو پشاور میں بڑے امن مارچ کا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جب تک عوامی نمائندوں کی بجائے فارم 47 والوں کی حکومت رہے گی مہنگائی اور دہشت گردی میں کمی نہیں آئے گی۔ دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے رہنماں پروفیسر محمد ابراہیم، عنایت اللہ خان اور میاں اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع اور سابق فاٹا میں بدامنی انتہا کو چھو چکی ہے، مسلسل سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں بھی حالات خراب ہیں اور وہاں کی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کے بجائے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بیڈ گورننس کا ملبہ حکومت پر ڈال دیا۔ وہ یہ تو بتائیں کہ اس بیڈ گورننس والی حکومت کو لایا کون ہے؟ جب آپ فارم 45 کی بجائے فارم 47 والوں کو اقتدار میں لائیں گے تو عوامی نمائندے نہیں ہوں گے، اور عوام کے مہنگائی و بدامنی کے مسائل کیسے حل ہوں گے؟۔حافظ نعیم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کہہ رہے ہیں کہ ایک اور پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلایا جائے، جس میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو بلایا جائے۔ تو بتایا جائے، پہلے انہیں کیوں قائل نہیں کیا گیا تھا؟ اور شہباز شریف اور بلاول میں کیا فرق ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ تاحال بجلی سستی کرنے کے بجائے صرف اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ حکومتی دعووں پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی پی پیز سے بات نہ کرنے والی حکومت ہمارے دھرنے کے نتیجے میں ان سے بات چیت پر مجبور ہوگئی ہے۔ اب حکومت کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر بھی مجبور کریں گے، ورنہ عید کے بعد مہنگائی کے خلاف عوام کو متحرک کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت 500 غیر رسمی تعلیمی مزاکر قائم کرنے کا معاہدہ
  • وہ ملک جہاں سب سے پہلے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا
  • خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
  • سندھ حکومت کا شب قدر پر صوبے کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان
  • جب تک فارم 47والی حکومت ہے دہشتگردی میں کمی نہیں آئے گی، حافظ نعیم کا امن مارچ کا اعلان
  • تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
  • خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان  
  • 27 رمضان المبارک کو یوم القدس منایا جائے گا، حکومت سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، آئی ایس او
  • عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا