پنجاب میں شیر، چیتا، جگوار اور تیندوا رکھنے والوں کو 30 دن میں جانوروں کو ڈیکلئیر کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب وائلڈ لائف نے بڑا اقدام کرتے ہوئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شیر، چیتا، جگوار اور تیندوا کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ڈیکلریشن مہم کا آغاز کردیا جس کے تحت پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر میں بڑی بلیوں کو رکھنے والے افراد کو 30 دن میں ان کو ڈیکلئیر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے بڑی بلیوں کو ڈیکلئر کرنے کا پپلک نوٹس جاری کر دیا جس کے تحت بڑی بلیوں کے مالکان کو سٹاک کی تفصیلات 30 دن کے اندر ڈیکلئیر کرنا لازم ہوں گی، جانور کی عمر، رکھنا والی جگہ کی لوکیشن، نسل اور تعداد کی تفصیلات ڈکلئیر کرنا ہوں گی۔
وائلڈ لائف پنجاب نے تفصیلات فراہم کرنے والے افراد کی سہولت اور آسانی کے لئے "پاس ایپ" متعارف کروا دی، تفصیلات کو 30 دن کے اندر اندر " پاس ایپ" پر ڈیکلئیر کرنا ہوگا، محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی " پاس ایپ" کو پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
30 دن کے اندر معلومات کی ڈیکلئیریشن نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم بڑی بلیوں کی ڈیکلئیریشن کرنے والوں کی مکمل رہنمائی کرے گی، بڑی بلیوں ( شیر، چیتا، تیندوا ، جگوار) کو نجی ملکیت میں رکھنے اور ریگولیٹ کرنے کا باقاعدہ آغاز ڈیکلریشن پروسیس کے بعد ہوگا۔
ریگولیٹ کرنے سے پپلک سیفٹی، بڑی بلیوں کی ویلفئر اور ان کی غیر قانونی تجارت جیسے مسائل حل ہونگے، شیروں کو پپلک ڈسپلے کرنے اور دیگر واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے کی، تاریخ میں بڑی بلیوں کو عالمی قوانین اور اسٹینڈرڈ کے مطابق ریگولیٹ کیا جائے گا۔
بڑی بلیوں کو حکومت پنجاب نے نئی قانون سازی اور 1974 وائلڈ لائف ایکٹ میں ترامیم کے زریعے شیڈول ٹو میں شامل کیا تھا، جس کے تحت بڑی بلیوں کو رکھنے والے فرد کو اب محکمہ وائلڈ لائف پنجاب سے لائسنس لینا لازمی ہو گا، بلا لائسنس بڑی بلیوں کو رکھنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج ہونگے، یہ جرم اب ناقابل ضمانت اور سزا سات سال اور بھاری جرمانہ ہے۔
ان کے شیر، چیتا، جگوار یا تیندوا کو ضبط کر لیا جائے گا، لائسنس کا اجراء صرف اس فرد کوہوگا جو بڑی بلیوں کو رکھنے سے متعلق مقرر کردہ شرائط اور ضروریات کو پورا کرے گا، محکمہ وائلڈ لائف نے ان شرائط کو عالمی اسٹینڈرڈ کے مطابق مرتب کیا ہے، یہ شرائط پنجاب وائلد لائف کی ویپ سائٹ hppt://pwl.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ وائلڈ لائف وائلڈ لائف پنجاب
پڑھیں:
امریکی محکمہ صحت کا 10 ہزار ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن: امریکی محکمہ صحت نے اپنے 10 ہزار مستقل ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب محکمہ صحت کے 10 ہزار ملازمین پہلے ہی رضاکارانہ طور پر مستعفی ہو چکے ہیں، یوں نئی برطرفیوں کے بعد محکمے کے مستقل ملازمین کی تعداد 82 ہزار سے کم ہوکر 62 ہزار رہ جائے گی۔
امریکی محکمہ صحت کے تنظیمی ڈھانچے میں بھی بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جس کے تحت ادارے کی 28 شاخوں کو کم کرکے 15 کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ علاقائی دفاتر کی تعداد بھی 10 سے کم کرکے 5 کر دی جائے گی۔
محکمہ صحت کے مطابق ان اقدامات کے نتیجے میں قومی خزانے کو سالانہ 1.8 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔
امریکی محکمہ صحت کے سیکرٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے کہا ہے کہ ہم صرف بیوروکریسی کو کم نہیں کر رہے بلکہ اس ادارے کو اس کے بنیادی مشن اور نئی ترجیحات کے مطابق دوبارہ ترتیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ محکمہ کم لاگت پر زیادہ کام کرے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملازمین کو جمعے کے روز سے برطرفی کے نوٹس بھیجے جانے کا امکان اور ممکنہ طور پر 27 مئی سے ان کی برطرفیوں کا فیصلہ نافذ ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل محکمہ تعلیم اور یو ایس ایڈ سمیت دیگر محکموں کے ہزاروں ملازمین کو برطرف کرچکی ہے۔