شادی کا حصہ بننا ہے تو بھاری رقم ادا کرو، دُلہن نے سہیلی سے مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
امریکہ میں ایک خاتون نے اپنی قریبی سہیلی کی شادی میں اس وقت شرکت سے انکار کر دیا جب اسے ایک حیران کن ای میل موصول ہوئی، جس میں شادی کا حصہ بننے کے لیے بھاری رقم ادا کرنے کی شرط رکھی گئی تھی۔
جب اس کی بچپن کی دوست میگن نے اسے اپنی شادی میں مدعو کیا اور برائڈز میڈ بننے کی درخواست کی تو یہ بہت خوش تھی۔ تاہم اس کی خوشی اس وقت حیرت میں بدل گئی جب اسے ایک تفصیلی ای میل موصول ہوئی جس میں ”برائیڈز میڈ پیکج“ کے اخراجات درج تھے۔
نیوز 18 کے مطابق اس ای میل میں ایک سپریڈ شیٹ شامل تھی جس میں مختلف لازمی اخراجات کا ذکر تھا۔ ان میں 500 امریکی ڈالر برائیڈز میڈ کے لباس کے لیے، 300 ڈالر میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ کے لیے، کم از کم 150 ڈالر دُلہن کے تحفے کے لیے اور 100 ڈالر بیچلریٹ پارٹی کے لیے بطور ڈپازٹ شامل تھے۔
اس کے علاوہ ایک اضافی 50 ڈالر ”متفرق اخراجات“ کے تحت بھی درج تھے، جن کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔
یہ ای میل پڑھ کر خاتون ششدر رہ گئی اور اس نے اپنی دوست میگن سے رابطہ کرکے اسے بتایا کہ وہ یہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتی کیونکہ وہ تعلیمی قرضے اتار رہی ہے اور اپنی بچت پر دھیان دے رہی ہے۔
تاہم اس کی حیرانی اس وقت مزید بڑھ گئی جب میگن نے اپنی شرط پر اصرار کرتے ہوئے کہا، ”میں سب کچھ پرفیکٹ بنانے کی کوشش کر رہی ہوں اور یہ اخراجات ضروری ہیں۔ اگر تم میری شادی میں شرکت نہیں کر سکتیں تو میں سمجھ سکتی ہوں، لیکن میں باقی سب کے لیے اپنے منصوبے نہیں بدل سکتی۔“
اپنی بہترین دوست کی یہ بات سن کر خاتون کو عجیب محسوس ہوا اور اس نے اپنی پریشانی کا اظہار ریڈٹ پر کیا۔ اس نے لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنی دوست کے ساتھ کھڑی رہی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ میگن اپنی شادی کو ایک بہانہ بنا کر مہمانوں سے رقم وصول رہی ہے۔
اس نے مزید کہا کہ جب اس نے میگن کو بتایا کہ وہ یہ تمام اخراجات برداشت نہیں کر سکتی تو اس کے بعد سے میگن نے اس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’شادی سے پہلے بہت خراب تھا‘، معروف یو ٹیوبر معاذ صفدر
پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر نے انکشاف کیا ہے شادی کے بعد ان کی شخصیت بالکل تبدیل ہو گئی، پہلے وہ بہت خراب تھے۔
معاذ صفدر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ ’شادی سے پہلے میں بہت خراب تھا اور اس بات کی گواہی دیینے کے لیے میرے پاس بہت لوگ ہیں لیکن شادی کے بعد میں ٹھیک ہو گیا ہوں اور میں نے سوچا کے شادی کے بعد اچھا راستہ اپنانا ہے‘۔
معاذ صفدر نے کہا کہ چھوٹی عمر میں شادی کر لیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ شادی کے بعد ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل نہ ہوں۔ اس لیے چھوٹی عمر میں محنت اور، کچھ بن جاؤ اور چھوٹی عمر میں شادی کر لو۔
رجب بٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاذ صفدر نے کہا کہ وہ بہت محنتی انسان ہے اور کامیاب یوٹیوبر ہیں۔ ان کے فالوورز کی تعداد بھی بہت اچھی ہے ۔ اب ان کے فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ نہیں ہو سکتا اس لیے جو موجود ہیں ان کو سنبھال لیں بلکہ اگر وہ اسی طرح تنازعات میں گھرے رہے تو ان کے فالوورز کم ہو جائیں گے۔
معاذ صفدر ایک مشہور پاکستانی یوٹیوبر ہیں جنہوں نے اپنا ڈیجیٹل میڈیا کیریئر ٹک ٹاک کے ذریعے شروع کیا۔ اب وہ پاکستان کے ٹاپ یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 2 ملین فالوورز اور یوٹیوب پر تقریباً 4.48 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ معاذ کی شادی صبا معاذ سے ہوئی ہے جو خود بھی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام باسل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رجب بٹ معاذ صفدر یو ٹیوبر