ویوو نے Boao Forum 2025 میں روبوٹکس لیب کا اعلان کرتے ہوئے اپنا پہلا مکسڈ رئیلٹی ہیڈسیٹ پیش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2025ء) آج Boao، Hainan میں Boao Forum for Asia Annual Conference 2025 کا آغاز ہوا۔ ویوو نے مسلسل چوتھے سال ایونٹ کے اسٹریٹیجک پارٹنر اور Boao Forum for Asia کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے رکن کے طور پر اپنی جدید ترین ٹیکنالوجیز پیش کی ہیں۔ ان ٹیکنالوجیز میں Blue Technology Matrix ( BlueImage, BlueLM, BlueOS, BlueChip, BlueVolt), vivo Vision (vivo MR headset) اور 6G میں پیش رفت کے ساتھ اور دیگر ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، ویوو کے آنے والے فلیگ شپ امیجنگ سمارٹ فون ویوو X200 Ultra کو "Official Smartphone of Boao Forum for Asia" کا اعزاز دیا گیا ہے۔25 مارچ کی سہ پہر Boao Forum میں منعقدہ "vivo Release Moment" سیشن کے دوران، ویوو کے ایگزیکٹو نائب صدر، چیف آپریٹنگ آفیسر اور vivo Central Research Institute کے صدر ہو بائی شان نے "Humanity in the Future of Technology by vivo" کے عنوان سے خطاب دیا۔
(جاری ہے)
اپنی تقریر میں، ہو بائی شان نے کہا کہ موبائل فون انڈسٹری چین کی ٹیکنالوجیکل جدت کا عکاس ہے اور ویوو کی ترقی اس شعبے کی پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کمپنی کی تین دہائیوں پر محیط بنیادی کاروباری حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی، جن میں تین اہم پہلو شامل ہیں: طویل مدتی وژن، انسانیت پر مبنی سوچ، اور تعاون و مشترکہ کامیابی پر توجہ۔ آج تک ویوو مسلسل چار سال سے چین کی مارکیٹ میں سب سے بڑا مقامی سمارٹ فون برانڈ ہے اور 60 سے زائد ممالک اور خطوں میں 500 ملین سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔Boao Forum میں پہلی بار پیش کیا گیا ویوو وژن مکسڈ ریئلٹی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ اسی تسلسل میں، ویوو X200 Ultra، جو اگلے ماہ لانچ ہونے والا ہے، امیجنگ میں جدید ترین ویوو ٹیکنالوجی کو شامل کرے گا۔
مستقبل میں، ویوو روبوٹکس کو عام زندگی میں شامل کرنے اور عالمی سطح پر صنعت کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر گھریلو روبوٹس متعارف کرانے کے لیے پُرعزم ہے۔
.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے موبائل فون انڈسٹری ہو بائی شان
پڑھیں:
پاکستان ریلوے کا بلوچستان میں ٹرین آپریشنز بحال کرنے کا اعلان
لاہور:پاکستان ریلوے نے بلوچستان میں ٹرین آپریشنز کی بحالی کا اعلان کر دیا۔
جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں مختلف ٹرینوں کی بحالی کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ٹرین نمبر 40-DN جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ 27 مارچ 2025 سے بحال ہوگی، جب کہ ٹرین نمبر 39-UP جعفر ایکسپریس سبی سے پشاور بھی 27 مارچ 2025 سے دوبارہ اپنی سروس کا آغاز کرے گی۔
اسی طرح ٹرین نمبر 39-UP ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور 28 مارچ 2025 سے بحال ہوگی، جب کہ ٹرین نمبر 3-UP کراچی سے کوئٹہ 31 مارچ 2025 سے دوبارہ چلائی جائے گی۔
عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹرین سروس کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت 29 مارچ 2025 کو عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی تاکہ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
پاکستان ریلوے نے تمام مسافروں کو روانگی کے وقت کی پابندی کی ہدایت کی ہے، جب کہ متعلقہ ریلوے اسٹاف کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان ریلوے پریم یونین نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ مرکزی صدر ریلوے پریم یونین شیخ محمد انور کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سروس کی بحالی مسافروں کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر کی جانب سے بولان ایکسپریس کو روزانہ چلانے کے فیصلے کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ریلوے پریم یونین کے مطالبے کو تقویت دیتا ہے۔
شیخ محمد انور نے مزید کہا کہ وزیر ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے مزید ٹرینیں چلانے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ بلوچستان کی سفری سہولیات میں اضافے اور وہاں کے عوام کی محرومیوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ریلوے اسٹیشنز اور املاک کی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات پر بات کرتے ہوئے، شیخ محمد انور نے وزیر ریلوے کے اس فیصلے کی بھرپور حمایت کی، جس کے تحت ریلوے پولیس میں 500 نئی بھرتیاں کی جائیں گی اور 70 فیصد کوٹہ بلوچستان کے لیے مختص کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سیکیورٹی کے مسائل کے حل اور ریلوے کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر فیصلہ ثابت ہوگا۔