نکاح کا ڈراما کرکے 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری کا  لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا، جس میں 3 ماہ تک ملزم کے دوست بھی لڑکی کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔
 

پولیس کے مطابق 4  افراد نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی  کی۔ اغوا کار لڑکی کو لاہور لے گئے، جہاں 3 ماہ تک اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ 

سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو گاؤں کے ایک شخص کامران نے اغوا کیا۔ ملزم لڑکی کے ساتھ فرضی نکاح کا ڈراما کر کے خود بھی زیادتی کرتا رہا اور اپنے دیگر 3 دوستوں سے بھی زیادتی کرواتا رہا۔

لڑکی کے والد کے مطابق 3ماہ تک ملزمان کی ہوس کا نشانہ بننے کے بعد لڑکی بھاگ کر سلا نوالی ویگن اڈے پر پہنچی۔ 

پولیس نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اس کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کامران اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سالہ لڑکی لڑکی کے

پڑھیں:

پاکپتن میں 8 سالہ بچے نے ماں کو قتل کردیا

فوٹو: فائل

پنجاب کے ضلع پاکپتن میں 8 سالہ بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سال کے بیٹے نے مبینہ طور پر قینچی کے وار کرکے ماں کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سالہ بچے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے حکم پر فیصل آباد ڈکیتی، زیادتی کے ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
  • پاکپتن میں 8 سالہ بچے نے ماں کو قتل کردیا
  • فیصل آباد: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کا دوسرا ملزم بھی گرفتار
  • لاہور: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • گلی میں کھیلتی 5 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • 9 سالہ بچے کے قتل کا معما حل؛ سگے چچا نے بدفعلی کے بعد پھندا لگا کر مار دیا
  • فیصل آباد: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار
  • امریکی ویزا، ایڈولسینس اور 14سالہ پاکستانی امریکن ٹک ٹاکر لڑکی کا قتل!
  • فیصل آباد: ڈاکوؤں کی سڑک پر شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
  • لاہور: دوست نے دوست کے 14 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار