چین کا اپنے کاروباری اداروں کے مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کر نے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں10 سے زائد چینی اداروں کے امریکی محکمہ تجارت کی برآمدی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور امریکی خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی کے بہانے اندھا دھند غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کے لئے اینٹیٹی لسٹ اور دیگر برآمدی کنٹرول ہتھکنڈوں کا غلط استعمال کیا ہے ،

جو ایک مثالی تسلط پسندانہ عمل ہے ۔ ایسا اقدام بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے ، کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے ، اور عالمی پیداوار اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ قومی سلامتی کے غلط تصور کو عام کرنا بند کرے، اقتصادی، تجارتی اور تکنیکی امور پر سیاست کرنا، آلے کے طور پر استعمال کرنا اور ہتھیار بنانا ، مختلف پابندیوں کی فہرستوں کا غلط استعمال اور چینی کمپنیوں کو غیر مناسب طریقے سے دبانا بند کرے ۔ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کاروباری اداروں کے

پڑھیں:

مجھے جتوانے پر آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں، ٹرمپ کا افطار ڈنر سے خطاب

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھی امریکی صدر کے دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھی امریکی صدر کے دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق افطار ڈنر کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ووٹرز سے اظہار تشکر کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کیے گیے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے منتخب کرنے پر آپ کا شکریہ، میں آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مجھے جتوانے پر آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں، ٹرمپ کا افطار ڈنر سے خطاب
  • چین برطانیہ کی جانب سے نام نہاد “ہانگ کانگ کے مسائل پر ششماہی رپورٹ” کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
  • غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں بند کرنے کا اعلان
  • ڈیپ فرائیڈ آئل کو دوبارہ استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟جانیں
  • خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا تھیٹر کی بحالی کا اعلان، فن و ثقافت کے فروغ کے عزم کا اظہار
  •  امریکی اقدامات بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، چین
  • حکومتِ سندھ کا 28 مارچ کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان
  • تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
  • خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان