کرایہ نہ دینے پر گھر خالی کروانے کا تنازع؛ نوجوان کو چوک میں لاکر قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کرایہ اور بل ادا نہ کرنے پر گھر خالی کروانے کے تنازع میں ملزمان نے نوجوان کو چوک میں لاکر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 93 سکس آر میں کرایہ اور بل ادائیگی نہ کرنے کے تنازع کے دوران تھپڑ مارنے کی رنجش پر نوجوان کو سرعام خنجروں کے وار سے قتل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد درج کیے گئے مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق نوجوان نوید اپنی حمام کی دکان پر بیٹھا تھا کہ سانول اور سجاول 5 ساتھیوں سمیت حملہ آور ہوگئے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے نوید کو دکان سے باہر چوک میں لاکر خنجروں کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا۔ نوید نے ملزمان سے کرایہ اور بجلی کا بل نہ دینے پر مکان خالی کروایا تھا۔ گزشتہ روز نوید کرایہ اور بجلی کا بل لینے گیا اور وہاں نوید نے ایک کو تھپڑ مار دیے۔
پولیس کے مطابق تھپڑ کی رنجش پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا، جس کی لاش کو پورسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔ فرید ٹاؤن پولیس نے قتل کا مقدمہ 5 ملزمان کے خلاف درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرایہ اور نوجوان کو کے مطابق قتل کر
پڑھیں:
شیخوپورہ،ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)شیخوپورہ کے علاقہ فیروز وٹواں میں مزدہ ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق فیروز وٹواں کے قریب مزہ ٹرک یو ٹرن لے رہا تھا کہ پیچھے سے آتے ہوئے موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 26 سالہ شرافت اور 22 سالہ مان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔