وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کل 27 مارچ سے پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس روانہ ہوگی۔ پرسوں کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔ 29 مارچ کو عید کے لیے اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے 3 دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے بتایا کہ بولان ایکسپریس اب سے روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی جو پہلے ہفتے میں 2 دن چلتی تھی۔ بلوچستان سے اب 3 کے بجائے 9 مسافر ٹرینیں چلائیں گے۔ ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے مسائل ہیں، ریلوے پولیس میں 500 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ 70 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، 4 مبینہ سہولت کار گرفتار

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس 16روز بعد بحال‘بلوچستان سے ٹرینیں عید کے بعد چلیں گی‘وزیرریلوے  

پشاور‘راولپنڈی(بیورو رپورٹ‘نیٹ نیوز) دہشت گرد  حملے کے بعد16 دن معطل رہنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پشاور سے کوئٹہ  چلیگئی‘وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس ٹرین کو پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ کیا گیا۔ 280 مسافر سوار تھے۔اس ٹرین کو 11 مارچ کو دہشتگردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا‘ جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی‘ جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے سفر کے بعد آج جمعہ کوسہ پہر 5 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔امیر مقام نے مزید کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انہیں مایوسی ہوئی‘ وزیر اعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کیلئے پْرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ
  • جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، کوئٹہ سے 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ
  • جعفر ایکسپریس 16روز بعد بحال‘بلوچستان سے ٹرینیں عید کے بعد چلیں گی‘وزیرریلوے  
  • بلوچستان میں ٹرین سروس کب بحال ہو گی؟ وزیر ریلوے نے بتا دیا
  • بلوچستان میں عید کے بعد ٹرین سروس بحال ہوگی، وزیر ریلوے
  • بلوچستان میں عید کے بعد ٹرین سروس بحال کردی جائے گی،  وزیر ریلوے
  • بلوچستان میں آپریشنز بحال، عید سپیشل ٹرین پرسوں کوئٹہ سے پشاور جائیگی: وزیر ریلوے
  • وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس 16 روز بعد کوئٹہ کیلیے روانہ
  • وزیر  ریلوے کا کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان
  • پاکستان ریلوے کا بلوچستان میں ٹرین آپریشنز بحال کرنے کا اعلان