سردار اویس احمد خان لغاری— فائل فوٹو

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات اور نتائج پر بریفنگ دی گئی۔

پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ جولائی 2024ء میں مذاکرات شروع ہوئے، 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے گئے۔

فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سماعت مکمل، فیصلہ بعد میں جاری ہو گا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

حکام نے کہا کہ 8 بگاس پاور پلانٹس کے رعایتی معاہدے کیے گئے، صارفین کو ریلیف کے لیے کیسز ریگولیٹرز کو بھیجے ہیں، سولر اور ونڈ آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

حکام نے کہا کہ اب تک 29 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت مکمل ہوئی ہے۔

وزیر پاور اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں عوام کو ریلیف ملے گا۔

چیئرمین کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ پاکستان میں لگنے والی آئی پی پیز نے اوور انوائسنگ کی، عوام کو ان آئی پی پیز سے بات چیت کا ریلیف کیوں نہیں مل رہا، ہمیں عوام کو ریلیف نہ ملنے پر تشویش ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آئی پی پیز کے ساتھ عوام کو ریلیف نے کہا کہ

پڑھیں:

ممبران نے جانفشانی سے کام کیا، علماء بورڈ میں کوئی کیس زیر التواء نہیں: راغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل وچیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کی زیرصدارت مرکزی دفتر اپرمال میں خصوصی اجلاس  ہوا جس میں علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے شرکاء کو بتا یا کہ اس وقت متحدہ علماء بورڈ پنجاب میں کوئی قابل ذکرکیس زیرالتواء نہیں ہے۔تمام ممبران نے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران انتہائی جا نفشانی کے ساتھ معاملات کو چلایا اوریہ اس مدت کاآخری اجلاس تھا۔متحدہ علماء  بورڈ پنجاب نے نئے قوائد وضوابط کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں مولانا محمدخان لغاری کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی اور ان کی دینی وملی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ سردار محمدخان لغاری نے ہمیشہ سچ پر مبنی دینی سیاست کی۔ آپ کی دینی اورملی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔مفتی محمدرمضان سیالوی نے کہاکہ مولانا سردار محمدخان لغاری کی اتحاد بین المسالک کے لئے خدمات قابل ذکرہیں۔ علامہ سید حسن رضاہمدانی نے کہاکہ مولانا سردار محمدخان لغاری وحدت امت کے بہت بڑے داعی تھے۔مولانا ظفراللہ شفیق نے کہاکہ مولانا سردار محمدخان لغاری قومی یکجہتی کی عملی تصویر تھے، اجلاس میں مولانا محمدعلی نقشبندی،مولان عبدالوہاب روپڑی،اورڈاکٹرحسین اکبر نے بھی خطاب کیا۔ ملک وقومی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی اشاریے بہتر، لیکن کیا عوام کو بھی کوئی فائدہ ہوگا؟
  • ممبران نے جانفشانی سے کام کیا، علماء بورڈ میں کوئی کیس زیر التواء نہیں: راغب نعیمی
  • حکومت نے بجلی سستی کرنے کی سمری نیپرا کو ارسال کردی
  • بجلی 1.71 روپے فی یونٹ سستی، حکومتی سمری نیپرا کو ارسال
  • حکومت بجلی کی قیمتوں میں جلدکمی کرے گی،وزیرخزانہ
  • یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان، ذرائع
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • شرح سود میں مزید کمی متوقع، وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کا اعلان بھی جلد کریں گے، وزیر خزانہ
  • وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے نیپرا سے رجوع
  • آئی ایم ایف معاہدہ ، عوام ریلیف سے محروم