2025-03-29@11:54:37 GMT
تلاش کی گنتی: 60

«عوام کو ریلیف»:

    پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت حاصل رقم مجموعی طور پر2 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معاشی استحکام تو آتا ہے لیکن قومیں ترقی نہیں کرتیں۔ پچھلے تین ہفتوں میں 34 ارب روپے خزانے میں آئے، یہ وہ رقم تھی جو بینکوں کی جانب سے عدالت سے اسٹے آرڈر لینے کے نتیجے میں پھنسی ہوئی تھی۔  اقتصادی ماہرین نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس پیش رفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ دراصل یہ معاہدہ معیشت کو ٹریک پر رکھے گا...
    ملک بھر میں گھریلو صارفین اور صنعتی صارفین بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہیں، بھاری بھر کم بلوں کی ایک بڑی وجہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے ہیں کہ جن کے تحت حکومت کو اربوں روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں ان آئی پی پیز کو ادا کرنے ہوتے ہیں، اس ادائیگی کے لیے صارفین سے فی یونٹ اضافی رقم وصول کی جاتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مشیر توانائی محمد علی کی قیادت میں ٹاسک فورس تشکیل دی تھی کہ جس نے ان آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرکے نئے معاہدے کرنے تھے تاکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی لائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں عوام کے لیے...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، 2 ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف دیا جائےگا، یہ ریلیف کیپٹیو پاورپلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے منظوری سے اب وزیراعظم بجلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات اور نتائج پر بریفنگ دی گئی۔پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ جولائی 2024ء میں مذاکرات شروع ہوئے، 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے گئے۔(جاری ہے) حکام نے کہا کہ 8 بگاس پاور پلانٹس کے رعایتی معاہدے کیے گئے، صارفین کو ریلیف کے لیے کیسز ریگولیٹرز کو بھیجے ہیں، سولر اور...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار تحریک انصاف کی حکومت نے رمضان پیکج کے تحت اب تک 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد خاندانوں کو نقد رقم ادا کی جاچکی ہے، تاہم تقسیم کا عمل شروع ہوتے حکومت کیخلاف رمضان پیکچ میں پارٹی کارکنوں کو نوازنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق رمضان پیکچ کی منظوری ماہ صیام شروع ہونے سے پہلے ہی کابینہ نے دیدی تھی اور اس کے تحت 10 لاکھ غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کو 10 ہزار روپے نقد دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال بھی حکومت نے راشن کے بجائے نقد ادائیگی کی تھی جو حکومت کے مطابق احساس پروگرام کی تحت رجسٹرڈ خاندانوں کو دی گئی تھی۔...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2025ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے پوڈکاسٹ انٹرویو، منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس اور اپنی رہائش گاہ پر تراویح ختمِ قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان اور نزولِ قرآن مِلتِ اسلامیہ کی ذہنی، فکری اور عملی تربیت کا کامل نظام ہے۔ ماہِ رمضان اور عید کی خوشیوں کو روایتی تقاریب نہ بنایا جائے، عبادت کی اصل روح تقویٰ کا حصول ہے۔ صبر، قناعت، سادگی، عاجزی اور وحدت و ہم آہنگی رمضان اور قرآن کا پیغام ہے۔ آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھنے والے اہلِ ایمان خوش نصیب اور سُنتِ محمدیﷺ پر عمل کرنے والے ہیں۔ معاشی بحران اور ماہِ رمضان میں بیقابو...
    نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور سات انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی ٹیرف میں نظرثانی سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا۔ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔ سماعت کے دوران آئی پی پیز نے نیپرا سے نارمل پرافٹ پر تحقیقات بند کرنے کی درخواست کی، جبکہ سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا کہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکور کر لی گئی اور اس مد میں ہونے والی بچت کو حکومت کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ نشاط پاور کے نمائندے نے نیپرا سے استدعا کی کہ ان کی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں 10روپے لیٹر اضافہ کردیا ہے۔اس سے حاصل آمدنی بجلی کے نرخوں میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی کے لیے استعمال ہو گی۔ خزانہ اور توانائی کی وزارتوں کے حکام کے مطابق پٹرولیم لیوی بڑھا کر 70روپے فی لیٹر کرنے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں ہو سکے گی۔ اس طرح پٹرولیم ٹیکس میں اضافے سے حکومت نے شہریوں کو بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں عالمی معیشت بحران کا شکار ہو گئی ہے ۔ خاص طور پر امریکا کینیڈا کی ٹیرف لڑائی میں اس بحران کے باعث پٹرول کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں  مزید ریلیف فراہم کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا .جس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔شہباز شریف نے کہا کہ جینریشن کمپنیوں کے خاتمے (liquidation) کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از جلد...
    جماعت اسلامی کے پی کے امیر نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جبکہ حکومت پاکستان نے پیٹرولیم...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا، اس کے برعکس بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔   وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتیں سابقہ سطح پر براقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے  کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان  بہت سے دیگر  اقدامات میں سے ایک ہے جو  بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔  اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے...
    فیصل کریم کنڈی کا رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کا اعلان تو کیا لیکن ابھی تک مستحقین تک امداد نہیں پہنچی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کا اعلان تو کیا لیکن ابھی تک مستحقین تک امداد نہیں پہنچی۔ انہوں نے...
    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کا اعلان تو کیا لیکن ابھی تک مستحقین تک امداد نہیں پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین تک امداد نہ پہنچنا  خیبر پختونخوا حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کابینہ نے ریلیف پیکج کی قبل از وقت منظوری دی اور فنڈز بھی جاری ہو چکے تو مستحقین کو حق دینے میں...
    خیبر پختونخوا کابینہ نے رمضان سے قبل ہی ماہ صیام میں کم آمدنی اور غریب طبقے کی ریلیف کے لیے ریلیف پیکچ کی منظوری دی جو 10 ہزار روپے نقد ہے۔ تاہم رمضان المبارک کا ایک عشرہ گزر جانے کے باوجود تقسیم کا عمل شروع نہ ہو سکا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے رمضان پیکچ کی تقسیم کے لیے فنڈز بھی محکمہ سماجی بہبود کو جاری کر دیے ہیں جو مستحق افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔ نقد رمضان پیکیج خیبر پختونخوا حکومت نے ماہ رمضان میں غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے جس میں مستحق خاندانوں کو راشن کی جگہ نقدی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔...
    یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس دوران انہیں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزار روپے ادائیگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحقین کے لیے جامع اور شاندار پروگرام قابل تعریف ہے، آپ سب نے مل کر چیلنج قبول کیا اور بہت بڑا کام کر دکھایا، ہم نے یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لٹر کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل 10روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قیمتوں کا حتمی اعلان 15مارچ کو کیا جائے گا۔ مزید :
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی طرف سے اسلام آباد کے سائلین اور وکلا کے لیے بڑا ریلیف،اسلام آبادہائی کورٹ کےوکلا کا دیرینہ مطالبہ پورا ، متفرق درخواستوں پر بائیو میٹرک کرانے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کے دستخطوں سے بار اراکین کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ۔ہائیکورٹ میں سی ایم اور نئے آرڈر کے مطابق اب متفرق درخواست کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔وکلا حضرات فریش کیس داخل کرنے کے لیے بائیو میٹرک ملک کے کسی بھی شہر سے کروا کر کیس دائر کر سکتے ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی نومنتخب کابینہ نے...
    حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شہر کہ 3 مختلف مقامات پر سستا بازار لگانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب تک صرف شہر کے جوائنٹ روڈ پر ہی رمضان سستا بازار لگایا جا سکا ہے۔ اس سستے بازار میں مرغی اور بڑے جانور کے گوشت سمیت دالیں، دودھ، سبزیاں اور بیکری کی اشیا دستیاب ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہر سال ماہ صیام میں سستا بازار لگایا جاتا ہے، اس بار بھی سستا بازار جوائنٹ روٹ پر لگایا گیا ہے جس میں اشیا خور ونوش موجود ہیں، جن کی قیمت بھی مارکیٹ سے 10-20 روپے کم رکھی...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کرکے چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔  مریم نواز شریف نے مختلف نمبر بتا کر چیف منسٹر فری سولر پینل سکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی اور فری سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے سولر پینل انسٹالیش پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں، ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔ فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر تک...
    رمضان المبارک کی آمد کے موقعے پر حکومت نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  ایل پی جی کی قیمت  6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد اب 247 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: عام آدمی کو سستا پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے کی حکمت عملی تیار قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 72 روپے 87 پیسے سستا ہو ہوا ہے۔ 11.8 کلوگرام...
    ڈسڑکٹ کورٹ اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بغیر کسی شک و شبہ کے کیس ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے، شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے، اس کیس میں استغاثہ شواہد کے ساتھ اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اسل یے عدالت مصطفی نواز کھوکھر کو الزامات سے بری قرار دیتی ہے۔ سال 2019 میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر پر صدر آصف علی زرداری کو نیب کی حراست سے...
    کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈسڑکٹ کورٹ اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بغیر کسی شک و شبہ کے کیس ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے، شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے، اس کیس میں استغاثہ شواہد کے ساتھ اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اسل یے عدالت مصطفی نواز کھوکھر کو الزامات سے بری قرار دیتی ہے۔ سال 2019 میں مصطفیٰ...
    پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو اتنا ریلیف نہیں دے رہی جتنا دکھاوا کر رہی ہے ،گھی اور چینی بنیادی ضرورت ہے لیکن ان کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں ، رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ بتائیں زبانی جمع خرچ کے علاوہ ایک سال میں عوام کی ان کی زندگیوں میں کتنی خوشحالی اور آسودگی آئی ہے؟ ، مہنگائی صرف بیان بازی میں کم ہوئی ہے اوپن مارکیٹوں میں مہنگائی کی شرح بر قرار ہے ، چینی کی قیمت 170روپے کلو تک پہنچ گئی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنا دے دیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا۔ عدالت نے بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہیں ہوئے۔احتساب عدالت نے کیس دیگر ملزمان کی وجہ سے انتظار میں رکھ لیا۔ روہت شرما کا سخت ٹریننگ سے گریز، ہیمسٹرنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
    پرویز الٰہی کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا۔ عدالت نے بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہیں ہوئے۔احتساب عدالت نے کیس دیگر ملزمان کی وجہ سے انتظار میں رکھ لیا۔
    پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق کو پشاور ہائیکورٹ سے بڑ اریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے پولیس اورتمام متعلقہ ایجنسیوں کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق کو گرفتار کرنے سے روک لیا۔پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا،پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیز کو درخواست گزار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق وہ امریکا...
    پاکستان میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اس حوالے سے ملک میں خاص تیاری بھی کی جاتی ہے لیکن گزشتہ چند برسوں سے یہ تیاریاں مشکل سے مشکل تر ہوتی جارہی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم غریب عوام کو رمضان پیکج میں کیا کیا ریلیف دیں گے؟ ہر حکومت بارہا یہ دعوے تو کرتی ہے کہ اس نے مہنگائی پر قابو پالیا ہے مگر حقیقت میں ایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔ اس بار بھی رمضان سے قبل ملک بھر میں حکومتی اجلاس جاری ہیں اور ہر طرف سے یہی خبریں آرہی ہیں کہ عوام کو جلد اچھی خبر ملے گی۔ یہی وجہ ہے کہ وی نیوز نے یہ جاننے...
    چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈویژنل کمشنرز کو رمضان میں اشیا کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے بیس لائن ڈیٹا تیار کرنے کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: مستحق خاندانوں کے لیے رمضان اور عید پیکیج منظور اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ 24 فروری کو اشیا کی قیمتوں کو بطور بیس لائن ڈیٹا لیا جائے گا اور رمضان کے دوران اشیا کی قیمتوں کا موازنہ بیس لائن سے کیا جائے گا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ عوام کو رمضان کے دوران ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، انہوں نے انتظامیہ کو رمضان المبارک...
    ہر سال حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اسپیشل رمضان پیکج کا اعلان کیا جاتا ہے، کبھی سستے رمضان بازار لگائے جاتے ہیں، کبھی مفت آٹا فراہم کیا جاتا ہے تو کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا رعایتی نرخوں پر فراہم کی جاتی ہیں تاہم اس مرتبہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کے لیے 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز سامنے آ رہی ہے، اس پیکج کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز مائنس : حکومت نے رمضان پیکج کی ذمے داری فوڈ سیکیورٹی کو دے دی وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس مرتبہ ملک بھر کے 39 لاکھ مستحق خاندانوں کو ایک ہی مرتبہ 5 ہزار...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق خاندان کیلئے 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیکج کے تحت فی مستحق خاندان کیلئے ایک بار 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز ہے۔ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے بجٹ کا تخمینہ20 ارب50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور پیکج کیلئے10ارب روپے وزارت صنعت وپیداوار کے بجٹ سےفراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیکج کیلئے 2...
    پاکستان میں مہنگائی کا بحران گزشتہ کئی سال سے عوام کےلیے ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ حکومت کے حالیہ دعوؤں کے باوجود کہ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، عوام کی اکثریت کو اب بھی مہنگائی سے نجات نہیں ملی ہے۔ بلکہ، روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اور متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (PBS) کے مطابق، جون 2023 میں افراط زر کی شرح 29.4 فیصد تھی، جو کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اشیائے خوردنوش، پٹرولیم مصنوعات، اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کےلیے زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ مثال کے طور پر، گندم کی قیمت 2022...
    لاہور؍ نارووال (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) ارکان پنجاب اسمبلی نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلیٰ  سے ملاقات کی۔ بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور، ڈی جی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔  نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی آسانی فرما رہا ہے، معاشی ٹرن آراؤنڈ ہوتا نظر آرہا ہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھایا ہے۔ سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی، مزید کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے۔ الحمدللہ! تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں۔...
    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کاکہنا ہے کہ ملک کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے اور عوام کو جلد مزید ریلیف ملنے کی امید ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ تعمیراتی کام ایک بار پھر شروع ہو چکے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی محنت اور جانفشانی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر ترقی کا تسلسل برقرار رہتا تو آج پاکستان خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا، ماضی کی رکاوٹوں اور سیاسی عدم استحکام نے ملک کو نقصان پہنچایا، لیکن اب معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے۔...
    مہنگائی میں کمی سے عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے ، نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی ۔بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان، راجن پورڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔، محمد نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آسانی فرمارہا ہے، معاشی ٹرن آراؤنڈ ہوتا نظر آرہا ہے،پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کااعتماد بڑھایا ہے،سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، مزید کمی سے عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے ،الحمدللہ...
    سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف—فائل فوٹو سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، مزید کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی اُمید ہے۔نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آسانی فرما رہا ہے، معیشت بہتر ہوتی نظر آرہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھایا ہے۔ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے: نواز شریفسابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، مزید کمی سے عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے ، صدر ن لیگ نے کہاکہ الحمدللہ تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں،شہبازشریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات  کی،بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان، راجن پورڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ امن و امان  اور نیشنل ایکشن پلان...
    لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، وزیراعظم اور ان کی بھتیجی اشتہاروں کے ذریعے مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے، کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے۔ رمضان کی آمد سے قبل اشیا خورونوش کی قیمتوںمیں مزید اضافہ ہو گیا، موجودہ حکمران فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ پاکستان کے حکمران امریکا کی...
    حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر دیا جس کی وجہ سے شہری پیٹرول پر ایک روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 کا اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول پر فریٹ چارجز بڑھا کر5 روپے79 پیسے فی لٹر کر دئیے گئے، پیٹرول پر فریٹ چارجز یکم فروری کو 4 روپے37 پیسے مقرر تھے۔ اس کے مطابق پیٹرول پر لیوی کی مد 60 روپے پہلے سے عائد ٹیکس برقرار رکھا گیا، پیٹرول پر او ایم سی مارجن کی مد میں پہلے سے عائد 7 روپے...
    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود عوام کو مکمل ریلیف نہ مل سکا، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے، مگر ساتھ ہی مختلف چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر کے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں صرف 1 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہو گئی، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ اضافی چارجز برقرار پیٹرول پر فریٹ چارجز 1 روپے 42 پیسے بڑھا کر 5 روپے 79...
    پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قرضوں پہ قرضے لیے جا رہی ہے ان قرضوں کو اتارنے کے لیے عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈالا جائے گا، اگر موجودہ حکومت کو اپنی مقبولیت پر اتنا یقین ہے تو وہ الیکشن کی طرف جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔  اسلام ٹائمز۔ حلقہ این اے 148کی امیدوار تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ 8 فروری کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا کیونکہ اس دن تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی تھی جالی مینڈیٹ کے نتیجے میں بننے والی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے، لیکن ریلیف کا دعوی کرنے والے...
    ملک بھر میں بجلی کے ہوشربا بلوں سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری، تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:صوبے میں بجلی کی پیداوار کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت بجلی کے بلوں پر سبسڈی کے لیے کیوں تیار نہیں؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی تقسیم پر مامور کمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کا ریلیف دینے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا میں درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک بورڈ کی کارستانی، شہری کو اربوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سمیت ملک بھر کے لئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی سے بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو جمع کروا دی ہے، جس کے تحت مالی سال 25-2024 کی دوسری سہ ماہی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔ منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی جس سے عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا نیا ڈیوٹی...
    پی ٹی آئی کا مقصد مذاکرات نہیں، صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ چلنے کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی، پی ٹی آئی کا مقصد مذاکرات نہیں، نہ ہی وہ مسائل کا حل نکالنا چاہتی، میں پی ٹی آئی کی نفسیات سمجھتا ہوں، پی ٹی آئی کا مقصد صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، یہ لوگ اپنے لیے ریلیف کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ چلنے کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی، پی ٹی آئی کا مقصد مذاکرات نہیں، نہ ہی وہ مسائل کا حل نکالنا چاہتی، میں پی ٹی آئی کی نفسیات سمجھتا ہوں، پی ٹی آئی کا مقصد صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، یہ لوگ اپنے لیے ریلیف کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔  ان کاکہناتھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو اچھی طرح جانتا ہوں، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ ایک دوسرے کی گردن کاٹنے کے چکرمیں ہے، پی ٹی آئی میں ہرایک کے مفادات...
    شاہد سپراء: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ایک روپیہ تین پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر 30 جنوری کو سماعت مقرر کر دی ہے۔ اس کمی کا اطلاق دسمبر 2024 میں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹس پر ہوگا، جس سے صارفین کو ماہ فروری کے بلوں میں ریلیف مل سکے گا۔ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، ہمارا نشان عمران خان ہیں: بیرسٹر گوہر یاد رہے کہ یہ ریلیف دسمبر کی پیداواری لاگت...
    سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی 30 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج ہوا۔ جس میں حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے سابق صدر عارف کی 30 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ نے عارف علوی کی حفاظتی ضمانت 25 ہزار روپے میں منظور کی۔ عدالت نے عارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔ عارف علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لیکن اس دوران گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت سے استدعا...
    لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کو معاہد ہ راولپنڈی سے بھاگنے نہیں دیگی۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑرہی ہے۔ حکومت کے مطابق 6آئی پی پیز سے معاہدے ختم اور14سے حکومت کی بات چیت مکمل ہوگئی لیکن حکومتی بدنیتی سے ابھی عوام ریلیف سے محروم ہے۔ جماعت اسلامی لاہور نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے کیخلاف 17 جنوری کو مال روڈ پرجمعتہ المبارک کو بعدنماز جمعہ، مسجد شہدا، مال روڈ پر...
    سانحہ 9مئی مقدمات: اسد عمر ، علیمہ خان ، عمر ایوب سمیت 104ملزمان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے مقدمات میں 104 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق جج ارشد جاوید نے علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد عمر، عمر ایوب اور فواد چوہدری سمیت 104 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ نجیب فیصل نے دلائل میں کہا کہ متعدد ضمانتوں کی سماعت سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے تک ضمانتوں پر کارروائی نہ کی جائے، تمام ملزمان ایک ہی طرز کے کیسوں میں نامزد ہیں۔ ایڈووکیٹ نجیب فیصل...
    فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی نے17جنوری کو ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کرنے کااعلان کردیا، حافظ نعیم الرحمن کی کال پر فیصل آباد میں بھی 14مقامات پر مظاہرے ہونگے۔ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے ضلعی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدے پر مقررہ مدت میں عملدرآمد نہیں کیا،حکومت ہوش کے ناخن لے اور بجلی و گیس کے بلوں، پیٹرول کی قیمتوں پر عوام کو فوری ریلیف دے۔ حکومت نے دکھاوے کیلئے چند آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا مگر باقی سارے موجود ہیں،حکومت فوری طور پر جاگیرداروں پر ٹیکس لگائے اور تنخواہ دار طبقے اور تاجروں کو ٹیکس میں...
    کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت غذائی اشیا کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ‎کمشنر کراچی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔ مہنگائی کنٹرول نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر میں فوری پرائس کنٹرول یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول میں ناکامی پر تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز سے رپورٹ طلب کر لی۔ سید حسن نقوی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول رپورٹ روزانہ فراہم کریں۔ انھوں نے...
۱