سانحہ 9مئی مقدمات: اسد عمر ، علیمہ خان ، عمر ایوب سمیت 104ملزمان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے مقدمات میں 104 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جج ارشد جاوید نے علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد عمر، عمر ایوب اور فواد چوہدری سمیت 104 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ایڈووکیٹ نجیب فیصل نے دلائل میں کہا کہ متعدد ضمانتوں کی سماعت سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے تک ضمانتوں پر کارروائی نہ کی جائے، تمام ملزمان ایک ہی طرز کے کیسوں میں نامزد ہیں۔

ایڈووکیٹ نجیب فیصل نے استدعا کی کہ سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کی جائے۔

فواد چوہدری اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کیے گئے۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی درخواست کی گئی۔

درخواست میں موقف تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے فیملی ملاقات کا دن ہے اس لیے بہنیں عمران خان سے ملنے اڈیالہ گئی ہیں، حاضری معافی منظور کی جائے۔

بعدازاں، عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی منظور کرتے ہوئے پانچ مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12فروری تک توسیع کر دی۔

اسد عمر کی تین مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا جس پر مقدمہ نمبر 96/23 کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے کہا کہ کیس کی تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی ہوگی، پولیس نے بتایا کہ جی تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کس کیس میں تفتیش مکمل نہیں ہوئی؟ پولیس نے بتایا کہ تمام کیسز میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علیمہ خان

پڑھیں:

ڈی چوک احتجاج؛ عمرایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب پر درج مقدمات پرعبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کردی۔عمر ایوب اپنے وکلاء بابر اعوان، مرتضی طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عمر ایوب کے خلاف تھانہ کوہسار میں 3،ت ھانہ نون میں 2 ، مارگلہ،آبپارہ،ترنول میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی کی عبوری ضمانت میں  توسیع
  • 9 مئی مقدمات میں علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع
  • ڈی چوک احتجاج ،عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • ڈی چوک احتجاج؛ عمرایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع
  • ڈی چوک احتجاج؛ عمر ایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع
  • شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
  • بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری
  • پشاور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی، شبلی فراز اور دیگر کی حفاظتی ضمانتیں منظور
  • عدالت نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے
  • خدیجہ شاہ پر کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت آج ہوگی