لاہور؍ نارووال (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) ارکان پنجاب اسمبلی نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلیٰ  سے ملاقات کی۔ بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور، ڈی جی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔  نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی آسانی فرما رہا ہے، معاشی ٹرن آراؤنڈ ہوتا نظر آرہا ہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھایا ہے۔ سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی، مزید کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے۔ الحمدللہ! تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں۔ شہبازشریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ مخالفین کو بغض، حسد، گالی گلوچ، بدتمیزی اور بدتہذیبی کے سوا کچھ نہیں آتا۔ ہم سیاسی میدان، دفاعی میدان اور ترقی کے میدان میں ملک اور قوم کی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا، عوام کو تکلیفیں نہ جھیلنا پڑتیں۔ مریم نواز نے کہا کہ قیادت، جماعت اور پنجاب کے عوام کا اعتماد بڑی ذمہ داری ہے۔ نوازشریف، شہبازشریف کی عوامی خدمت کے معیار پر پورا اترنا آسان نہیں۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جب سب ناامید ہوگئے، نوازشریف نے ہمیشہ ملک اور قوم کو نئی امید دی۔ نوازشریف اور شہبازشریف نے ریاست پرسیاست قربان کرکے حب الوطنی کی اعلی مثال قائم کی۔ ایک بار پھر قوم نے دیکھ لیا کہ ریلیف صرف مسلم لیگ (ن) ہی دیتی ہے۔ مریم نوازشریف کی کارکردگی پاکستان اور خطے میں مثال بن رہی ہے۔ پنجاب ہی نہیں پاکستان کے عوام بھی پنجاب میں ترقی کا اعتراف کررہے ہیں۔ خواتین اور نوجوانوں میں مریم نوازشریف کی مقبولیت اور غیرمعمولی پذیرائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ کسان اور زراعت کی ترقی کے لئے مریم نوازشریف نے بے مثال کام کیا ہے۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب مریم نوازشریف نے نارووال میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ محمد نوازشریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکال لیا۔دو سال پہلے ہر جگہ سے بری بری خبریں آرہی تھی،اب اڈیالہ کے سواہرجگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ نوازشریف کو گرانے کی کوشش کی گئی لیکن آج مرکز میں اس کے بھائی اورپنجاب میں اس کی بیٹی کی حکومت ہے۔صبح عوام کی خدمت،دوپہر عوام کی خدمت اورشام کوعوام کی خدمت کرتی ہوں۔وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلا عوامی اجتماع نارووال میں کیا ہے۔ایک سال کی کارکردگی لیکر عوام کے پاس آئی ہوں۔ پانچ سال انتظار نہیں کیا کہ جب الیکشن ہوئے تو عوام کے سامنے جاؤں۔پانچ سال بعد کہوں کہ یہ سارے پچھلی حکومت نے کیا تھا میں نے ایسا نہیں کیا۔ایک سال کی کارکردگی لیکر آپ کے سامنے، آپ کے پاس اور عوام کی مہر لگوانے آئی ہوں مسلم لیگ ن کی جماعت پر۔ دو سال پہلے بری اور تکلیف دہ خبریں ملک کے بارے میں آرہی تھیں۔ ایک سال کے مختصر مدت کے بعد ہر طرف سے اچھی خبریں آرہی ہے، اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہا ہے کہ اللہ کے واسطے مجھے بچا لو۔ اللہ تعالیٰ کے نظام میں ناانصافی نہیں ہے۔ مرکز اور پنجاب حکومت صبح شام عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ پچھلی حکومت نے ایسے حالات پیدا کیے کہ انہیں امید تھی کہ مسلم لیگ سے حکومت نہیں چلے گی۔ مخالفین اس انتظار میں تھے کب ملک ڈیفالٹ ہو اور کہتے تھے کہ ملک سری لنکا بننے جارہا ہے۔ پہلے پہلے خبریں آتی تھی کہ ملک آج ڈیفالٹ کرجائے گا کل کر جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ڈالر 250سے اوپر چلا گیا، جبکہ مہنگائی نوازشریف کے دور میں دو فیصد تھی اور مہنگائی 38فیصد پر چلی گئی۔ بجلی کے قیمت جو نوازشریف کے دور میں سستی تھی ایک بار بجلی کی قیمت بڑھ اور ساتھ ہی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی۔ سٹاک مارکیٹ جو آج بلندی پر ہے وہی سٹاک مارکیٹ گر گئی تھی۔ نوازشریف نے اپنے دور میں دہشت گردی کو فوج کے ساتھ مل کر ختم کر دیا گیا۔ مخالفین کے دور میں دوست ممالک ناراض رہتے تھے۔ان کے چاہنے والوں نے خوب لوٹ مار کی۔ پورے پنجاب میں کوئی بھی کام رشوت اور میرٹ پر نہیں ہوتا تھا،رشوت گوگی اور پنکی کو جاتی تھی۔ لاہور،بہاولپور، میانوالی اور رحیم یار خان تک گندگی کے ڈھیر تھے۔ کہاں ہے وہ ڈیفالٹ کرنے والا پاکستان؟کہاں 38فیصد مہنگائی بلکہ مہنگائی آج پانچ فیصد پر آچکی ہے۔ 25 روپے کی روٹی نااہلوں کے دور میں تھی اب روٹی کی قیمت صرف 12روپے ہے۔ معیشت ڈوبنے کی باتیں ہورہی تھی، لیکن اب اعدادو شمار بتارہے ہیں کہ معیشت ٹیک آف کر چکی ہے۔ گلی، محلے اور سڑکیں اور شہر اور صوبے صاف ہورہا ہے۔ ستھراپنجاب پروگرام نے پورے نارووال کو صاف کر دیا ہے۔ہیلی کاپٹر سے جلسہ گاہ دیکھ حیران رہ گئی کہ اتنے بڑا جلسہ ہے۔  پتہ چل رہا تھا کہ پنجاب کے عوام میں ایک خوشگوار تبدیلی آرہی ہے اور پنجاب کے عوام بہت خوش ہیں۔ طلبہ کے لئے جلد ایک لاکھ لیپ ٹاپ لے کر آرہی ہوں۔ پوچھتی ہوں اپنے بچے لندن میں اورقوم کے بچے جیل میں پہنچا دیئے۔ اپنے بچوں کے ہاتھ میں لندن کا ٹکٹ دیا اورقوم کے بچوں کے ہاتھ میں کیلوں والے ڈنڈے دے دئیے۔ اپنے بچے پر آسائش زندگی گزار رہے ہیں اورقوم کے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ اورگالی گلوچ پر لگادیا۔ نعروں اورگالیوں سے پیٹ نہیں بھرتا۔ نوازشریف کہتے تھے کہ ان کے جھوٹ اور فراڈ میں مت آنا۔ ان کی حکومت ہوتی تو آج دھرنے ہوتے، میٹرو بسیں ٹوٹ رہی ہوتیں۔ جلسہ گاہ میں عوام کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر دل خوشی سے معمور ہے۔  اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب نوازشریف کی حکومت ہے۔  شہبازشریف اور مریم نوازشریف صبح سے رات گئے تک عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔ امید رکھنا کہ اگر آج کل سے بہتر ہے تو آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا۔ عوام سے وعدہ کرتی ہوں کہ عوام کی خدمت میں دن رات ایک کروں گی۔ محنت اور لگن سے عوام کی زندگیوں میں بہتری لاکر رہوں گی۔  نارووال کے لوگوں نے میرا دل جیت لیا ہے۔ نارووال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق جلسہ عام سے احسن اقبال، خواجہ محمد وسیم بٹ، رانا عبدالمنان، احمد اقبال، چودھری انوار الحق اور رمیش سنگھ اروڑا نے بھی خطاب کیا۔مریم نواز شریف نے نارووال میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نارووال کے لئے اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس دیئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2ارب 9 کروڑ کے دو روڈ سیکٹرز منصوبوں کا افتتاح کیا۔نارووال میڈیکل کالج کے منصوبے  چلڈرن لرننگ پارک 75کلومیٹر طویل نارووال مریدکے روڈ فیز ٹو کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔نارووال میں 28 ارب روپے سے 400 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی۔لاہور سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ بنانے کا بھی اعلان دہرایا۔نارووال میڈیکل کالج 4 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت سے دو سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ 320 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب بھر میں 11 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا ریکارڈ ہدف پورا کریں گے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف اپنی کرسی چھو ڑ کر سٹیج پر عوام کے سامنے آگئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر عوام کے نعروں کے جواب دئیے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کے جلسے کے لئے عوام بارہ بجے سے ہی پہنچنا شروع ہوگئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی آمد سے قبل پنڈال کھچا کھچ بھر چکا تھا۔ جلسے میں ہزاروں کے تعداد میں خواتین بھی شریک تھیں۔ جلسہ کے شرکاء نے قومی پرچم اورمسلم لیگ ن کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کے راستے میں استقبال کے لئے شہر بھر امڈ آیا۔راستے میں کھڑے عوام کے ہجوم نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کی گاڑی پر گلاب کی پتیاں نچھاور کیں۔جلسہ گاہ کے باہر بھی ہزاروں لوگ موجود تھے۔جلسہ گاہ کے اطراف میں خواتین اور بچے چھتوں پر چڑھ کر جلسہ دیکھتے رہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احس اقبال نے کہا کہ نارووال کے لوگوں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ریکارڈ استقبال کیا۔ نارووال کو مسلم لیگ ن نے علم کی بستی بنایا۔مریم نواز شریف نے لاہور سمارٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سعودی جرمن ہسپتال کا سنگ رکھ دیا۔ مریم نواز شریف نے بتر جی گروپ کے سربراہ صو بھی بتر جی کے ساتھ بٹن دباکر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور بتر جی میڈیکل سٹی میں مجموعی طور پر 500 بیڈز ہوں گے۔ سعودی جرمن ہسپتال لاہور 300 بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ سعودی جرمن ہسپتال 250 ملین ڈالرز سے تعمیر ہو گا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز شریف اعلی مریم نواز شریف ارکان پنجاب اسمبلی مریم نواز شریف نے مریم نوازشریف نے نوازشریف نے کہا عوام کی خدمت نارووال میں کے دور میں نے کہا کہ جلسہ گاہ مسلم لیگ شریف کے عوام کے شریف کی کے عوام کے لئے رہا ہے

پڑھیں:

اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، این آر او کیلئے منتیں کی جارہی ہیں، مریم نواز

فوٹو بشکریہ پی ایم ایل این / انسٹاگرام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، این آراو کیلئے منتیں کی جارہی ہیں۔ آج ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں جبکہ بری خبریں صرف اڈیالا جیل سے آرہی ہیں۔

نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے پنجاب میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا تھا، رشوت کی رقم فرح گوگی اور پنکی کو جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا، دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیے، ہم نے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکالا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دن رات عوامی خدمت میں مصروف ہیں، آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • معیشت بہتر ہورہی ہے‘ مہنگائی میں مزید کمی سے ریلیف کی امید ہے‘ نواز شریف
  • خطوط لکھ کر’’ مجھے بچالو‘‘ کی منتیں کی جارہی ہیں ‘مریم نواز
  • اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، مریم نواز
  • اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، این آر او کیلئے منتیں کی جارہی ہیں، مریم نواز
  • اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • نواز شریف کا معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف ملنے کی امید کا اظہار
  • مہنگائی میں کمی سے عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے ، نوازشریف
  • مہنگائی میں مزید کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی اُمید ہے: نواز شریف
  • سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے ،نوازشریف