اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سمیت ملک بھر کے لئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی سے بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو جمع کروا دی ہے، جس کے تحت مالی سال 25-2024 کی دوسری سہ ماہی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔

منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی جس سے عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 12 فروری 2025 کو درخواستوں پر عوامی سماعت کرے گی۔ذرائع کے مطابق کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی، کے الیکٹرک صارفین پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جبکہ لائف لائن صارفین کو ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کراچی کے سوا ملک کے باقی ماندہ صارفین کیلئے نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل 5 بار بجلی سستی کر چکا ہے اور چھٹی بار بجلی سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بجلی سستی

پڑھیں:

حیسکو انتظامیہ کی شہریوں کے ساتھ بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے،حافظ طاہر مجید

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت فقیر کا پڑ چوک پر ضلعی امیر حافظ طاہر مجید کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے سے نائب امراء عبدالقیوم شیخ، سید ناصر کاظمی، جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ سفیان نے خطاب کیا ۔اس موقع پر ناظمین زونز سمیت کا رکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا کہ حیسکو ڈپارٹمنٹ اہلکاروں نے رینجرز اور پولیس کو استعمال کرتے ہوئے انکی مدد سے حیدرآباد، لطیف آباد اور قاسم آباد کے بجلی صارفین کو بجلی بلوں کی ریکوری کے لیے شریف سفید پوش شہریوں کو جس انداز سے دھمکی آمیز رویہ کے ساتھ تنگ کرنا شروع کیا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ وفاقی و صوبائی حکومت حیسکو کے اس رویہ پر فوری ایکشن لے اور شہریوں کو حیسکو کے اس ظالمانہ رویہ کی باز پرس کرے۔ حیسکو انتظامیہ کی شہریوں کے ساتھ بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے، جماعت اسلامی حیدرآباد کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو نے حیدرآباد کے شہریوں پر ناجائز بجلی بلوں میں سالوں سے لگائے گئے ڈیڈیکشن بل کے پیسے ایک دن میں شہریوں سے وصول کرنے کیلیے صارفین کی جس طرح عزت نفس کو مجروح کیا جا رہا ہے اور جس طرح بلاجواز بغیر FIR کے شہری بجلی بل صارفین کی گرفتاری اور ان کی فیملیز کو ہراساں کرنے اور میٹر اتار کر لے جانا اور ناجائز ڈیڈیکشن بل ایک دن میں وصول کرنا کا سلسلہ غیر مہذب طریقہ کار ہے تاہم اس غیر طریقہ عمل سے حیسکو اپنی نااہلی کرپشن چھپانے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں خود حیسکو افسران سمیت عملہ ملوث ہے ،حیسکو عملے نے کرپشن کا بازار گرم کرتے ہوئے ماہانہ کی بنیاد پر لوگوں سے بھتے باندھے ہوئے ہیں۔ حیسکو نے حیدرآباد کے شہریوں کے بلوں میں سالوں سے لگائے گئے ڈیڈیکشن اسے ختم کرے اور جو جائز بل ہے اسکا اجراء کرے ،حیدرآباد کے شہریوں کو سالوں سے ڈیڈیکشن بلنگ نے بجلی صارفین کو بڑی پریشانی میں مبتلا کیا ہواہے اور ناجائز ڈیڈیکشن بلوں کی وجہ سے صارفین بل بھرنے سے قاصر ہیں۔ حیسکو لائن لاسسز کو چھپانے کیلیے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ڈیڈیکشن کا سہارا لیتی ہے جو صارفین پر بوجھ ڈال کر حیسکو خود کو بری ذمہ ہوکر بلا جواز حیدرآباد شہریوں کو ذہنی کیفیت میں مبتلا کررہی ہے، وفاقی و صوبائی حکومت حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک نہ کرے تاہم جب حیدرآباد کے شہری بل کی درستگی کیلیے حیسکو عملے کے پاس جاتے ہیں تو حیسکو عملہ شہری صارفین کے مسائل حل نہیں کرتا اور حیسکو کے آفیسز میں افسران عملہ ملتا ہی نہیں جو صارفین کے مسائل کو حل کرسکیں۔اس طرح اپنی نااہلی چھپانے کیلیے حیدرآباد میں جو بقایا جات کے نام پر آپریشن کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے حیسکو چیف سمیت وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلفور حیسکو کی نااہلی کا نوٹس لے اور حقائق کو جانے اور حیسکو سے کرپٹ سسٹم کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان
  • تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی سستی کرنے کیلئےنیپرا سے رجوع
  • بجلی سستی ہونے والی ہے! بڑی خوشخبری
  • حکومت کا مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ
  • تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع
  • حیسکو انتظامیہ کی شہریوں کے ساتھ بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے،حافظ طاہر مجید
  • حکومت ضد نہ کرے ، بجلی سستی کرے، لیاقت بلوچ
  • رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، رانا تنویر حسین
  • نیپرا کی ڈسکوز کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل