پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت غذائی اشیا کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کمشنر کراچی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔ مہنگائی کنٹرول نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر میں فوری پرائس کنٹرول یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول میں ناکامی پر تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز سے رپورٹ طلب کر لی۔
سید حسن نقوی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول رپورٹ روزانہ فراہم کریں۔
انھوں نے کہا عوام کو فوری ریلیف دینے کےلیے پرائس کنٹرول کےلیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پرائس کنٹرول
پڑھیں:
آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں، کمشنر کراچی کے حکم پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا کہ 100 گرام چپاتی 10 روپے میں فروخت کی جائے اور 120 گرام نان 15 روپے میں فروخت ہوگی۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے طے کی گئی ہے جبکہ 180 گرام کے نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تندور مالکان فوری نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف شہری شکایت درج کرائیں، نرخ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی