پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، عوام کو ریلیف نہ مل سکا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود عوام کو مکمل ریلیف نہ مل سکا، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے، مگر ساتھ ہی مختلف چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر کے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں صرف 1 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہو گئی، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
اضافی چارجز برقرار
پیٹرول پر فریٹ چارجز 1 روپے 42 پیسے بڑھا کر 5 روپے 79 پیسے فی لیٹر کر دیے گئے، پیٹرول پر لیوی ٹیکس 60 روپے فی لیٹر برقرار رکھا گیا،ڈیزل پر بھی فریٹ چارجز 27 پیسے بڑھا کر 2 روپے 92 پیسے فی لیٹر کر دیے گئے۔ ایسے میں عوام کا کہنا ہے کہ حکومت نے قیمتوں میں کمی تو کی، مگر اضافی چارجز برقرار رکھ کر اصل ریلیف دینے سے گریز کیا، حکومت اضافی ٹیکس اور چارجز ختم کر کے حقیقی معنوں میں پیٹرولیم مصنوعات سستی کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات پیسے فی لیٹر قیمتوں میں
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی تیاریاں، مصدق ملک نے خوشخبری سنا دی
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ابتدائی طور پر پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگو لیٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کیلئے سستا پیٹرول اور ڈیزل بیچیں گی جس سے غریب آدمی کا فائدہ ہو گا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید کہا کہ بائیو فیول کی پالیسی بھی جلد آرہی ہے اور ٹائٹ گیس پالیسی بھی آئندہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے منظور ہو جائے گی۔
قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے