پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق کو پشاور ہائیکورٹ سے بڑ اریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز



پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے پولیس اورتمام متعلقہ ایجنسیوں کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق کو گرفتار کرنے سے روک لیا۔
پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا،پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیز کو درخواست گزار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق وہ امریکا میں ہے۔ درخواست گزار امریکا سے واپس آرہے ہیں۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ان پر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ اس مقدمات کا مقصد ہراساں کرنا ہے۔ درخواست گزار کو حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے۔ پشاور،خیبرپختونخوا، پنجاب پولیس اور تمام ایجنسیز درخواست گزار کو گرفتار نہ کریں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: طاہر صادق کو ٹی ا ئی

پڑھیں:

آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ملتوی

آفاق احمد--فائل فوٹو

کراچی کی مقامی عدالت میں ٹینکر جلانےکے مقدمے میں نامزد چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت کی سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی کر دی۔

دو مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد ایک اور مقدمے میں گرفتار

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ٹرک نذرِ آتش کرنے کے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی۔

 آفاق احمد سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

پولیس نے ڈمپرز نذرِ آتش کرنے کے مقدمات میں آفاق احمد کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کو گرفتارکرنے سے روک دیا
  • پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق کیس کا ریکارڈ طلب
  • عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
  • پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ،بڑی عدالت نے درخواست مسترد کردی
  • آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ملتوی
  • لاہور ہائیکورٹ: قبضہ مافیا کی درخواستِ ضمانت مسترد، قانونی رعایت نہ دینے کا حکم
  • پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی اجازت مسترد
  • پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے سے متعلق درخواست خارج