WE News:
2025-04-15@06:28:09 GMT

وزیراعظم غریب عوام کو رمضان پیکج میں کیا کیا ریلیف دیں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

وزیراعظم غریب عوام کو رمضان پیکج میں کیا کیا ریلیف دیں گے؟

ہر سال حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اسپیشل رمضان پیکج کا اعلان کیا جاتا ہے، کبھی سستے رمضان بازار لگائے جاتے ہیں، کبھی مفت آٹا فراہم کیا جاتا ہے تو کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا رعایتی نرخوں پر فراہم کی جاتی ہیں تاہم اس مرتبہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کے لیے 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز سامنے آ رہی ہے، اس پیکج کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز مائنس : حکومت نے رمضان پیکج کی ذمے داری فوڈ سیکیورٹی کو دے دی

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس مرتبہ ملک بھر کے 39 لاکھ مستحق خاندانوں کو ایک ہی مرتبہ 5 ہزار روپے کی نقد رقم دینے کی تجویز دی گئی ہے، اس ریلیف ریلیف پیکج کے لیے 20 ارب 50 کروڑ روپے کے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس ریلیف پیکج کے لیے 10 ارب روپے وزارت صنعت وپیداوار کے بجٹ سے، 2 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ سے اور 8 ارب 50 کروڑ روپے وزارت خزانہ کے بجٹ سے فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان پیکج کی تقسیم آج سے شروع ہو کر 20 رمضان المبارک تک جاری رہےگی: وزیر اطلاعات پنجاب

اس مرتبہ رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز، سستی رمضان بازاروں، مفت آٹا سکیمز یا کسی اور ذریعے سے فراہم نہیں کیا جائے گا بلکہ ایک خاندان کو ایک مرتبہ 5 ہزار روپے کی رقم نقد فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیشل رمضان پیکج شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیشل رمضان پیکج شہباز شریف ریلیف پیکج کے رمضان پیکج کے بجٹ کے لیے

پڑھیں:

حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا گیا جب کہ پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی جس کا  فوری طور پر اطلاق بھی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ہزار سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس  1200 سے بڑھا کر 2 ہزار 750 روپے کردی گئی، اس کے علاوہ  ایک ہزار سے 1800 سی سی گاڑیوں کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 5 ہزار جب کہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں کی فیس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار روپے کر دی گئی۔

حکومت کی جانب سے پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کی گئی ہے، 50  کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500، 50 سے 100 کلو واٹ تک 5500 جب کہ 100 کلو واٹ سے زائد کی الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

200 سو سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس ڈیڑھ سو سے بڑھا کر 550، 200 سے 400 سی سی تک ایک ہزار جب کہ  400 سی سی سے زائد کی موٹر سائیکل کی فیس 1500 روپے ہو گئی، اعلامیے کے مطابق یہ فیس وزارت خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا منصوبہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو بھی ریلیف
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، فری لانسرز اور صنعتی صارفین کو کتنا فائدہ ہوگا؟
  • عوام ریلیف سے محروم کیوں؟
  • عوام کے لیےخوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • ملتان سلطانز کا اپنے ہر چھکے اور وکٹ پر ایک لاکھ روپے فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان
  • وزیراعظم اگلے کچھ ماہ میں مزید ریلیف کا اعلان کریں گے: وزیر خزانہ
  • اگلے کچھ ماہ میں وزیراعظم مزید ریلیف کا اعلان کریں گے: وزیر خزانہ
  • نئی صبح کی نوید،پاکستان کا اقتصادی استحکام