یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس دوران انہیں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزار روپے ادائیگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحقین کے لیے جامع اور شاندار پروگرام قابل تعریف ہے، آپ سب نے مل کر چیلنج قبول کیا اور بہت بڑا کام کر دکھایا، ہم نے یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ تھا جو کرپشن کی نذر ہورہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 20 ارب روپے کا رمضان پیکیج ڈیجیٹل والٹ سے مستحقین کو دیا جارہا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل والٹ کے دائرہ کار کو مزید توسیع دی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے، ڈیجیٹل والٹ کے جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، یوٹیلیٹی اسٹورز کی کرپشن زبان زد عام تھیں، کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے والوں کی مدد کرنا نیک کام ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دی جارہی ہے، مجوزہ پیکیج کے تحت فی مستحق خاندان کے لیے ایک بار 5 ہزار روپے کی نقد مالی امداد دی جارہی ہے۔

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کےبجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، اس بار وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جارہا۔

خیال رہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 2 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ سے دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی، جب کہ وزارت خزانہ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 8 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کرچکی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست پروان چڑھائی آج تقسیم کا شکار ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ

اپنے آبائی علاقہ پیر کوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت سے خوش ہے، ماضی میں سابقہ حکومت نے عوام کو اندھیرے کی طرف دھکیلا، مسلم لیگ کی حکومت ہمیشہ عوام کے لیے تعمیر و ترقی کی علامت رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا آج خود تقسیم کا شکار ہے۔ عطاء اللہ تارڑ  نے وزیر آباد کا دورہ کیا  اور گکھڑ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کے ساتھ نوٹوں کی برسات بھی کی گئی، انہیں بگھی پر بٹھا کر ان کے آبائی علاقہ پیر کوٹ لے جایا گیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت سے خوش ہے، ماضی میں سابقہ حکومت نے عوام کو اندھیرے کی طرف دھکیلا، مسلم لیگ کی حکومت ہمیشہ عوام کے لیے تعمیر و ترقی کی علامت رہی ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیرآباد گکھڑ کا قرض ہے ہم اسی شہر کی وجہ سے میری پہچان ہے جو واپس کرنے آئے ہیں، وزیرآباد جی ٹی روڈ پورا دیکھ لے آپ کو کہیں ایسا پیچ نہ ملے گا جہاں اتنے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مسلم لیگ نون نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ہمیشہ بحرانوں سے نکالا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پوری دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی آج تعریف کر رہے ہیں، وزیر اعظم نے دن رات محنت کرکے ملک کی معیشت کو استحکام دیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کی ڈکیتی کی، پی ٹی آئی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے پاکستان کی بہتری کے لیے ایک اینٹ نہیں لگائی۔ عطاء اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ملکی ترقی کا سفر روکا، ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں، آج پی ٹی آئی دس حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، اس پارٹی نے ہمیشہ نفرت اور لوٹ مار کی سیاست کی۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دی جارہی ہے: وزیراعظم
  • رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم شہبازشریف کا اعلان
  • یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہہ دیا، اسکی بدترین کرپشن کی کہانیاں عام تھیں، وزیراعظم
  • رمضان پیکیج کے تحت 40 لاکھ خاندانوں کو فی کس 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیرِ اعظم
  • یوٹیلیٹی سٹورز میں بدترین کرپشن تھی، جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف
  • شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم شہباز شریف
  • شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم
  • پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست پروان چڑھائی آج تقسیم کا شکار ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ
  •  وزیراعظم رمضان پیکج : شفاف نفاذ، موثر مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم