چہان ڈیم ؛ 20 سے 40 ارب کروڑکے 2 کانٹریکٹس میں قانونی خامیوں کی نشاندہی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم نے چہان ڈیم راولپنڈی کے واٹر سپلائی کنٹریکٹ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی۔
فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں 20 سے 40 ارب کروڑ مالیت کے 2 کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے میں قانونی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم نے قرار دیا ہے کہ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے اور پروکیورمنٹ کے لیے قانونی پراسس کو فالو نہیں گیا۔
کنٹریکٹ پاکستانی کمپنی کے جوائنٹ ونچر کے بجائے صرف فارن کمپنی کو ایوارڈ کردیا گیا تھا۔معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسپکشن ٹیم کو فیکٹ فائنڈنگ کا ٹاسک سونپا تھا۔ وزیراعلیٰ نے لاٹ ٹو لاٹ تھری کنٹریکٹ کا معاملہ پراجیکٹ سیٹرئینگ کمیٹی کو بھجوانے اور ڈریم پراجیکٹ ون سٹیرنگ کمیٹی تین ہفتے میں کنٹریکٹ کو برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں: ددوچھہ اور چہان ڈیم بنانے کی تیاریاں شروع
وزیراعلیٰ نےچیف سیکرٹری کنٹریکٹ ایوارڈ میں قانونی خامیوں میں ملوث افسران کا تعین کرنے اور ذمہ دار قرار پانے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے ہر فارن فنڈڈ پراجیکٹ کا ہر تین ماہ بعد جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔
اضح رہے کہ ایشن ڈویلپمنٹ بنک کا لون فنڈڈ ڈریم پراجیکٹ چار لاٹ میں 33 ارب سے زائد مالیت کا ہےلاٹ 1 اور لاٹ 4 کا کنٹریکٹ 13 ارب 55 کروڑ مالیت میں پہلے ایوارڈ ہو چکا۔چاروں لائٹس کے پراجیکٹ کی تکمیل سے راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن اضافی پانی دستیاب ہوسکے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا تھیٹر کی بحالی کا اعلان، فن و ثقافت کے فروغ کے عزم کا اظہار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیٹر کو بحال کر کے اسے فن و ثقافت کی ترویج کا بہترین ذریعہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تھیٹر معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے اور عوام میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ان کے مطابق باشعور اور ترقی یافتہ معاشروں میں معیاری تھیٹر کو ہمیشہ باوقار مقام حاصل رہا ہے عالمی یوم تھیٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ تھیٹر فن و ثقافت کا آئینہ دار ہے جو نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ لوگوں میں سماجی آگاہی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب حکومت تھیٹر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اس کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ اسے مثبت اور باوقار تفریح کا ذریعہ بنایا جا سکے وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ فنکار کسی بھی معاشرے کی ثقافتی شناخت کا اہم حصہ ہوتے ہیں اسی لیے حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس سلسلے میں ایک آرٹسٹ فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ فنکاروں کو درپیش مالی مسائل کا ازالہ کیا جا سکے اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لا سکیں مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تھیٹر کی بحالی سے نہ صرف فن و ثقافت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص اور تہذیبی ورثے کو بھی اجاگر کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے گی جن سے تھیٹر کو ایک بار پھر اعلیٰ اور معیاری تفریح کا مرکز بنایا جا سکے اور اسے معاشرتی ترقی کا ایک مؤثر ذریعہ بنایا جا سکے