اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف میٹرولوجسٹ محمد افضال کا کہنا ہے کہ اس سال ہمیں خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یکم ستمبر 2024 سے 26 مارچ 2025 تک 42 فیصد کم بار شیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد افضال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بارشیں معمول سے 63 فیصد کم ہوئیں جبکہ پنجاب اور کے پی میں معمول سے 41 فیصد کم بارشیں ہوئیں ، آگے بھی ہم بارشیں بہت کم دیکھ رہے ہیں۔

محمد افضال نے کہا کہ ہم نے خشک سالی کے حوالے سے ایک الرٹ بھی جاری کیا ہے، فصلوں کے لیے پانی کم ہو گا جو زراعت کو متاثر کرے گا، جنگلی حیات پر بھی منفی اثرات ہوں گے، پانی کی کمی سے بیماریاں بھی متوقع ہیں۔

محمد افضال نے کہا کہ عید کے دنوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت دو سے تین ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، آئندہ مہینوں میں بھی ملک بھر میں دن کے وقت درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بڑے شہر گرمی کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوں گے، درجہ حرارت کے بڑھنے سے گلیشئرز پگھلیں گے، تربیلا اور منگلا ڈیموں میں ذخیرہ شدہ پانی کی شدید قلت ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محمد افضال

پڑھیں:

وزیر خزانہ نے رواں سال ’’پانڈا بانڈز‘ ‘کے اجرا کا امکان ظاہر کردیا 

اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں سال پاکستان کے یو آن میں ’’پانڈا بانڈز‘ ‘کے اجرا کا امکان ظاہر کردیا۔چین میں باؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے دوران چینی میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹوں کو چین سے جوڑنے کا عکاس ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں ڈالر اور یورو میں کئی بانڈز کا اجرا کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ چینی کیپیٹل مارکیٹ سے استفادہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی: 4 اپریل سے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان
  • وزیر خزانہ نے رواں سال ’’پانڈا بانڈز‘ ‘کے اجرا کا امکان ظاہر کردیا 
  • پاکستان میرین اکیڈمی کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا، وفاقی وزیر بحری امور
  • کراچی: عید پر موسم گرم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونگی
  • بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل، تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی
  • عید کے دن موسم کیسا رہنے والا ہے؟ چیف میٹرولوجسٹ نے بتا دیا
  • بارشوں کی کمی سے ممکنہ خشک سالی، ربیع سیزن اور چاول کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ
  • بارشوں کی کمی سے ممکنہ خشک سالی: ربیع سیزن اور چاول کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ
  • وزیراعظم کی خواہش پر ایک ہزار طلبا اور ماہرین زراعت کو چین بھیجیں گے، وزیر خزانہ