Jang News:
2025-03-29@12:24:28 GMT

پنجاب: بارشوں کی کمی سے خشک سالی کا الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

پنجاب: بارشوں کی کمی سے خشک سالی کا الرٹ جاری

— فائل فوٹو

بارشوں کی کمی کے باعث پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی پر صوبے بھر کے کمشنرز، ڈی سیز اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

 مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمۂ موسمیات کے مطابق موسمِ سرما میں 38 فیصد بارشیں کم ہوئیں، جس سے بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں خشک سالی کا امکان زیادہ ہے۔

ملک میں 62 فیصد تک معمول سےکم بارشیں ہوئیں، خشک سالی کا الرٹ

ملک میں 62  فیصد تک معمول سےکم بارشیں ہوئیں، محکمہ.

..

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کی کمی سے ربیع سیزن کی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں جبکہ چاول کی پیداوار متاثر ہونے سے کسانوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسانوں کو ممکنہ آبی قلت کے خدشے سے متعلق پیشگی آگاہ کیا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ تھل اور چولستان میں پانی کی متوقع کمی کے پیشِ نظر انتظامیہ الرٹ رہے، احتیاطی تدابیر سے فصلوں کو ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بارشوں کی کمی خشک سالی کا

پڑھیں:

خیبرپختونخوا: صنعتوں کیلئے الاٹ اراضی دیگر مقاصد کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف

خیبر پختونخوا میں صنعتوں کےلیے الاٹ اراضی دیگر مقاصد کےلیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

پشاور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے چیف سیکرٹری کے پی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلے کے مطابق ماضی میں حکومت نے صنعتوں کے قیام کےلیے زمینیں خرید کر الاٹ کیں۔ 

مراسلے کے مطابق بعض زمینیں غیرفعال یا دیگر مقاصد کےلیے استعمال ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ زمینوں کا غیر صنعتی استعمال شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ 

مراسلے کے مطابق محکمہ صنعت، قانون اور ریونیو حکام پر مشتمل ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مراسلے کے مطابق زمینوں کی الاٹمنٹ اور قانونی حیثیت کا تفصیلی جائزہ لینے اور صوبے بھر میں صنعتی مقاصد کےلیے حاصل زمینوں کا مکمل آڈٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ 

مراسلے کے مطابق زمینوں کے غیر مجاز استعمال پر قانونی کارروائی اور جرمانے کی تجاویز طلب کی گئی ہیں اور صنعتی مقصد کےلیے الاٹ زمینوں کو اصل مقصد کےلیے بروئے کار لانے کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میانماراور تھائی لینڈ میں زلزلہ، پاکستانیوں کی مدد کیلئے سفارتخانے الرٹ، رابطہ نمبرز جاری
  • ملک میں پانی کی شدید قلت: صرف پینے کا ذخیرہ بچ گیا، خریف کی فصل خطرے میں
  • چترال، موسلادھار بارشیں اور برف باری، متعدد سڑکیں بند
  • پنجاب کے نجی اسکولوں میں کل (بروز جمعہ) چھٹی کا اعلان
  • ٹرمپ کا امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا: صنعتوں کیلئے الاٹ اراضی دیگر مقاصد کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف
  • عید کے دن موسم کیسا رہنے والا ہے؟ چیف میٹرولوجسٹ نے بتا دیا
  • بارشوں کی کمی سے ممکنہ خشک سالی، ربیع سیزن اور چاول کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ
  • بارشوں کی کمی سے ممکنہ خشک سالی: ربیع سیزن اور چاول کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری نہ ہوئیں