پانچواں ٹی 20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پاکستان نے پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی۔
کپتان سلمان علی آغا نےنصف سنچری جبکہ شاداب نے 28 رنز بنائے، 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، جیمز نیشم نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
پاکستان کو 5 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا، حسن نواز کھاتا کھولے بغیر جیکب ڈفی کی گیند پر جیمز نیشم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گری جب محمد حارث 11 بناکر بین سیئرز کی گیند پر مچل ہے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، عمیر یوسف اور عثمان خان 7،7 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ عبدالصمد بھی 4 رنز ہی بناسکے۔
شاداب خان 28، جہانداد خان ایک، حارث رؤف 6 جبکہ سفیان مقیم اور محمد علی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے، نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 5، جیکب ڈی 2 جبکہ بین سیئرز اور اش سوڈھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آخری میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی، خوشدل شاہ اور ابرار احمد کو ڈراپ کرکے عمیر بن یوسف، سفیان مقیم اور عثمان خان کو موقع دیا گیا ہے۔
پاکستانی اسکواڈ
پاکستانی ٹیم کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی پر مشتمل ہے۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کیوی ٹیم ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچ ہے، کپتان مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئر اور ول اورورکی پر مشتمل ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
عاقب جاوید نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ پر پُراعتماد
عاقب جاوید ناکامیوں کے باوجود نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ پر پُراعتماد ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری عاقب جاوید نے حالیہ چیمپیئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستان کی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اگرچہ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی میں چند ناپسندیدہ نتائج کا سامنا کرنا پڑا اور نیوزی لینڈ سیریز کے دوران فخر زمان کی انجری کا سامنا کرنا پڑا، جاوید کا خیال ہے کہ ٹیم اچھی طرح سے متوازن اور مضبوط پرفارمنس دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو کیوں سلیکٹ کیا؟ عاقب جاوید نے تنقید کا جواب دے دیا
نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے فخر زمان کے ٹیم میں اہم کردار پر روشنی ڈالی اور تسلیم کیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی انجری اور چیمپیئنز ٹرافی میں درپیش چیلنجز نے پاکستان ٹیم کو متاثر کیا ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں، ٹیم کی کامیابی کے لیے ان کی موجودگی ضروری ہے۔
عبوری ہیڈ کوچ نے چیمپیئنز ٹرافی کے دوران ٹیم کو درپیش مشکلات پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر فلیٹ پچوں کی وجہ سے جنہوں نے گیند بازوں کو بہت کم مدد فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں: جیسن گلیسپی کا استعفیٰ منظور، عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر
انہوں نے امید ظاہر کی کہ فخر زمان کی واپسی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے نئے ٹیلنٹ کے اضافے سے ٹیم میں بہتری آئے گی۔
ہیڈ کوچ نے پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ کے بارے میں کہا کہ ہم نے ٹی 20 اسکواڈ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں کیونکہ ہم آئندہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے نئی ٹیم بنانے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں، یہ دونوں ایشیائی حالات میں کھیلے جائیں گے۔
جاوید نے اپنی توجہ پاکستان کے تیز گیند بازوں، خاص طور پر حارث رؤف کی طرف بھی مبذول کرائی، جن کی آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی صلاحیت کو ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عاقب جاوید کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، محمد رضوان
ان کا خیال ہے کہ تیز گیند بازوں کو مدد فراہم کرنے والی پچیں اہم ہوں گی، اور نیوزی لینڈ میں حارث رؤف کا کردار اہم ہو گا، جہاں ٹیم کا مقصد اپوزیشن کے سکور کو 200 سے کم رکھنا ہے۔
انہوں نے بابراعظم اور محمد رضوان کے بارے میں کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی صورت میں ہمارے پاس ایک مضبوط بیٹنگ لائن اپ ہے، اور ہمیں ون ڈے سیریز میں اچھے نتائج کی امید ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈے کل 29 مارچ کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان عاقب جاوید ہیڈ کوچ ون ڈے اسکواڈ