بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دے دیا۔
چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں، نکاح سے پہلے تھیلیسمیا یا دیگر متعدی امراض کو بطور اختیاری نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل انسانی دودھ بینک کے قیام پر آئندہ اجلاس میں فیصلہ کرے گی.
اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ زندگی خطرے میں ڈالے بغیر انسانی اعضا کی پیوندکاری کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو معاہدہ ختم کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔
اجلاس کے حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انسانی دودھ کے بینک کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلامی نظریاتی کونسل نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو منفی رویوں، غلط بیانیوں، جھوٹ، پروپیگنڈے کی جنگ سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے، اور معاشرے کی رہنمائی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے قوم کو نظریاتی تشخص دیا، خوشی ہے کہ جس مقصد کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو قائم کیا گیا تھا، وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات نے دنیا کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، اس دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسلام نے ہمیں اجتہاد کا راستہ دکھایا ہے، اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار اہمیت کا حامل ہے، تاکہ ہم جدید دور کے تقاضوں کے مطابق چل سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے کریڈٹ پر بے شمار کارنامے ہیں، اسلامی بینکاری کا قیام کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں، اسی کی بدولت دنیا کے کئی ممالک میں سود کے بغیر بینکاری کا نظام قائم ہوا، اب اسے روایتی بینکاری سے جڑے غیر مسلم ممالک میں بھی اپنایا جارہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مفتی سرفراز نعیمی شہید نے دہشتگردی کو خلاف اسلام قرار دیا، وہ دین کی خدمت کرتے ہوئے اس دنیا سے کوچ فرما گئے، جس طرح قبلہ ایاز نے کہا کہ ایسی قوتیں جو اسلحہ کے زور پر ملک کو یرغمال بنانا چاہتی تھیں، علمائے کرام نے ایسی قوتوں کے آگے بند باندھا اور پاکستان کو بڑی تباہی سے بچایا۔
Post Views: 1