30مارچ کو شوال کاچاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، سپارکوکا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپارکو نے کہا ہے کہ 30 مارچ کو پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائے جانے کا امکان ہے، ادارے نے کہا ہے کہ سائنسی تجزیہ کے مطابق چاند 27 گھنٹے کا ہوگا، روشنی 2 فیصد رہے گی۔
سپار کو نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، سعودی عرب میں بھی عید 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
سرکاری سکولوں میں عید کی 10 چھٹیاں،طلباء وطالبات کی موجیں لگ گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مارچ کو
پڑھیں:
عید الفطر کس دن ہوگی؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی
اسلام آباد : پاکستان میں شوال کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق شوال 1446ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو کی پیشگوئی سامنے آگئی۔سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً27 گھنٹے ہوگی۔چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری ہوگا. غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی .جس سے تیس مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا۔سپارکو کی جانب سے بتایا گیا پاکستان میں رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے اور عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاندکی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہوگی۔سعودی عرب اورمشرقِ وسطیٰ میں شوال کاچاند30مارچ کو نظر آئے گا اور سعودی عرب میں عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔عید الفطر کی حتمی رویت کا فیصلہ رؤیتِ ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔