وفاقی دارالحکومت میں ویزہ فراڈ کا بڑا اسکینڈل، 600 سے زائد افراد لُٹ گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ویزہ فراڈ کا بڑا اسکینڈل، 600 سے زائد افراد لُٹ گئے، دی ٹائم ایمیگریشن کا ویزہ اسکینڈل ، شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ بے نقاب ہوگیا.
سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ، 600 سے زائد افراد سے بھاری رقوم اور دستاویزات بٹور لی گئیں،متاثرین سے ایڈوانس رقم، اصل پاسپورٹ، ڈگریاں، میڈیکل اور پروٹیکٹر فیس وصول کی گئی
پہلے مرحلے میں 150 افراد سے فی کس 5 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیائی گئی،پہلے مرحلے میں فائنل 150 افراد کو عید سے قبل سعودی عرب بھیجا جانا تھا ، متاثرین کے کمپنی مالکان عثمان پرویز چوہدری (چیئرمین) اور سی ای او جنید بٹ پر سنگین الزامات
آفس کے دروازے پر عید کی چھٹیوں کا نوٹس، متاثرین شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے.
دی ٹائم ایمیگریشن کے آفس اسٹاف کا واٹس ایپ کے ذریعے متاثرین سے رابطہ.
ملک وجاہت کا واٹس ایپ پیغام: “دروازے کے اوپر چابیاں رکھی ہیں، اپنی اسناد اور پاسپورٹ لے جائیں”
متاثرین نے ایف آئی اے میں درخواست جمع کروا دی، سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ
فراڈ کی بڑھتی شکایات اور مالی نقصان پر شہریوں میں شدید بےچینی
متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے فوری قانونی کارروائی ناگزیر
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 24 سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نااہل قرار
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
میانمار میں شدید زلزلہ، ہنگامی حالات نافذ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء)
میانمار میں جمعے کے روز کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے قریب زمین میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
سرکاری ٹیلی ویژن ایم آر ٹی وی کے مطابق فوجی حکومت نے دارالحکومت نیپیداو اور منڈالے سمیت دیگر علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد ضمنی زلزلے کا زبردست جھٹکا بھی ریکارڈ کیا گیا۔میانمار اس وقت داخلی شورش کا شکار ہے اور بہت سے علاقے آسانی سے قابلِ رسائی نہیں۔
(جاری ہے)
فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس زلزلے سے کس حد تک نقصان ہوا ہے اور فوج کس حد تک امدادی کارروائیاں کر سکے گی۔
دیگر ممالک بھی متاثربتایا گیا ہے کہ میانمار میں آنے والا یہ زلزلے بنگلہ دیش، بھارت اورتھائی لینڈ میں بھی محسوس کیا گیا۔
تھائی ایمرجنسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ ایک عمارت کے ملبے تلے دفن دو افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔تھائی ریسکیو ورکر سونگ وُت وینگپون نے بتایا کہ منہدم عمارت سے مزید سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ عمارت زیرِ تعمیر تھی اور زلزلے کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔چین کے صوبہ یونان اور سیچوان میں بھی اس زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے اور سرحدی شہر رویلی میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ادارت: کشور مصطفیٰ