کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی، بولان میل ہفتے میں 7 روز چلے گی، عید سپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی، عید کے پہلے تین دنوں کیلئے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ دنیا کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، حملے میں نہتے شہریوں کو شہید کیا گیا، دہشت گردوں نے زبان قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا جبکہ دنیا بھر نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی پاکستان کے خلاف منصوبہ سازی ہے، ہمارے لوگ دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرتے ہیں، اس لئے وہ کامیاب ہوتے ہیں، ہم چھٹی ایٹمی طاقت ہیں، اس لئے ملک میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ملک کی بہادر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ٹرین پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا ردعمل قابل اطمینان تھا، ضرار کمپنی کے کمانڈوز نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانیں بچائیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، سکیورٹی اور حکومتی دونوں سطح پر فیصلہ ہو چکا ہے کہ دہشت گرد جہاں ہوں گے ان کا پیچھا کیا جائے گا، سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے حملے میں ملوث بہت سے دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا اور حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کا معائنہ کیا۔

لاہور پولیس کی حراست میں نوجوان ہلاک، ورثا کا تشدد کا الزام

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وزیر ریلوے حنیف عباسی

پڑھیں:

وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس 16 روز بعد کوئٹہ کیلیے روانہ

پشاور:

جعفر ایکسپریس ٹرین کو وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودگی میں پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کیا گیا۔

اس ٹرین کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن اب 16 دن بعد یہ دوبارہ کینٹ ریلوے اسٹیشن پشاور سے اپنے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔

جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے سفر کے بعد کل سہ پہر پانچ بجے کوئٹہ پہنچے گی۔

جعفر ایکسپریس میں سفر کیلیے 280 مسافروں نے ریزرویشن حاصل کی ہے، پشاور سے 28 مسافر روانہ ہوئے۔

ٹرین پشاور سے پنجاب اور پھر سندھ کے بعد بلوچستان میں داخل ہوگی، جعفر ایکسپریس واحد ریل گاڑی ہے  جو چاروں صوبوں سے گزرتی ہے۔ 

ٹرین کی روانگی کے موقع پر وزیر امیر مقام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خواہش تھی کہ جعفر ایکسپریس کی سروس کوئٹہ کے لیے بحال کی جائے اور اب یہ ٹرین پشاور سے روانہ ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: دہشت گردوں کا بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ، اقوام متحدہ کی سخت مذمت

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام ہوں گے اور پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کا عمل جاری رہے گا۔
وزیر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جعفر ایکسپریس دوبارہ چل پڑی ہے اور یہ ملک کی ترقی کا نشان ہے۔

امیر مقام نے دہشت گردی کے خلاف خیبر پختونخوا کی عوام کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ پورے ملک کا ہے اور ہم سب نے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ تمام ریل گاڑیوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا گیا ہے۔

امیر مقام نے اپوزیشن جماعتوں کی تحریکوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی تحاریک کا مقصد ملک اور صوبے کی ترقی نہیں بلکہ اسلام آباد پر قبضہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت غیر مستحکم ہے اور ان کی پالیسیوں میں کوئی تسلسل نہیں ہے۔

آخر میں امیر مقام نے غیر قانونی افغان مہاجرین کے حوالے سے فیصلہ کیا کہ ان کی واپسی کا عمل اٹل ہے اور حالات کے مطابق اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ
  • جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، کوئٹہ سے 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ
  • کوئٹہ سے 17 روز بعد جعفر ایکسپریس 400 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ
  • جعفر ایکسپریس 16روز بعد بحال‘بلوچستان سے ٹرینیں عید کے بعد چلیں گی‘وزیرریلوے  
  • بلوچستان میں ٹرین سروس کب بحال ہو گی؟ وزیر ریلوے نے بتا دیا
  • بلوچستان میں عید کے بعد ٹرین سروس بحال ہوگی، وزیر ریلوے
  • بلوچستان میں عید کے بعد ٹرین سروس بحال کردی جائے گی،  وزیر ریلوے
  • بلوچستان میں آپریشنز بحال، عید سپیشل ٹرین پرسوں کوئٹہ سے پشاور جائیگی: وزیر ریلوے
  • جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال
  • وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس 16 روز بعد کوئٹہ کیلیے روانہ