City 42:
2025-03-29@12:20:10 GMT

اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے نادرا کا بڑا اقدام

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

سٹی 42 : دنیا کے اہم ممالک میں اوورسیز  پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات اور سہولتیں فراہم کرنے کیلئے نادرا دفاتر قائم کر دیئے گئے۔

دنیا کے جن ممالک میں پاکستانی شہری خاطرخواہ تعداد میں موجود ہیں انہیں شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لئے نادرا نے متعلقہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ مل کر وہاں نادرا مراکز یا کاؤنٹر قائم کئے ہیں۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلوکے پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کاؤنٹر نے کام شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بحرین کے شہرماناما، کینیڈامیں مانٹریال اوروینکوور ، جنوبی افریقہ کےشہرپریٹوریا،اٹلی کے شہر میلان میں نادرا کاؤنٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔

اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے

کاؤنٹرامریکا میں واشنگٹن، نیویارک، شکاگو،لاس اینجلس، ہوسٹن اور کینیڈامیں ٹورنٹو،آسٹریلیامیں سڈنی،اسپین میں میڈرڈمیں سہولت فراہم کررہے ہیں۔ یونان میں ایتھنز،جرمنی میں برلن،فرانس میں پیرس،ترکی میں استنبول میں نادراکاؤنٹرقائم ہیں ، ملائشیامیں کوالالمپوراورکویت کے پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

نادراکی جانب سے سعودی عرب اور برطانیہ میں موبائل رجسٹریشن آپریشنز کا باقاعدگی انعقاد کیا جاتا ہے ، نادرا رجسٹریشن سینٹرز سعودی عرب میں جدہ، ریاض،مدینہ منورہ میں کام کررہے ہیں جبکہ یواےای میں دبئی اورابوظہبی،قطر میں دوحا،برطانیہ میں لندن، مانچسٹر، برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں متحرک ہیں۔

لاہور؛ عباس لائنز اور ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارتیں ڈی سیل

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شناختی دستاویزات

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا ہواوے کے ساتھ آئی ٹی شعبے میں تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو ایتھن سن (Ethen Sun) کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں فنی تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستانی نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتی ہے اور ہواوے کے ساتھ ٹھوس اور طویل مدتی شراکت کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہواوے کا آئی سی ٹی تربیتی پروگرام نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ یہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
ہواوے نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ کمپنی کے زیر اہتمام تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جا رہی ہے، جن میں سے 2 لاکھ 40 ہزار نوجوانوں کو بنیادی نوعیت کی اور 60 ہزار نوجوانوں کو ہائی ٹیک تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ تربیت اس سال کے اختتام تک مکمل ہو جائے گی۔ تربیتی پروگرام کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کروائی جائے گی۔
مزید برآں، ہواوے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے 15 پاکستانی یونیورسٹیوں میں مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا اور سائبر سیکیورٹی کے کورسز متعارف کرائے گئے ہیں۔ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی قیادت میں بجلی سستی کرنے کیلئے کام کررہے ہیں: وزیرخزانہ
  • میانماراور تھائی لینڈ میں زلزلہ، پاکستانیوں کی مدد کیلئے سفارتخانے الرٹ، رابطہ نمبرز جاری
  • لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کیلئے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز
  • صومالیہ میں شناختی کارڈ سروسز کی فراہمی کیلیے نادرا خدمات انجام دے گا، معاہدہ طے
  • خصوصی افراد، بزرگ اور طلبہ کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری
  • وزیراعظم کی ہدایات پر بڑا اقدام، غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان
  • ہواوے کمپنی 3 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرے گی
  • "پاکستان مخالف قانون کا مسودہ " ایک فرد کا اقدام ہے، کانگرس پاکستان سے اچھے تعلق کیلئے اقدامات کرے گی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ہواوے کے ساتھ آئی ٹی شعبے میں تعاون بڑھانے کا عزم
  • وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا’فیسیلی ٹیشن آن ویلز‘ سروس کا معائنہ، سہولت کو سراہا