2025-03-29@11:52:18 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«شناختی دستاویزات»:

    سٹی 42 : دنیا کے اہم ممالک میں اوورسیز  پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات اور سہولتیں فراہم کرنے کیلئے نادرا دفاتر قائم کر دیئے گئے۔ دنیا کے جن ممالک میں پاکستانی شہری خاطرخواہ تعداد میں موجود ہیں انہیں شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لئے نادرا نے متعلقہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ مل کر وہاں نادرا مراکز یا کاؤنٹر قائم کئے ہیں۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلوکے پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کاؤنٹر نے کام شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بحرین کے شہرماناما، کینیڈامیں مانٹریال اوروینکوور ، جنوبی افریقہ کےشہرپریٹوریا،اٹلی کے شہر میلان میں نادرا کاؤنٹرز قائم کئے...
    امریکا کی نیشنل آرکائیوز نے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ایک ہزار 123 نئے ڈی کلاسیفائیڈ ریکارڈز جاری کردیے ہیں۔ یہ ریلیز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر 14176 کے تحت کی گئی ہے، جس کا مقصد جے ایف کے اسیسینیشن ریکارڈز کلیکشن تک سب کو رسائی دینا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فائلز جو پہلے قومی سلامتی کی وجوہات کی بنا پر روکی گئی تھیں، اب آن لائن اور نیشنل آرکائیوز، کالج پارک، میری لینڈ میں فزیکل فارمیٹس میں دستیاب ہیں۔ دستاویزات میں ایف بی آئی اور سی آئی اے کی رپورٹس، انٹیلی جنس میموز اور گواہوں کے بیانات شامل ہیں جو کیس کے اہم پہلوؤں پر نئی روشنی ڈالتے ہیں۔ مزید پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ...
    قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت تجارت نے تجارتی خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں، جس کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔ دستاویز کے مطابق اس عرصہ کے دوران 136 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں، 291 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں، درآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ معاشی نمو ہے۔مالی سال 2020ء میں تجارتی خسارہ 23 ارب 16 کروڑ ڈالر ہوا، مالی سال 2021 میں تجارتی خسارہ 31 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوا۔اسی طرح 2022 میں تجارتی خسارہ 48 ارب 35 کروڑ ڈالر، مالی سال 2023 میں تجارتی خسارہ 27 ارب 47 کروڑ ڈالر اور 2024 میں تجارتی خسارہ 24 ارب 11 کروڑ ڈالر ہوا۔دستاویز کے مطابق مالی...
    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات والے تین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔   حکام کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین شامل ہیں۔ پائن ہنٹ نامی مسافر جعلی ویزے پر میانمار جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اس کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب پائے گئے جبکہ پاسپورٹ کو ٹمپرڈ بھی کیا گیا تھا۔   ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جو کہ بنگلہ دیشی شہری نکلے۔ تفتیش کے دوران ان کے پاس سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن پر مختلف نام درج تھے۔   حکام کے مطابق یہ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ان کے مار لاگو میں واقع گھر سے لی گئی خفیہ دستاویزات واپس کر دی ہیں۔ یہ دستاویزات ماضی میں ممکنہ بدسلوکی کی تحقیقات کے دوران ضبط کی گئی تھیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ یہ دستاویزات اپنی صدارتی لائبریری میں رکھیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انصاف نے وہ تمام ڈبے واپس کر دیے ہیں جن پر تحقیقات جاری تھیں۔ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات کو اپنے فلوریڈا گالف کلب میں غیر قانونی طور پر محفوظ رکھا۔ اس معاملے پر...
    تصویر کا عنوان: آٹو مکینیکا دبئی 2018 میں پاکستان پویلین کا منظر جی سی سی ممالک جانے والوں کیلیے سفری قوانین میں سختیدبئی : پاکستان نے جی سی سی ممالک جانے والوں کے لیے سفری قوانین میں سختی کردی گئی ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشکوک افراد کو بیرون ملک خصوصی طور پریونائٹڈعرب امارات اور دیگر جی سی سی ممالک جانے سے روکنے کے لیے سفری قوانین کو سخت کر دیا گیاہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں پاکستان بزنس کونسل کے تحت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوریو اے ای کے تجارتی تعلقات کو کراب کرنے والے اہم مسائل، سفری پابندیوں اور بھکاریوں کو بیرون ملکوں میں سفر کرنے سے...
۱