کراچی:

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات والے تین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔  

حکام کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین شامل ہیں۔

پائن ہنٹ نامی مسافر جعلی ویزے پر میانمار جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اس کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب پائے گئے جبکہ پاسپورٹ کو ٹمپرڈ بھی کیا گیا تھا۔  

ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جو کہ بنگلہ دیشی شہری نکلے۔ تفتیش کے دوران ان کے پاس سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن پر مختلف نام درج تھے۔  

حکام کے مطابق یہ ملزمان کئی سال قبل غیر قانونی طریقے سے لینڈ روٹس کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے اور یہاں مقامی ایجنٹوں کی مدد سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کیے۔ مسافر اپنے اہل خانہ سے ملنے بنگلا دیش جا رہے تھے اور پاکستان میں ملازمت کی غرض سے مقیم تھے۔  

ایف آئی اے نے تینوں مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آف لوڈ

پڑھیں:

حملہ آور دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ آور دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ دہشتگرد کئی گروپوں میں تھے، دہشتگردوں نے مسافروں کو یرغمال بناکر رکھا،ایک گروپ نے بچوں اورعورتوں کو ٹرین کے اندر رکھا، یہ جگہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے،ٹرین سے باہر لائے گئے مسافروں کو زمین پر بٹھا لیاگیا تھا، دہشتگردوں نے مسافروں کو اتار کر ٹولیوں میں تقسیم کیا، دہشتگردوں کے درمیان خودکش بمبار بھی موجود تھے۔

قیدیوں کی رہائی کیلئے دیں عطیات؛ وہ بھی عید منائیں اپنے پیاروں کیساتھ، محکمہ داخلہ پنجاب کا خصوصی پیغام جاری

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارتی میڈیا نے فیک ویڈیوز چلا کر بیانیہ بنانے کی کوشش کی،ٹرین واقعے سےپہلے دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، دہشتگردوں کی سپورٹ میں ایک وار فیئر چلنا شروع ہوئی، جس کو بھارتی میڈیا لیڈ کر رہا تھا، اے آئی کی مد د سے تیار کی گئی فیک ویڈیوز بھارتی میڈیا نے چلائیں،دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے،کچھ یرغمالیوں کو موقع ملا تو وہ وہاں سے بھاگ نکلے ،سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا سہارا لیتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنائی گئیں،بھارتی میڈیا جعلی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا، دہشتگردی کیلئے انتہائی دشوار گزار علاقے کا انتخاب کیا گیا،جعلی ویڈیوز دکھا کر پاکستان کے خلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

جعفرایکسپریس پر حملہ لیکن اس سے پہلے دہشتگردوں نے کس مقام کو نشانہ بنایا تھا؟ پاک فوج کے ترجمان نے اعلان کردیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جعلی دستاویزات اور ٹمپرڈ ویزا پر بیرون ملک جانیوالے 3 مسافروں آف لوڈ
  • امیریکن ایئرلائنز کے مسافر طیارے کے انجن میں آتش زدگی، 12 مسافر زخمی
  • کراچی ایئرپورٹ، جعلی دستاویزات پر 2 بنگلادیشی شہریوں سمیت 3 مسافر آف لوڈ
  • برطانیہ کا نئی ویزہ پالیسی کا اعلان ، مسافروں کیلئے نیا سسٹم متعارف
  • کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 3 غیرملکی مسافر گرفتار
  • حملہ آور دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے،ڈی جی آئی ایس پی آر
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 1.172 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد
  • قومی اسمبلی اجلاس: یو اے ای ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں و جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف
  • 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع