2025-04-01@05:53:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1210
«ایک رات»:
(نئی خبر)
سٹی42: سپریم کورٹ کے 6 مستقل ججوں اور ایک عارضی جج کے تقرر کا نوٹیفکیشن ہو گیا۔ وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے 6 مستقل ججوں اور ایک عارضی جج کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ بدھ کے روز نوٹیفائی ہونے والے ججوں میں مسٹر جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین کو سپریم کورٹ کے جج تعینات کیا گیا ہے۔جسٹس شکیل احمد، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوگئے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل ہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو آرٹیکل 181 اور 175 اے کے تحت سپریم کورٹ کا ایکٹنگ جج تعینات کیا...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، یوکرین، مشرق وسطیٰ، توانائی اور مصنوعی ذہانت کے ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ بات چیت یوکرین میں جاری تنازع کے خاتمے کی نئی کوششوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، جو اپنے چوتھے سال میں داخل ہونے والا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے یوکرین، مشرق وسطیٰ، توانائی، مصنوعی ذہانت، ڈالر کی طاقت اور مختلف دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ روسی حکام کے...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کی اعلیٰ عدلیہ کے ججز سے ملاقات پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں ایک انوکھا واقعہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یہ پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں ایک غیرمعمولی واقعہ ہے کہ مالیاتی ادارے کے نمائندے عدلیہ کے ججز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، ججز کی تقرری کے حوالے سے پہلے بھی پارلیمنٹ کا کردار تھا اور اب دوبارہ پارلیمنٹ کو اس عمل میں شامل کیا جا رہا ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کا استحکام عدل و انصاف سے جڑا ہوا ہے، اور...
کراچی: مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین اوران کے کارکنوں کے خلاف لانڈھی تھانے میں درج کیا جانے والا ایک اورمقدمہ سامنے آگیا۔ یہ مقدمہ لانڈھی نمبر 6 میں چینی کی بوریوں سے لدے ٹرک کو جلانے کے خلاف ٹرک کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں لوگوں کو اکسانے ،بھڑکانے،اشتعال دلانے،سہولت کاری،اعانت اوردہشت گردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ڈمپر اور ٹینکرز نذر آتش کرنے پر اکسانے کے الزام میں آفاق احمد گرفتار میٹروول سائٹ کے رہائشی ٹرانسپورٹر دانش منظور کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق 10 افراد اسد، یوسف، عرفان علی، سعدان، عبدالحفیظ، عدنان، حذیفہ محمد دانش، خرم اورماجد کورنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتارکیا تھا۔ مقدمے کے...
واشنگٹن :جب ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی عالمی فنڈنگ کو منجمد کیا تو رائے عامہ کے بین الاقوامی میدان میں ایک مضحکہ خیز ڈرامہ سامنے آیا: بظاہر نظر آنے والے “انسانی حقوق کے محافظوں” نے اچانک اپنے نقاب اتار دیے اور سوشل پلیٹ فارمز پر کھلے عام چین مخالف فنڈنگ کا مطالبہ کیا۔ آسٹریلیا کے اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ اے ایس پی آئی کی محقق بیتھنی ایلن نے تنخواہوں کی درخواست کے لئے ایک پوسٹ میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سالانہ لاکھوں ڈالر کے چین مخالف بجٹ کے بغیر ہم چین کو بدنام کرنا جاری نہیں رکھ سکتے۔ پیسے کے اس برہنہ لین دین نے مغرب کی جانب سے احتیاط...
اسلام آباد: رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سےختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ وزارت کابینہ ڈویژن کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروںس ے ختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ رائٹ سائزنگ کے تحت گریڈ ایک سے 22کی 11ہزار 877 اسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ دستاویز کے مطابق گریڈ 19سے 22کی 113 اسامیوں کو ختم کیا گیا ہے۔ اسی طرح رائٹ سائزنگ کے تحت گریڈ ایک سے 18کی11ہزار 764 اسامیاں ختم ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ گریڈ ایک سے 4درجہ چہارم کی اسامیاں رائٹ سائزنگ پالیسی کی زد میں آئیں۔ پالیسی کے تحت 5ہزار سے زائد...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی وفد نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے، پارلیمانی روایت ہے کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کرتی ہے، گزشتہ کئی سال سے پی اے سی کا سربراہ اپوزیشن لیڈر یا ان کا نامزد کردہ رکن ہوتا ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے ایف بی آر حکام سے بھی ملاقات کی، ایف بی آر نے ڈیجیٹلائزیشن پر آئی ایم ایف کو بریفنگ...
ان دنوں توہینِ مذہب میں درج مقدمات کے حوالے سے یہ بحث جاری ہے کہ توہینِ قرآن کریم اور توہینِ رسالت کے بعض مقدمات پر اس پہلو سے نظر ثانی کی ضرورت ہے کہ جس طرح کسی بھی گستاخ کو بہرحال اس کے کیفر کردار تک پہنچانا ہماری دینی و قانونی ذمہ داری ہے، اسی طرح کسی بے گناہ کو سزا سے بچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ اس لیے ان مقدمات کا دونوں حوالوں سے قومی سطح پر جائزہ لینے اور ممتاز دینی و قانونی ماہرین کا اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کرنے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے تاکہ گستاخوں کو ان کے سنگین و قبیح جرم کی جلد از جلد سزا دینے کے ساتھ ساتھ بے گناہوں...
ڈونلڈ ٹرمپ کی اردن کے بادشاہ سے ملاقات، غزہ پر قبضے کے منصوبے کا ایک بار پھر اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے کہا کہ وہ غزہ کو اپنے قبضے میں لینے کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کو قبضے میں لیں گے اور ہم اسے ترقی دیں گے جس سے وہاں مشرق وسطیٰ کے لوگوں کے لیے بے شمار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ اگر اردن غزہ کے فلسطینیوں کو اپنے ملک میں بسانے سے انکار کرتا ہے تو امریکا اس...
اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ اتحاد تشکیل، اسٹیرنگ کمیٹی کی سربراہی شاہد خاقان عباسی کے سپرد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد( سب نیوز)اپوزیشن جماعتوں نے ملکی حالات اور بحرانی کیفیت سے پاکستان کو نکالنے پر اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ جس میں مولانا فضل الرحمان، اسد قیصر ، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان شاہد خاقان عباسی، علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا اسد قیصر، شبلی فراز ، سردار لطیف کھوسہ، مصطفی نواز کھوکھر، جنید اکبر، عاطف خان، شہرام تراکئی، سردار شفیق ترین، اسلم غوری، اخونزادہ حسین اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ عشائیے میں ملک کی...
نصیرآباد(نیٹ نیوز) لاہور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین جعفرایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے حادثہ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں ہوا، جہاں مسافر ٹرین کی نوتال سٹیشن کے قریب ایک بوگی پٹڑی سے اتری۔حکام نے مزید بتایا مسافرٹرین بڑے سانحے سے بال بال محفوظ رہی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رحیم یار خان ( بیورورپورٹ) لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی آخری چار بوگیاں خان پور کے قریب اچانک "کپلنگ جائنٹ" ٹوٹنے سے گاڑی سے علیحدہ ہو گئیں۔ علیحدہ ہونے والی بوگیوں کی سپیڈ کم ہونے کے باعث بوگیاں ڈی ریل ہونے سے بچ گئیں۔ڈاؤن ٹریک پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات تقریبا" نو بجے لاہور سے کراچی جانے والی...
عمر کے بہت سے مراحل طے کرنے کے بعد ہم جس مقام پر ہیں اس کو انگریز sixty club کہتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں ان کو بزرگ شہری کہہ دیا جاتا ہے۔ بزرگ کا مفہوم دانشمندی اور حقیقت شناسی کے قریب ہے یہ وہ صفات ہیں جن کے بارے میں مفروضہ قائم ہے کہ یہ عمر کے آخری حصے میں حاصل ہوتی ہیں اس لیے ہر سینئر سٹیزن کو دانشور اور زمانہ شناس سمجھ لیا جاتا ہے حالانکہ کچھ لوگ بوڑھے ہو کر بھی نادان ہی رہتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ کچھ نادان بھی بالآخر بوڑھے ہو جاتے ہیں ہم انہیں بھی بزرگ کہتے ہیں۔ ماہرین سماجیات اور ماہرین نفسیات اس بات پر تقریباً متفق ہیں کہ سینئر...
پاکستان میں فنانشل اینڈ سوشل ریسرچ کے ایک بڑے ادارے اپسوس کے سربراہ بابر ستار صاحب سے کچھ عرصہ قبل ملاقات نہایت دلچسپ اور معلومات افزا تھی۔ جدید دور میں لوگوں کا پراڈکٹس سے لے کر حکومتوں سے متعلق سوچنے سمجھنے اور رد عمل ظاہر کرنے کا کیا طریقہ کار ہے، اس کو سمجھنے اور جاننے کے لئے ریسرچ کے ایسے ادارے بخوبی کام کر رہے ہیں۔ مختصرمگرجامع ملاقات میں بہت سے موضوعات سمیت فضائی آلودگی خصوصاً سموگ سے متعلق گفتگو کے دوران بابر ستار صاحب کی جانب سے تجاوزات کو بھی آلودگی کی وجہ قرار دینا دلچسپی سے خالی نہ تھا۔ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سڑکوں پرپٹرول سے چلنے والی وہیکلز ناقص فیول اور کمزور انجن کی...
نیو کلیئر ٹیکنالوجی کا شمار دنیا کے متنازع ترین موضوعات میں ہوتا ہے۔ اس کے استعمال کے حوالے سے دنیا بھر میں مختلف ممالک کے موقف اور پالیسیوں میں واضح اختلاف نظر آتا ہے۔ بعض مقامات پر تو ایک ہی خطے میں موجود دو یا دو سے زائد ممالک کا اس موضوع پر مختلف بیانیہ ملتا ہے۔ اس حوالے سے ایک کیس اسٹڈی چین اور جاپان بھی ہیں۔ دونوں ممالک نیو کلیئر ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں پیش رفت کر چکے ہیں لیکن ان دونوں ممالک کی حکمت عملی اور نقطہ نظر ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ چین نے نیو کلیئر ٹیکنالوجی کو اپنی دفاعی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا ہے جبکہ اس...
نصیرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین جعفرایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں ہوا، جہاں مسافر ٹرین کی نوتال سٹیشن کے قریب ایک بوگی پٹڑی سے اتری۔حکام نے مزید بتایا کہ مسافرٹرین بڑے سانحے سے بال بال محفوظ رہی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے چند روز قبل لاہورکے شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی جانے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں بھی پٹری سے اْتر گئی تھیں۔
اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے ملکی حالات اور بحرانی کیفیت سے پاکستان کو نکالنے پر اتفاق کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ جس میں مولانا فضل الرحمان، اسد قیصر ، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان شاہد خاقان عباسی، علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا اسد قیصر، شبلی فراز ، سردار لطیف کھوسہ، مصطفی نواز کھوکھر، جنید اکبر، عاطف خان، شہرام تراکئی، سردار شفیق ترین، اسلم غوری، اخونزادہ حسین اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ عشائیے میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ اتحاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی حالات اور بحرانی کیفیت...
کراچی میں ڈاکو بے لگام ہوگئے ایک اور گھر لوٹ لیا، اسکیم 33 میں ہونے والی ڈکیتی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسکیم 33 عبداللّٰہ شاہ غازی گوٹھ کے بلاک ایف ون کے گھر میں ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی، جس کا مقدمہ متاثرہ شہری ندیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق 3 مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر واردات کی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکو سوا 2 لاکھ کے بانڈ، ساڑھے 3 لاکھ نقدی اور 5 لاکھ کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔متاثرہ شہری ندیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکو چھت سے گھر میں داخل ہوئے، گھر والوں کو رسی سے باندھ کر...
مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ایک نہیں 100 خط لکھ دیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آج کل خط و کتابت کا ماحول ہے، جہاں سے جواب آنا چاہیے تھا آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام محبت نامے ردی کی ٹوکری میں جائیں گے، ایک نہیں 100 خط لکھ دیں، کچھ حاصل نہیں ہونا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ اب خط و کتابت کو بند ہوجانا چاہیے، سیاست دانوں کے ساتھ مل بیٹھ کر سیاسی حل نکالنا ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر پیا کو چِٹھی لکھیں گے تو وہ پہنچے گی نہیں، اگر پہنچ بھی گئی تو جواب...
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ امریکی ٹیرف ایک بدلتی ہوئی کہانی ہیں اور ابھی ان کے عالمی معیشت پر اثرات کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہوگا۔ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جار جیوا کا کہنا تھا کہ یہ ایک بدلتی ہوئی کہانی ہے ہمارے پاس تجارتی پالیسی کے وہ عناصر موجود ہیں جن کی توقع کی جا رہی تھی کیونکہ ان کا اعلان انتخابی مہم کے دوران کیا گیا تھا لیکن ابھی بہت کچھ غیر یقینی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نےکہا کہ عالمی معیشت غیرمعمولی جھٹکوں کے باوجود...
لندن(نیوز ڈیسک)انجری کے شکار پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ویڈیو بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سفینہ خان کہتی ہیں کہ ان کی صائم ایوب کے ساتھ فل ویڈیو بنائی جائے، جب صائم ایوب جانے لگتے ہیں تو ساتھ ہی خاتون کہتی ہیں کہ ’اگر ایک منٹ بات کر لیں گے تو گھِس نہیں جائیں گے‘۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سفینہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے کہا کہ یہ ویوز کے لیے کچھ بھی کرتی ہیں جبکہ متعدد صارفین نے انہیں بدتمیز قرار دیا۔...
لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چند مسافروں کو ائیر پورٹ پر جہاز میں دورانِ سفر ملنے والے کمبل اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ قوم کبھی نہیں سیکھے گی۔ جہاز میں دیے جانے والے کمبل گھر لے کر چلے گے۔ اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس میں بعض نے تعجب کا اظہار کیا ہے کہ ایئرلائن میں دیا جانے والے کمبل مسافر کیسے لے کر گئے جبکہ بعض نے طنزیہ انداز میں تبصرہ بھی کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ کمبل اس بات کی نشانی ہے کہ یہ افراد وہاں سے قانوناً نکالے گئے ہیں اور...
کراچی: ہاکس بے مشرف کالونی کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ شہر میں نامعلوم افراد نے مزید دو ہیوی گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے بعد صبح سے اب تک جلائی جانے والی مال بردار گاڑیوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح موچکو تھانے کے علاقے ہاکس بے روڈ مشرف کالونی، ابراہیم گوٹھ، شیراز کوچ کے آخری اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر ٹی کے یو 621 نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ صدیق احمد ولد محمد یعقوب کے نام سے ہوئی ہے، جو کنسٹرکشن کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے کہاہے کہ پارلیمان کے خلاف کسی کوبات کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، الیکشن کمیشن کے معاملہ پرحکومت اور اپوزیشن کو کمیٹی کے نام نامزد کرنے کیلئے خطوط لکھے ہیں۔ منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں لیڈرآف دی اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے نکات پر سپیکر نے کہاکہ وقفہ سوالات کے دوران پوائنٹ آف آرڈر نہ دینے کافیصلہ ہواتھا، گزشتہ اجلاسوں میں اپوزیشن لیڈر وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض پربولنے کی اجازت مانگتے رہے جس پرانہیں اجازت نہیں ملی، آج چونکہ نجی کارروائی کادن ہے اس لئے اپوزیشن لیڈر کو مائیک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے معاملہ پرحکومت اور اپوزیشن کو کمیٹی کے نام نامزد کرنے کیلئے خطوط لکھے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا عہد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور وزارتِ خارجہ کو متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی شناخت فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ایف آئی اے نے اس حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ کے ایجنٹس کے خلاف اپنی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) بھارتی سپریم کورٹ نے شاعر اور رکن پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک نظم پر ریاست گجرات کے ہائی کورٹ کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 'ہوم اسٹیٹ‘ گجرات کے سرکاری وکیل سے کہا، ''براہ کرم نظم کو تو دیکھیں۔ (ہائی) کورٹ نے اس نظم کے معنی و مفہوم کی ستائش نہیں کی۔ یہ بالآخر یہ تو محض ایک نظم ہی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شاعر اور کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی نے اردو کی ایک نظم ''اے خون کے پیاسو! بات سنو ، گر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )ماہرین زور دیا ہے کہ پنشن اصلاحات غیر پائیدار ذمہ داریوں کو روکنے اور عوامی مالیات کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہیں لیکن ان کی کامیابی کا انحصار سرمایہ کاری کی دانشمندانہ حکمت عملی، شفاف طرز حکمرانی اور طویل مدتی پائیداری پر ہے. ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید علی احسان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت کی پنشن واجبات جو پہلے براہ راست کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے ادا کیے جاتے تھے معاشی طور پر غیر مستحکم ہو چکے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے وضاحت کی کہ اس طرح کے فنڈنگ میکانزم نے اہم مالی تنا ﺅپیدا...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے بانی کو آرمی چیف کو خط لکھنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خط نہیں بھیجتے یہ ایک پراپیگنڈہ ٹول ہے ، وہ فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ایسی حرکتوں سے یہ عوام اور فوج میں دوریاں پیدا نہیں کر سکیں گے، ان کیلئے بھی اس چیز کے اچھے اثرات نہیں ہوں گے۔ یہ جوکررہے ہیں یہ ایک قومی سطح کاجرم ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے باضابطہ رابطوں کی بات غلط ہے، اسٹیبلشمنٹ کاپی ٹی آئی کے ساتھ کبھی رابطہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے بات کرے،اتحاد بنانا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس جواب جمع کروانے کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی، پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ اکبر ایس بابر بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت بیرسٹر گوہر علی خان نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن ہمیں کچھ مہلت دے دے، درخواست گزار پہلے دلائل دیدیں بعد میں ہم بھی تفصیل سے دلائل دیں گے، تب تک ہمیں دستاویزات بھی مل جائیں گی۔ بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان...
بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں، ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ طلبہ امتحانات میں حصہ لیں گے، 400 امتحانی سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرکے سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئے گئے ہیں۔ بلوچستان بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں آج سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات تین مارچ تک جاری رہیں گے۔ آج پہلے روز آرٹس گروپ کے پرچے ہوں گے، صوبے بھر میں 400امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں جس میں 1300 کے لگ بھگ امتحانی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے ہر...
ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جیل حکام کی جاب سے بانی پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری پر جواب جمع نہ کروایا گیا، معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی جا رہی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال جج...
کراچی: راہ چلتی برقع پوش خاتون سے ملزم ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ شہرقائد میں موبائل فون چھینےکے بعد راہ چلتی خواتین سے بیگ چھینےکے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلع وسطی کے تھانے جوہرآباد کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 9 ریلوےسوسائٹی میں موٹرسائیکل سوارملزم راہ چلتی برقع پوش خاتوں نے ہینڈ بیگ چھین کر فرارہوگیا ۔ پیرکی دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، جس میں ایک خاتون کوگلی سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون کے تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوارملزم نے دن دیہاڑے خاتون کا بیگ چھینا اورفرارہوگیا۔ متاثرہ خاتون موٹرسائیکل سوار...
پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں حکومت نے کئی اہم فیصلے کیے اور مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔ اگرچہ حکومت نے معاشی بحران، توانائی کے مسائل، اور دیگر مشکلات کے باوجود کئی اقدامات کیے ہیں تاہم عوامی سطح پر ان کی کامیابیاں متنازع رہی ہیں۔ پاکستان کی معیشت گزشتہ ایک سال میں بہت زیادہ مشکلات کا شکار رہی۔ روپے کی قدر میں مسلسل کمی، مہنگائی کا طوفان، اور بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح نے عوام کو شدید متاثر کیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لیے کئی مالیاتی اقدامات کیے، جن میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ شامل تھا۔ ان اقدامات کے باوجود معیشت مستحکم نہیں ہو سکی، اور...
اترپردیش ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و جبر کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں، خاص طور پر متعصب مودی حکومت مسلمانوں سے اپنی نفرت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع کشی نگر میں واقع مدنی مسجد کو ہائی کورٹ کا حکم امتناع ختم ہوتے ہی شہید کردیا گیا، یہ کارروائی 18 دسمبر 2024ء سے جاری تحقیقات کے بعد کی گئی جس میں بعض مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے مدنی مسجد کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کے بعداسے غیر قانونی تعمیر قرار دیا تھا، جس پر مسلم کمیونٹی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور 8 فروری...
پڈعیدن( نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون 11 ملزمان گرفتار 3 پستول، 10 رائونڈز کارتوسز، 12 بوتلیں شراب، بیٹری اور دیگر مسروقہ سامان برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق محبت دیرو اور لاکھاروڈ تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 3 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان مشرف قریشی، عبدالغفار ڈھکن اور عاشق خاصخیلی دہشتگردی اور اغوا سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری تھے،ابڑان اور ہالانی تھانوں کی پولیس نے مختلف مقامات پر الگ الگ کارروائیوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،دوران انٹروگیشن گرفتار ملزمان ارشاد سانگی سے ایک پستول 3 رائونڈ، محمد رمضان سولنگی سے ایک پستول4 رائونڈ اور طوطو/ میر دوست چانگ سے ایک پستول 3 کارتوسز برآمد کرکے...
سٹی42: مردان کی تحصیل تخت بھائی میں بدھ مذہب کے تاریخی آثار کے لئے مشہور پہاڑی پر کسی نے آگ لگا دی۔ ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز ٹیمیں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن ریسکیو ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ زیادہ اونچائی پر ہونے کی وجہ سے اس تک پانی کی رسائی ممکن نہیں۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف پی ٹی آئی کی حکومت ہے جس کی طرف سے اس تاریخی مذہبی مقام کو بچانے کے لئے کوئی سرگرمی پیر اور منگل کی درمیانی رات ایک بجے تک دیکھنے میں نہیں آئی۔ پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال مصدقہ اطلاعات کے مطابق تخت بھائی کے مقام بدھ مت...
اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ عالمی سطح پر سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور ان کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین کی زیادہ نمائندگی کے لیے حکومت پاکستان نے اہم اقدامات کیے ہیں، اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ خواتین کو سائنسی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان اقدامات کے تحت خواتین کی قیادت میں اسٹارٹ اپس کو فروغ دیا جا رہا ہے، نئی مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں، اور تحقیقاتی فنڈنگ تک رسائی بڑھائی جا رہی ہے۔ شہباز شریف...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی سی ایل کی جانب سے، جو کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ اتصالات کی ملکیت ہے، ٹیلی نار پاکستان کی خریداری کے اعلان کے ایک سال بعد، مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے تاخیر کا شکار فیصلے نے یو اے ای حکومت کو پاکستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ معتبر سرکاری ذرائع کے مطابق، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اتصالات کی انتظامیہ سے ملاقات کریں گے۔ ان مذاکرات کا مقصد سی سی پی کے خریداری کے بارے میں فیصلے کو تیز کرنا ہے، جو ایک سال سے زیر التوا ہے۔ ذرائع کا کہنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 فروری 2025ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر ایک عالمی اجلاس ہو رہا ہے، جس میں مختلف ممالک کے رہنما اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی سرکردہ شخصیات شریک ہیں۔ یہ دو روزہ اجلاس پیر دس فروری سے شروع ہوا اور اس کا مقصد مصنوعی ذہانت کی ریگولیشن کے لیے اتفاق رائے تک پہنچنا ہے۔ اس سمٹ میں شریک مہمانوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زائد ہے۔ ڈیپ سیک کی مقبولیت ایک ویک اپ کال ہونی چاہیے، ٹرمپ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین سیاستدان ڈیپ فیک پورن کا نشانہ پاکستان: مصنوعی ذہانت(اے آئی) پالیسی جلد نافذ کرنے کا اعلان سمٹ کی میزبانی فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور بھارتی وزیر...
حکومت نے بجٹ 2025-26 کے لیے تاجروں وصنعتکاروں اور ان کے ایوانوں سے بجٹ تجاویز طلب کر لی ہیں۔ حکومت کی جانب سے بجٹ تجاویز طلب کئے جانے کی اطلاع بیشتر تاجروں اور صنعتکاروں کو 4 فروری کے اخبارات سے ملی، اطلاعات کے مطابق حکومت نے بجٹ تجاویز پیش کرنے کیلئے 8 فروری تک کا وقت دیاتھااس خبر کی اشاعت کے اگلے ہی روز 5 فروری چھٹی کا دن تھا۔ پھر 6 سے 8 فروری تک صرف3 دن دستیاب تھے۔ یہ بات واضح ہے اور حکومت کی جانب سے بجٹ تجاویز طلب کرنے والے حکام کو بھی یہ بات معلوم ہونی چاہئے کہ کسی چیمبر کی طرف سے مشاورت کی ضرورت ہو یا صنعتکاروں کی ایسوسی ایشن کی طرف سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 فروری 2025ء) پیر دس فروری کے روز ایران کے سرکاری ٹی وی پر 1979ء کے اسلامی انقلاب کی برسی کے موقع پر حکومت کی جانب سے منعقد کیے گئے اجتماعات کی تصاویر نشر کی گئیں، جن میں شرکا کو قومی پرچم لہراتے دیکھا گیا۔ روایتی طور پر ایسے اجتماعات میں شرکا کی تعداد ہزاروں سے لے کر لاکھوں تک رہی ہے۔ تاہم جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی مطابق ملک میں آبادی کا ایک بڑا حصہ ان تقاریب سے لاتعلق بھی رہتا ہے۔ سن 1979ء کا انقلاب فروری 1979ء میں ایران میں آیت اللہ خمینی کی قیادت میں ایک بغاوت کے دوران بادشاہت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ اسی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سول کورٹس آرڈیننس 1962 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک اور اہم قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، وفاقی حکومت نے سول کورٹس آرڈیننس 1962میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی سول کورٹس ترمیمی بل 2025 آج منظور کرے گی ، بل کے تحت سول عدالتوں کو فوری مقدمات نمٹانے کا پابند بنایا جائے گا۔ بل کے تحت سول عدالتیں 3 سال میں مقدمات نمٹانےکی پابند ہوں گی اور مقررہ مدت میں مقدمات نہ نمٹانے پر متعلقہ ہائیکورٹس کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔ قومی اسمبلی سے بل میں 105 ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔ خیال...
آن لائن خریداری کے معروف پلیٹ فارم دراز نے پاکستان میں ایک نئی کٹیگری “چوائس” متعارف کرادی ہے، جو صارفین کو معیاری اور سستی مصنوعات کی ایک وسیع رینج فراہم کرے گی۔ دراز کی اس کٹیگری کے تحت 3 لاکھ سے زائد کم قیمت اور اعلیٰ معیار کی اشیاء دستیاب ہوں گی۔ ایک سال قبل “Any 3” کے نام سے شروع کی جانے والی یہ کٹیگری اب فیشن، روزمرہ ضروریات، بیوٹی و ہیلتھ اور لائف اسٹائل سمیت کئی نئے زمروں میں مزید وسعت پا چکی ہے۔ “چوائس” کٹیگری سے خریدی گئی اشیاء 1 سے 3 دن کے اندر صارف تک پہنچا دی جائیں گی، اور اس کے ساتھ ساتھ 14 دن کی آسان اور مفت واپسی کی سہولت بھی فراہم...
صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز لزبن(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری پرتگال کے دارالحکومت لزبن پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کریں گے۔ آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے موقع پر ترکیہ میں مختصر قیام کیا جہاں ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی، دونوں صدور کی ملاقات استنبول ایئرپورٹ پر ہوئی، دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان کے وزیر...
پی ٹی آئی رہنما نے قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاد یے، سنگین الزامات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے اپنے ویڈیو بیان میں پارٹی میں ڈسپلن کا ایشو اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کریں اور جو لوگ بھی سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ صوابی جلسے میں...
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ سے 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا ایک عہد ہے۔وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیپ 2025 میں پاک-سعودی بزنس فورم، ڈیجیٹل تعاون میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل اور اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ، 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا...

08 فروری 2024 کے انتخابات کو ایک سال مکمل،مسلم لیگ ن مدینہ نےمنایا یوم تشکر،پاکستان کی کامیابیوں کا سال قرار
مدینہ منورہ !! (نمائندہ نوائے وقت) 08 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن مدینہ منورہ نے یوم تشکر کے طور پر جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن کی قیادت میں 08 فروری 2024 کے انتخابات کو ایک سال مکمل ھونے پر منایا۔ عمران خان کا دور حکومت پاکستان کے لئے نحوست اور منحوست کا دور تھا۔ جو پاکستان کی خیر کی بجائے شر اور فساد کا دور تھا۔ جس پر اب بھی اس تحریک انصاف اور اس کی قیادت اسی ڈگر پر چل رہی ہے۔ جس کے مطابق سری لنکا بنتاہوا پاکستان، ڈیفالٹ ہوتا ہوا پاکستان، تین ٹکڑے ہوتا ہوا پاکستان، ایٹمی ہتھیاروں سے محروم ہوتا ہوا پاکستان جیسے بیانیئے شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی بچھائی ہوئی سرنگوں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )پاکستان نے دسمبر 2024میں کرنٹ اکاﺅنٹ میں 582 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 279 ملین ڈالر کے مقابلے میں 109 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق یہ سرپلس کا لگاتار پانچواں مہینہ ہے جس سے مالی سال 25 کی پہلی ششماہی کے لیے مجموعی طور پر 1.21 بلین ڈالر ہو گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 1.397 بلین ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں تھا. اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں برآمدات تقریبا 9 فیصد بڑھ کر 3.838 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جب کہ درآمدات 15 فیصد سے...
یہ ممکن ہے کہ چیزیں عین اسی طرح واقع ہوں جیسے آپ چاہتے ہیں۔ چیزوں کی وقوع پذیری اگرچہ انسانی ارادے کی مکمل طور پر محتاج نہیں ہے۔ لیکن ایک تو انسان احسن تقویم ہے اور دوسرا وہ کائنات کی تمام چیزوں کو اپنے مصرف میں لانے پر قادر ہے۔ لہٰذا وہ چیزوں کو جیسے چاہے ایک خاص حد تک بتدریج وقوع پذیر کر سکتا ہے۔ یہاں تک کہ علامہ اقبال کی زبان میں انسان نیا زمانہ اور نئے صبح و شام پیدا کرنے کی بھی قدرت رکھتا ہے۔ ایک بات نہیں بھولنی چایئے کہ بطور ’’بنی نوع انسان‘‘ اور ’’ابن آدم‘‘ ہمارے دماغ میں صرف وہی کچھ آتا ہے جس کے واقع ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں کیونکہ...
امریکا مسلسل طیارہ حادثات کے بعد اب ٹرین حادثات کی زد میں آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن( شاہ خالد)امریکا مسلسل طیارہ حادثات کے بعد اب ٹرین حادثات کی زد میں آ گیا اور تین گھنٹے کے دوران دو ریل حادثات سامنے آئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیبراسکا میں تین گھنٹے کے دو ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ایک واقعہ میں مال بردار گاڑیوں کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور دوسرے واقعے میں متعدد کنٹینرز میں آگ لگ گئی۔ان حادثات میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تام حادثے کے پیش نظر اپ اور ڈاؤن ٹریکس کو بند کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ...
پاکستانی تجزیہ کار کے مطابق غزہ کے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی بائیڈن انتظامیہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے 7 اکتوبر کے فوراً بعد ہی شروع کر دی تھی اور یہ فلسطینیوں کو صحرائے سینا میں بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کے عین مطابق تھا جو حماس کے حملوں کے فوراً بعد میڈیا پر لیک ہوگیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ کار ضرار کھوڑو نے پاکستانی جریدے میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اتنا ہی خالصتاً امریکی معلوم ہوتا ہے جتنا ایپل پائی سوئٹ ڈش۔ اس منصوبے میں پہلے مقامی آبادی کے بڑے حصے کو قتل کرنا اور پھر اپنے منافع کے لیے ان کی زمین کو ہتھیانا شامل ہے۔ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے اپنے ویڈیو بیان میں پارٹی میں ڈسپلن کا ایشو اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کریں اور جو لوگ بھی سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ صوابی جلسے میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے...
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2025ء) سفارتخانہ پاکستان میں نئے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں یہاں موجود ایک طلبہ تنظیم" بزم برلن" نے سفارتخانہ کے تعاون سے ایک تقریب کا اہتمام کیا ، جس کی مہمان خصوصی پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ تھیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ طلبہ تنظیم کی ابتدا کب ،کیسے اور کہاں سے ہوئ تھی ان تمام باتوں پر تنظیم سے منسلک سب سے پرانے رکن عدیل ظفر نے روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ 1997 میں جب کوئی کوئی انڈیا اور پاکستان سے جرمنی پڑھنے آتا تھا مگر اس میں بھی جرمن زبان میں پڑھائ کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت اور وقت لگتا تھا جس کی بناء پر اکثر...
ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے مزید 76 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ ہونے پر 3، بھیک مانگنے پر 4 ،منشیات کیسز میں ملوث ہونے پر 6، معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد المیعاد قیام پر 4، کام سے مفرور ی پر 2، جعلسازی پر 2 اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سری لنکا میں امیگریشن سے انکار کرنے پر ایک ، امارات میں منشیات کیسز میں ملوث ہونے پر 2، پاسپورٹ گمشدگی پر 2 اور جیل قید 3 افراد کو رہا کرکے واپس بھیج دیا گیا۔ راولپنڈی میں...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا اور ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپی کے میں یوم سیاہ کس کے خلاف تھا، مہنگائی میں کمی کے خلاف یا پھر سٹاک مارکیٹ بہتر ہوئی ہے، اس لیے یوم سیاہ منایا۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ کیا خیبر پی کے میں یوم سیاہ خیبر پی کے حکومت کی پالیسی کے مطابق تھا، پی ٹی آئی کے یوم سیاہ پر ایک آدمی باہر نہیں نکل سکا اور میں نے ایک یونین کونسل میں جلسہ کیا...
منہ کی بدبو ایک عام مسئلہ ہے جو اکثر لوگوں کو پریشان کرتا ہے۔ یہ نہ صرف آپ کی شخصیت کو متاثر کرتی ہے بلکہ آپ کے خوداعتمادی کو بھی کم کر سکتی ہے۔نمک اور پانی کے غرارے منہ کی بدبو سے نجات کے لیے ایک بہت موثر طریقہ ہے۔ نمک میں قدرتی طور پر جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں جو منہ کے جراثیم کو مار دیتی ہیں۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ نمک ملا کر دن میں دو سے تین بار غرارے کریں۔ یہ آپ کی سانسوں کو تازہ اور صاف رکھے گا۔پودینہ اور ہرا دھنیا منہ کی بدبو کو دور کرنے کے لیے بہترین قدرتی اجزاء ہیں۔ ان کے اندر موجود خوشبو دار تیل...
کراچی میں گزشتہ تین دن کے دوران ڈمپر کی ٹکر کے تین حادثات میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ لواحقین اور اہل علاقہ کی جانب سے احتجاج کی وجہ سے جلاؤ، گھیراؤ اور سڑکیں بند کرنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت ہے۔ کراچی میں جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں ٹریفک حادثات کے باعث ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ چالیس ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں جب کہ پچاس ہزار سے زائد افراد زخمی اور عمر بھرکی معذوری سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے...
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد قائم الیکشن ٹریبیونلز کی کارکردگی پر اپنی چھٹی رپورٹ جاری کردی۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹربیونلز نے جنوری 2025ء میں مزید 11 درخواستوں کا فیصلہ کیا جس کے بعد فیصلہ کی گئیں درخواستوں کی تعداد بڑھ کر 112 ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہی الیکشن ٹریبیونلز نے 30 فیصد مقدمات نمٹا دیئے تاہم 70 فیصد درخواستیں تاحال زیر التوا ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مزید 11 میں سے 9 درخواستوں کا فیصلہ لاہور کے تین ٹربیونلز نے کیا، بہاولپور اور کراچی کے ٹریبیونلز نے ایک، ایک درخواست کا فیصلہ کیا، فیصلہ کی گئیں درخواستوں میں سے 6 تحریک انصاف کے...
اسلام ٹائمز: امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہ تو عقلمندانہ ہیں اور نہ ہی شرافتمندانہ، کیونکہ یہ اقدام نہ صرف عقل اور ماضی کے تجربات کے خلاف ہے بلکہ دینی تعلیمات اور بزرگان دین کی نصیحتوں کے بھی منافی عمل ہے۔ زور زبردستی کے خلاف ڈٹ جانا نہ صرف ایک قومی فریضہ ہے بلکہ ایک دینی ذمہ داری بھی ہے جس پر قرآن اور حضرات اہل بیت علیہم السلام ہمیشہ زور دیتے رہے ہیں۔ ترتیب و تنظیم: علی واحدی رہبر معظم انقلاب اسلامی، حضرت آیت الله سید علی خامنہای نے فضائیہ اور فضائی دفاع کے کمانڈروں کے ساتھ حالیہ ملاقات میں ایک بار پھر امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے اس اقدام کو غیر ہوشمندانہ، غیر...
آخری قسط ہم نے بنا وقت ضائع کیے اپنا رخ عطاء اللّہ عیسیٰ خیلوی کے شہر عیسیٰ خیل کی طرف کرلیا۔ ضلع میاں والی کی تین تحصیلوں میں سے ایک تحصیل عیسیٰ خیل ہے۔ قبیلہ عیسیٰ خیل نیازیوں کا سردار قبیلہ ہے جو عیسیٰ خیل سمیت بنوں، لکی مروت اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آباد ہیں۔ میڈم نورجہاں نے پنجابی زبان کا گانا ’’چل چلیے عیسیٰ خیل، جتھے چلدی اے چھوٹی ریل‘‘ گا کر عیسیٰ خیل کے شہر کو پاکستان بھر میں شہرت بخشی تھی اور پھرعیسٰی خیل ہی کے ایک بیٹے عطاء اللّہ خان عیسٰی خیلوی نے اردو پنجابی سرائیکی کے سیکڑوں مقبول ترین گانے گا کر اپنی دھرتی کا قرض ادا کردیا۔ جب فرنٹیئر صوبہ 1901 میں...
بھارت کے ایک ہاسٹل میں قیام پذیر چار طالبات کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ ان طالبات نے ہاسٹل کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیزا کا آن لائن آرڈر دیا تھا۔ یہ ہاسٹل مغربی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونا میں ہے۔ سماجی بہبود کے محکمے کے تحت قائم سوشل ویلفیئر ہاسٹل میں 250 طالبات رہتی ہیں۔ ہاسٹل کے لیے متعین ضوابطِ کار کے تحت کسی بھی کمرے میں پیزا کا آن لائن آرڈر نہیں دیا جاسکتا۔ ہاسٹل کی وارڈن میناکشی نرہرے نے جب باضابطہ نوٹس جاری کیا تو متعلقہ طالبہ اور اُس کے ساتھ رہنے والیوں نے آرڈر سے انکار کیا جس پر تصدیق کے بعد وارڈن نے اُن کا ہاسٹل میں داخلہ...
اسمٰعیلی برادری کے 49 ویں امام پرنس کریم آغا خان الحسینی کی آخری رسومات لزبن (پرتگال) میں ادا کر دی گئیں. انہیں آج مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ان کی آخری رسومات میں پاکستان سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا اور سابق ہسپانوی بادشاہ خوان کارلوس اول، اسماعیلی برادری کے رہنماؤں اور دیگر معززین سمیت 300 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر حصوں میں مرحوم روحانی پیشوا کے ہزاروں پیروکار لزبن سے نشر ہونے والی نماز جنازہ دیکھنے کے لیے اپنے کمیونٹی سینٹرز اور جماعت خانوں میں جمع ہوئے۔گلگت، ہنزہ اور نگر میں پرنس کریم کے انتقال پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 فروری 2025ء) گزشتہ برس کے مقابلے میں جرمنی اور فرانس دونوں بڑے یورپی ممالک میں جنوری 2025 کے دوران ٹیسلا کی الیکٹرک کاروں کی فروخت نصف رہی جبکہ ٹیسلا کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پے در پے واقعات نے اس گاڑی کے خریداروں اور اس کی فروخت کے مستقبل کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جرمن آٹوموٹیو انڈسٹری کے ماہر فیرڈینانڈ ڈوڈن ہوفر کہتے ہیں، ''کوئی بھی ایلون مسک کے رویے سے وابستہ نہیں ہونا چاہتا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، '' اس برانڈ اور اس کے باس کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ کر کے دیکھنا تقریباً نہ ممکن ہے۔‘‘ ایلون مسک کی مخالف کیوں؟ ایلون مسک...
امریکا کی جانب سے چین پر 10 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیے جانے بعد صنعتی ماہرین کا خیال ہے کہ برآمد کنندگان کو بنیادی طور پر اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو برآمد کنندگان کو کچھ مراعات دینی چاہئیں۔ امریکا نے یکم فروری سے چینی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جبکہ چین نے امریکی درآمدات پر جوابی محصولات عائد کیے تھے، تاہم امریکا نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد درآمدی محصولات کو ایک ماہ کے لیے روک دیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے چیف ایگزیکٹو/سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم سے جب...
ٹیکس ہدف میں ناکامی: ایف بی آر میں ایک بار پھر تقرر و تبادلے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) میں افسران کے تقرروتبادلے، گریڈ 21 کے چار جبکہ گریڈ 20 کے ایک افسر کا تبادلہ کردیا گیا ۔جاری نوٹیفیکشن کے مطابق تبدیل کیے جانے والے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے چار افسر شامل ہیں جبکہسعدیہ صدف گیلانی کا چیف کمشنر ان لینڈر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور تبادلہ کردیا گیا ۔ احمد شجاع ممبر آڈٹ اینڈ سی آر ایم ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد تعینات کردیا گیا ۔ محمد اقبال کونئے ممبر ایڈمن و ہیومن ریسورس ایف بی آر ہیڈ کوارٹر تعینات کر...
پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ ہو یا لوئر جوڈیشری، مقدمات کا التوا بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس ’’ بیک لاگ‘‘ کو ختم کرنے کی ضرورت سے کوئی بھی انکاری نہیں ہے۔ معزز چیف جسٹس جناب یحییٰ آفریدی صاحب نے لوئر جوڈیشری میں زیرالتوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے بین الاقوامی طرز پر ’’ڈبل ڈاکٹ‘‘ کورٹ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب عدالتیں دو شفٹوں میں کام کریں گی ۔شاہ کے وقت بھی عدالتیں لگیں گی جس کا واحد مقصد مقدمات کو نمٹانا ہوگا۔شام کے وقت کا عدالتی سسٹم دیکھنے اور سننے میں تو بہت اچھا لگتا ہے اور چھوٹے اور غیر اہم مقدمات میں کارگربھی ہوسکتا ہے لیکن جب فیملی مقدمات اور ان میں...
سندھ حکومت کی جانب سے سڑکوں پر ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے نئی ’روڈ چیکنگ کمیٹی‘ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد موٹر وہیکل قوانین ریگولیشنز 1965ء اور روڈ سیفٹی ایکٹ 1985ء کے تحت تجارتی گاڑیوں، ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرنا ہے۔ بظاہر یہ اقدام شہریوں کی فلاح و بہبود اور سڑکوں پر تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا محض کمیٹیاں بنانے سے کراچی کے سڑکوں پر پھیلی ٹریفک کی بدنظمی اور حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پایا جا سکتا ہے؟ حالیہ دنوں میں کراچی میں ڈمپرز کی زد میں آ کر کئی جانوں کا ضیاع ہوا۔ تازہ ترین دو واقعات جن...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کردہ احتجاج کے سلسلے میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مسلم لیگ (فنکشنل) کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ چودھری ظفر اللہ آرائیں، عوامی تحریک کے الطاف خاصخیلی، ایس یو پی کے غفار چانڈیو، عبدالسمیع چانڈیو، محبوب ابڑو اور دیگر کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر رہنما¶ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری 2024 کے الیکشن کے لیے عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے حکومت بنائی گئی ہے، موجودہحکومت نے عوام کو بے روزگاری اور نفرت کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے جو مہنگائی کنٹرول کرنے کا وعدہ کیاتھا وہ ایک سال میں وفا نہیں...
انسانی جسم کی تشکیل کے دوران دل پہلے اور دماغ بعد میں وجود میں آتا ہے، یہ دونوں انسانی جسم کے بنیادی اعضاء ہیں، جسم کے دیگر اعضاء بھی اپنی اپنی جگہ اہمیت کے حامل ہیں مگر جب تک انسان کا دل اور دماغ ٹھیک سے اپنا کام سر انجام دیتے ہیں اُس کی سانسوں کی ڈور چلتی رہتی ہے۔ ایک توانا دل اور صحت مند دماغ کا امتزاج ہی انسان کی اندرونی اور بیرونی تازگی کا ضامن ہوتا ہے۔ انسانوں کے بارے میں عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ جس کا دل مضبوط ہو اُس کا دماغ مشکل سے ہی تھکتا ہے، اس کے برعکس نازک دل تھکن زدہ دماغ کی وجہ بنتا ہے۔ خالق کائنات نے اپنی پسندیدہ...
دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی نے 70 میں سے 47 سے زائد نشستیں جیت کر 27 سال بعد حکومت بنانے کی راہ ہموار کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 60.42 فیصد رہا، جو 2020 کے مقابلے میں کم تھا۔ بی جے پی کی اس جیت کو دہلی کی سیاست میں ایک بڑا موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ دہلی کے ووٹروں نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے جو صرف 23 نشستوں پر ہی کامیاب ہوسکی، راہول گاندھی کی جماعت کانگریس ایک بھی نشست پر کامیاب نہ ہوسکی۔ 2015 سے دہلی میں برسراقتدار عام آدمی...
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت ہنگامہ تھا امریکی صدر ٹرمپ آئے گا اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان باہر آجائیں گے لیکن ٹرمپ بھی آگیا مگر ان کا کچھ نہیں بنا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ ایسے احتجاج پنجاب،سندھ یا بلوچستان میں نظرکیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کی قیادت دیگرتین صوبوں میں نظرکیوں نہیں آتی؟ اگرپرامن احتجاج کیے جائیں توہمیں کوئی اعتراض نہیں، ان کا ہرجلوس اوراحتجاج پرتشدد ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی یا 26 نومبردوہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، گنڈاپور کا بیان ہے کہ ان کے 99 فیصد مطالبات منظورہوگئے ہیں، اگرپی ٹی آئی کے 99 فیصد مطالبات منظورہوگئے ہیں...
وزیراعلٰی کا اشارہ انڈیا الائنس میں شامل کانگریس اور عام آدمی پارٹی کیطرف تھا جو دہلی میں الگ الگ الیکشن لڑ رہی ہیں اور اسکا فائدہ بی جے پی کو حاصل ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت اور کانگریس و عام آدمی پارٹی کی ہار پر ایک چبھتا ہوا طنز کیا ہے۔ انہوں نے انڈیا الائنس کی پارٹیوں کے بیچ عدم اتحاد اور نتیجے میں ووٹوں کی تقسیم پر نشانہ لگاتے ہوئے ''مہا بھارت'' سیریل کے ایک مشہور سین کا میمس شیئر کیا۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ''اور لڑو آپس میں''۔ اسی کے ساتھ انہوں نے "مہا بھارت" کے اس میمس کو...
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ وراثت کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالت قائم کردی ہے، جس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ وراثت کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالت قائم کردی ہے، جس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا جبکہ تنازعات کے حل کے لیے اے ڈی آر (متبادل نظام) ایک اچھا نظام ہے۔ پشاور میں وفاقی وزارت قانون کے زیر اہتمام ثالثی سے متعلق وکلا کے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے متبادل نظام (اے ڈی آر) سے ہمیں کوئی خوف نہیں...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہمارے نہیں پاکستان کے مخالف ہیں، ایک سال میں حکومت نے معیشت کو پروان چڑھایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان کو ترقی کے سفر پر لے گئے۔ عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں معیشت کے اشاریے مثبت ہیں، حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی صوابی جلسہ: پنڈال میں کارکنوں کی آمد، مرکزی قیادت غائب، یوم سیاہ سنہری حروف سے لکھا جائےگا، علی امین گنڈاپور انہوں نے کہاکہ تحریک انتشار والے شہدا کی بے حرمتی کرتے ہیں، اور پھر کہا جاتا ہے کہ نو مئی...
کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے جعلی انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر سندھ بھر میں یومِ سیاہ منایا گیا۔ کراچی کے سات اضلاع سمیت تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز کی پریس کلبز پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر جعلی انتخابات، دریائے سندھ پر نئی کینال نکالنے، پیکا قوانین، مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان کی خراب صورتحال کے خلاف نعرے درج تھے، شرکاء نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شدید نعرے بازی کی۔ جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ کے عوام نے مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے جعلی انتخابات کے خلاف دوبارہ...
نیو دہلی: دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی نے 27 سال بعد ایک تاریخی فتح حاصل کی ہے، اور پارٹی نے 70 نشستوں میں سے 47 سے زیادہ پر کامیابی حاصل کر کے دہلی میں حکومت بنانے کا موقع حاصل کیا ہے۔ الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو ایک زبردست دھچکا لگا ہے، کیونکہ اس نے صرف 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اروند کیجریوال جیسے بڑے نام بھی اپنی روایتی سیٹ سے شکست کھا گئے۔ الیکشن میں 60.42 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ رہا، جو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں کم تھا۔ بی جے پی کی کامیابی دہلی کی سیاست میں ایک نیا موڑ لائی ہے، جب کہ کانگریس ایک بھی نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہو...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھوٹی چینی درآمدات پر کم از کم محصولات میں ترمیم کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی خسارے کو کم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اگلے ہفتے کئی ممالک پر کسٹم ڈیوٹی کے اطلاق کا اعلان کریں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جاپان پر کسٹم ڈیوٹی عائد کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپ سیک ایپلی کیشن ایک اچھی پیشرفت ہے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ماورائے عدالت قتل اور حقوق کی خلاف ورزیوں کے افسوسناک واقعات بدستور جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کے حالیہ قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع بارہمولہ کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور شہید...
کراچی (رپورٹ/ واجد حسین انصاری) 18سال سے سندھ میں برسراقتدار پاکستان پیپلز پارٹی شہر قائد میں ٹریفک سے متعلق قوانین میں مؤثر ترامیم نہ کرسکی جس کے باعث ٹریفک حادثات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اور ہر سال سیکڑوں افراد ان حادثات کا شکارہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔سندھ اسمبلی سے اپنے من پسند قوانین منظور کرانے والی پیپلزپارٹی 18سال سے ٹریفک قوانین سے متعلق ایک ترمیم بھی منظور نہیں کراسکی ہے۔ اپوزیشن جماعتوںسے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی نے حادثات کو حکومت سندھ کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے ٹریفک قوانین میں مؤثر ترامیم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈمپراورٹینکر ڈرائیورز کراچی کی انتہائی مصروف شاہراہوں پر بھی انتہائی غفلت اور تیز رفتاری...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحیی آفریدی کے پہلے 100 دن میں سپریم کورٹ کے زیر التوا مقدمات میں تین ہزار کی بڑی کمی واقع ہوئی۔ سپریم کورٹ کی طرف جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے 8 ہزار 174 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ سپریم کورٹ میں 4 ہزار 963 نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے دو میٹنگز میں ججز کیخلاف 46 شکایات کا جائزہ لیا، جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 40 شکایات کو نمٹایا۔ اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کونسل نے 5 شکایات پر 5 ججز سے ابتدائی جواب مانگا۔ جج کیخلاف ایک شکایات پر مزید تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کویت کو فوج سے متعلقہ ڈیزائن اور تعمیراتی خدمات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی جس کے اخراجات کا تخمینہ ایک ارب ڈالر ہے۔ پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ فروخت کے لیے بنیادی ٹھیکے د ار کا تعین منظور شدہ وینڈرز میں سے کیا جائے گا جو ایک مسابقتی عمل کے ذریعے ہو گا۔
کراچی میں ٹریفک حادثے نے ایک اور زندگی چھین لی۔گلبائی کے قریب بس ڈرائیور نے سواری بٹھانے کے لیے بس کو اچانک سڑک پر روکا تو پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل پھسل گئی، برابر سے گزرنے والے واٹر ٹینکر کے نیچے آگئی۔کورنگی میں چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ کراچی: جوہر موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی کی نماز جنازہ ادا امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شام 5 بجے ڈمپر کیسے شہر میں آئے عوام کے بارے میں نہیں سوچتا کوئی نظام کے تحت ٹریفک کو...
نائب امیر و اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کیخلاف لیاقت آباد یوسی 7ڈاکخانہ چورنگی پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ 8فروری 2024کو عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، فارم 45کے بجائے فارم 47کے ذریعے ہارے ہوئے لوگوں کو عوام پر مسلط کر دیا گیا، ایم کیو ایم کراچی میں 5500پولنگ اسٹیشن پر سے کسی ایک پر بھی نہیں جیتی لیکن اسے قومی اسمبلی کی 15نشستیں اور پیپلز پارٹی کو 7نشستیں دے دی گئیں۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کی 25نشستیں...
بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے سابق کپتان ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اہم خبر دے دی۔ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گل نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کٹک میں شیڈول ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ویرات کوہلی کی شمولیت کا اشارہ دیا۔ شبھمن گل کا کہنا تھا کہ کوہلی کی فٹنس کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں۔ میچ کے روز پریکٹس میں وہ صحیح تھے لیکن اگلے روز ان کے گٹھنے پر سوجن تھی۔ وہ دوسرے ایک روزہ میچ میں ضرور پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔ Witnessed Virat Kohli getting sacked from stadium by Rohit...
اپنے بیان میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے رہنماء نے کہا کہ وائس چانسلر کی عدم دلچسپی کیوجہ سے اساتذہ کرام اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی ایک روایت بنا دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ و دیگر نے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے موجودہ وائس چانسلر کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اساتذہ کرام اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی ایک روایت بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ یونیورسٹی ایک خودمختار ادارہ ہے، جنکی پالیسی ساز اداروں میں کئے گئے فیصلوں کو کوئی مسترد نہیں کرسکتا۔ لیکن بدقسمتی سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سالانہ...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی، اگر تحریک انصاف کی اندرونی منظوری آجائے تو وہ مذاکرات کے لیے آجائیں گے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں لیکن ہم نے پھر بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے منقطع نہیں کیے اور وہ آج بھی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، یہ مذاکراتی...
بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دِلجِیت دو سانجھ کی زندگی اور کیریئر پر مبنی ڈاکیومنٹری بنانے کے لیے ہولو امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، یہ ڈاکیومنٹری دِلجِیت کے پنجاب کے ایک چھوٹے شہر سے ابھرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ بننے کے سفر، ان کی تاریخی کوچیلا 2023 کی پرفارمنس، اور دِل-لومیناتی ٹور 2024 کے زبردست اقتصادی اثرات کو اجاگر کرے گی، جس نے شمالی امریکہ میں تقریباً 13 ملین امریکی ڈالر ٹیکس ریونیو اور 5,300 ملازمتیں پیدا کیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے جاری ہیں اور اگر معاہدہ طے پا گیا تو ڈاکیومنٹری کی شوٹنگ اسی سال شروع کی جا سکتی ہے۔ اس پروجیکٹ میں دِلجِیت کی ذاتی جدوجہد، پنجابی...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع نہیں ہوا اور وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے، ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی، تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان سخت آدمی ہیں اس لیے تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آجائیں گے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع نہیں ہوا اور وہ...

سی بی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کریگی ،پارلیمنٹ عوامی امنگوں کی ترجمان ہے،سردار ایاز صادق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار اور شمولیتی ترقی کے لئے پارلیمانی روابط کا فروغ ضروری ہے،سی بی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی ،نظم و نسق اور شفافیت یقینی بنانے میں پارلیمان کا اہم کر دار ہوتا ہے ،فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن آج کا بڑا چیلنج ہے ،پارلیمنٹ ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے)ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر سردار...

سی پی اے کانفرنس ،فیک نیوز کے تدارک اور مضبوط مستقبل کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا، سپیکرپنجاب اسمبلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ فیک نیوز کے تدارک اور مضبوط مستقبل کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا، سی پی اے پہلی مشترکہ علاقائی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے ،قانون سازی کیلئے مصنوعی ذہانت کے پہلو پر نظر رکھنا ہوگی،منتخب نمائندوں کا عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ہوتا ہے،پاکستان خصوصا لاہور مہمان نوازی کے حوالے سے منفرد پہچان رکھتا ہے ، کانفرنس ہمارے درمیان مزید مضبوط تعاون اور دیرپا دوستی کی بنیاد رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی...
لاہور: حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کےلیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے...