تنازعات کے حل کیلئے اے ڈی آر ایک اچھا نظام ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ وراثت کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالت قائم کردی ہے، جس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ وراثت کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالت قائم کردی ہے، جس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا جبکہ تنازعات کے حل کے لیے اے ڈی آر (متبادل نظام) ایک اچھا نظام ہے۔ پشاور میں وفاقی وزارت قانون کے زیر اہتمام ثالثی سے متعلق وکلا کے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے متبادل نظام (اے ڈی آر) سے ہمیں کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ثالثی اور جرگہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے، وراثت کے مقدمات ایک بڑا مسئلہ ہیں، ہم نے پشاور میں وراثت کے حوالے سے خصوصی عدالت قائم کی ہے اور یہ سلسلہ مزید اضلاع تک بھی پھیلایا جائے گا۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ لوگوں کے مسائل یہاں پر حل ہوں گے تو عدالتوں پر کیسز کا بوجھ بھی کم ہو گا، سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل کےلیے متبادل نظام (اے ڈی آر) ایک اچھا نظام ہے، اے ڈی آر کے ذریعے فوری انصاف اور تنازعات کا حل ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وراثتی مقدمات کےلیے پشاور ہائی کورٹ کی سطح پر بھی خصوصی بنچ بنائیں گے۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران ضلعی عدالتوں میں زیر التوا11 ہزار مقدمات نمٹا دیے گئے ہیں، جس سے ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں زیر التوا مقدامات کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار سے کم ہو کر 2 لاکھ 56 ہوگئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پشاور ہائی کورٹ تنازعات کے حل وراثت کے اے ڈی آر
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے4ججزکاچیف جسٹس کو خط ، ججزتعیناتی موخر کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے4 ججز نے چیف جسٹس سے ججز تعیناتی موخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سپریم کورٹ کے 4 ججز کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو لکھے گئے خط میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائردرخواستیں زیر التوا ہونے کا حوالہ دیا گیا ہے خط میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی کے تنازع کا بھی حوالہ دیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو خط لکھنے والے ججز میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں خط کی نقل جوڈیشل کمیشن کےتمام ارکان کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے4 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ 26ویں ترمیم کیس میں آئینی بنچ فل کورٹ کا کہہ سکتا ہے، نئے ججز آئے تو فل کورٹ کون سی ہو گی یہ تنازع بنے گا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3ججز تبادلے کے بعد آئے، آئین کے مطابق نئے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوبارہ حلف لازم تھا، حلف کے بغیر ان ججز کا جج ہونا مشکوک ہوجاتا ہے، اس کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی لسٹ بدلی جاچکی ہے۔
ججز نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کے متن میں لکھا کہ موجودہ حالات میں ججز لانے سے کورٹ پیکنگ کا تاثر ملے گا، پوچھنا چاہتے ہیں عدالت کو اس صورتحال میں کیوں ڈالا جا رہا ہے؟ کس کے ایجنڈے اور مفاد پر عدالت کو اس صورتحال سے دوچار کیا جا رہا ہے؟26 ویں ترمیم کے فیصلے تک ججز تعیناتی مؤخر کی جائے۔
سپریم کورٹ کے4 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں مزیدکہا گیا کہ کم از کم آئینی بنچ سےفل کورٹ کی درخواست پر فیصلے تک تعیناتی موخر کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی طے ہونے تک ججز تعیناتی روکی جائے۔