Jang News:
2025-02-12@00:03:09 GMT

ایک نہیں 100 خط لکھ دیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، عقیل ملک

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

ایک نہیں 100 خط لکھ دیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، عقیل ملک

مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ایک نہیں 100 خط لکھ دیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آج کل خط و کتابت کا ماحول ہے، جہاں سے جواب آنا چاہیے تھا آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام محبت نامے ردی کی ٹوکری میں جائیں گے، ایک نہیں 100 خط لکھ دیں، کچھ حاصل نہیں ہونا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اب خط و کتابت کو بند ہوجانا چاہیے، سیاست دانوں کے ساتھ مل بیٹھ کر سیاسی حل نکالنا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر پیا کو چِٹھی لکھیں گے تو وہ پہنچے گی نہیں، اگر پہنچ بھی گئی تو جواب نہیں آئے گا، ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے خط بار بار لکھنا اچھی بات نہیں ہے۔

عقیل ملک نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس موکل بھی ہیں جنات بھی ہیں، ان سے خط بجھوانا ہے تو ضرور بھجوائیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اگر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ کے ممبران سے بات کریں، اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کی بائیکاٹ کی کال یکسر مسترد کردی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ عقیل ملک

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنی ہی پارٹی کے ڈسپلن پر سوالات اٹھا دیئے

پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنی ہی پارٹی میں ڈسپلن کا ایشو اٹھا دیا۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے، پارٹی لیڈرشپ سے اپیل ہے پارٹی میں ڈسپلن قائم کیا جائے، سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوابی جلسے میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور ہم باہر بیٹھ کر عہدے عہدے کھیل رہے ہیں، پارٹی میں سزا و جزا کا عمل شروع کرنے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت فارم 47 کی ہے، عطا تارڑ فارم 47 کے ایم این اے ہیں، یہ بات ایک عام آدمی نے نہیں پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب نے کی ہے ،مطالبہ کرتا ہوں عطا تارڑ کو فوری وزارت سے ہٹا کرتحقیقات کی جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں ایک سال میں اندھیرے سے اجالے کا سفر شروع ہوگیا، یہ کون سا اجالا ہے جو نظر ہی نہیں آرہا، ٹرمپ کا شوشہ حکومت نے خود چھوڑا ہے ہمیں اللہ کے سوا کسی سے امید نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیڑھ سال سے عدالتوں کا چکر کاٹ رہا ہوں، پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں: شیر افضل مروت
  • پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں: شیر افضل مروت
  • کراچی اب رہنے کی نہیں ستم سہنے کی جگہ بن گیا ہے: خواجہ اظہار الحسن
  • کوئی تقرری ماورائے آئین نہیں،ہرمعاملےپرخط وکتاب کارواج بڑھ گیا ، عقیل ملک
  • سینئرپی ٹی آئی رہنما نے اپنی ہی پارٹی میں ڈسپلن پر سوال اٹھا دیا
  • ایم کیو ایم میں اختلافات، جو ہورہا ہے اس سے خوش ہوں، مصطفیٰ کمال
  • پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنی ہی پارٹی کے ڈسپلن پر سوالات اٹھا دیئے
  • ایم کیو ایم میں اختلافات کے بعد مصطفیٰ کمال کا اہم بیان سامنے آگیا
  • بی جے پی جھوٹی جیت کا جشن منا رہی ہے، اکھلیش یادو