سفارتخانہ پاکستان جرمنی میں نئے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2025ء) سفارتخانہ پاکستان میں نئے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں یہاں موجود ایک طلبہ تنظیم" بزم برلن" نے سفارتخانہ کے تعاون سے ایک تقریب کا اہتمام کیا ، جس کی مہمان خصوصی پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ تھیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ طلبہ تنظیم کی ابتدا کب ،کیسے اور کہاں سے ہوئ تھی ان تمام باتوں پر تنظیم سے منسلک سب سے پرانے رکن عدیل ظفر نے روشنی ڈالی۔
ان کا کہنا تھا کہ 1997 میں جب کوئی کوئی انڈیا اور پاکستان سے جرمنی پڑھنے آتا تھا مگر اس میں بھی جرمن زبان میں پڑھائ کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت اور وقت لگتا تھا جس کی بناء پر اکثر طالب علم پڑھائ چھوڑ کر واپسی کی راہ لینے پر مجبور ہوجاتے تھے۔ تقریب میں نئے و پرانے طلبہ ،طالبات اور ماہرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
یہ تقریب ہر سال برلن آنے والے بچے طلباء کو خوش آمدید کہنے کے لئے کی جاتی ہے جس میں نئے اور پرانے طلبہ شرکت کرکے آپس میں ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔
پرانے طلبہ نئے آنے والوں کو یہاں کے چیلنجز سے متعلق آگاہی دیتے ہیں ۔ تقریب میں مختلف موضوعات پر ماہرین نے بات کی جن میں روز مرہ زندگی میں کام آنے والی انشورنس، جرمنی میں نیا کاروبار شروع کرنے سے متعلق آگاہی اور یہاں نوکریوں کے حصول کو آسان بنانے کے لئے پروفیشنل سی ویز بنانے کے متعلق بتایا گیا۔ تقریب کے حوالے سے پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ کا کہنا تھا کہ آج کی یہ تقریب واقعی قابل ستائش تھی کیونکہ آج کی تقریب میں نا صرف جرمنی آنے والے نئے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی بلکہ چانسن کارٹے، پی آر پر آئے ہوئے پروفیشنلز نے بھی شرکت کی جن کو بہترین طریقے سے راہنمائ دی گئ۔ تقریب کے آرگنائز محمد عادل کا کہنا تھا کہ ہم بزم برلن کو مزید بہتری کی طرف لے جانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہم چاہتے ہیں کہ نئے آنے والے طلبہ و طالبات آگے آئیں اور اس تنظیم کو مزید موثر انداز میں آگے لے کر جائیں۔ ساتھ ہی ساتھ محمد عادل نے سفارتخانہ پاکستان کے عملے اور خصوصی طور پر سفیر پاکستان ثقلین سیدہ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ آج کی یہ تقریب نئے اور پرانے دونوں طلباء کے لئے انتہائی معلوماتی تھا۔ اور ہم چاہیں گے کہ آئندہ بھی بزم برلن تنظیم اسی قسم کے سیمینار مختلف موضوعات پر منعقد کرواتی رہے اور سفارت خانہ پاکستان سے بھی ہم آئندہ بھی بھرپور تعاون کی امید رکھتے ہیں.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا کہنا تھا کہ کے لئے
پڑھیں:
ہاسٹل میں پیزا آن لائن منگوانے پر چار طالبات ایک ماہ کے لیے معطل
بھارت کے ایک ہاسٹل میں قیام پذیر چار طالبات کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ ان طالبات نے ہاسٹل کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیزا کا آن لائن آرڈر دیا تھا۔
یہ ہاسٹل مغربی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونا میں ہے۔ سماجی بہبود کے محکمے کے تحت قائم سوشل ویلفیئر ہاسٹل میں 250 طالبات رہتی ہیں۔ ہاسٹل کے لیے متعین ضوابطِ کار کے تحت کسی بھی کمرے میں پیزا کا آن لائن آرڈر نہیں دیا جاسکتا۔
ہاسٹل کی وارڈن میناکشی نرہرے نے جب باضابطہ نوٹس جاری کیا تو متعلقہ طالبہ اور اُس کے ساتھ رہنے والیوں نے آرڈر سے انکار کیا جس پر تصدیق کے بعد وارڈن نے اُن کا ہاسٹل میں داخلہ ایک ماہ کے لیے معطل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چار طالبات سے کہا گیا تھا کہ اگر اُن میں سے کوئی تسلیم کرلے کہ آرڈر اُس نے دیا تھا تو کارروائی صرف اُس کے خلاف ہوگی مگر جب کسی نے بھی اپنی غلطی کا اقرار نہیں کیا تو چاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ چاروں طالبات کے والدین کو طلب کرکے بات کی گئی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ والدین سے غیر متعلق امور پر بھی بات کی گئی۔