Nawaiwaqt:
2025-04-13@15:35:30 GMT

نصیرہ آباد کے قریب جعفرایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

نصیرہ آباد کے قریب جعفرایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی

نصیرآباد(نیٹ نیوز) لاہور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین جعفرایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے حادثہ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں ہوا، جہاں مسافر ٹرین کی نوتال سٹیشن کے قریب ایک بوگی پٹڑی سے اتری۔حکام نے مزید بتایا مسافرٹرین بڑے سانحے سے بال بال محفوظ رہی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رحیم یار خان (  بیورورپورٹ) لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی آخری چار بوگیاں خان پور کے قریب اچانک "کپلنگ جائنٹ" ٹوٹنے سے گاڑی سے علیحدہ ہو گئیں۔ علیحدہ ہونے والی بوگیوں کی سپیڈ کم ہونے کے باعث بوگیاں ڈی ریل ہونے سے بچ گئیں۔ڈاؤن ٹریک پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات تقریبا" نو بجے لاہور سے کراچی جانے والی جب خان سے کچھ کلو میٹر کے فاصلے پر تھی تو اچانک کپلنک جائنٹ ٹوٹنے سے ٹرین کی آخری چار بوگیاں اور ٹرین گارڈ والا ڈبہ ٹرین سے علیحدہ ہو گئے جبکہ باقی ٹرین چلتی رہی تاہم ٹرین گارڈ نے فوری طور فون کے ذریعے ٹرین ڈرائیور کو اس  بارے آگاہ کیا جس نے فوری طور پر خان پور اسٹیشن کے قریب گاڑی کو روک کر فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جنہوں نے ڈاؤن ٹریک پر فوری طور پر تمام ٹرینوں کی آمدرفت روک دی۔اطلاعات کے مطابق ٹرین کو فوری طور پر پیچھے لایا گیا جہاں آخری اطلاعات کے مطابق ریلوے انجینیرز نے علیحدہ ہونے والی بوگیوں کو ٹرین سے جوڑنے کے بعد ٹرین کو اپنی منزل مقصود پر روانہ کر دیا تھا مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بھی بحال کر دی گئی تھی۔یاد رہے کہ ضلع رحیم یار خان کی حدود میں ریلوے ٹریک کی حالت انتہائی خستہ ہونے باعث یہاں آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں ٹریک کی حالت یہ کہ کر بہتر نہیں کی جا رہی کہ اب ایم ایل I ریلوے پراجیکٹ جلد شروع ہونے جا رہا ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فوری طور پر کے قریب

پڑھیں:

ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ

ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کے لیے تباہ کن ہے۔ خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

وزیرِ اعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو انکی میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کیساتھ سفر کرنے پر مجبور
  • افغانستان فوری طور پر دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے، وزیراعظم
  • افغان حکومت اپنی سرزمین سے آپریٹ ہونے والی دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ
  • ڈی جی خان تا ملتان شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ
  • ریلوے کا ڈی جی خان تا ملتان 16 اپریل سے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ
  •  کپڑے دھونے تالاب پر آنے والی تین خواتین ڈوب کر جاں بحق
  • جنوبی پنجاب کے مسافروں کیلئے خوشخبری
  • ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان
  • کراچی سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ