کراچی:

مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین اوران کے کارکنوں کے خلاف لانڈھی تھانے میں درج کیا جانے والا ایک اورمقدمہ سامنے آگیا۔
 

یہ مقدمہ لانڈھی نمبر 6 میں چینی کی بوریوں سے لدے ٹرک کو جلانے کے خلاف ٹرک کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں لوگوں کو اکسانے ،بھڑکانے،اشتعال دلانے،سہولت کاری،اعانت اوردہشت گردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈمپر اور ٹینکرز نذر آتش کرنے پر اکسانے کے الزام میں آفاق احمد گرفتار

میٹروول سائٹ کے رہائشی ٹرانسپورٹر دانش منظور کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق 10 افراد اسد، یوسف، عرفان علی، سعدان، عبدالحفیظ، عدنان، حذیفہ محمد دانش، خرم اورماجد کورنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتارکیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم اسد نے پولیس کے ساتھ گرفتاری اور ٹکراؤ کے وقت للکارتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے لیڈر آفاق احمدکے حکم پر گاڑی کو آگ لگائی ہے۔ گرفتارملزمان نے اپنے بھاگ جانے والے ساتھیوں کے نام علی موٹا، عبید، زاہد لنگڑا، عامر عرف لمبا، ذاکر، عذیر، فیضی، راحیل، کالا ناظم عابد عرف شاہ، بابا عرف ٹلی، شہزاد عرف شجی، دستگیر، اکرم عرف بلو، رئیس قریشی، ندیم دانش، سہیل، اپبا، بابرعباس،  حمزہ انیس عرف بلو بتائے ہیں۔

لانڈھی پولیس نے گرفتارملزم اسد کے خلاف غیرقانونی اسلحہ برآمد ہونےکا الگ مقدمہ بھی درج کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جلائو گھیرائو کا الزام:مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین آفاق احمد گرفتار

جلائو گھیرائو کا الزام:مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین آفاق احمد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز )مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا۔ قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمدکا کہناتھاکہ صرف 40 دن میں92 افراد ٹرکوں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے گئے، ہم نے ہیوی ٹریفک شہر میں آنے کی اجازت نہ دینے کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہاکہ بعض مقامات پر ٹریفک حادثات پرمشتعل افرادنے گاڑیوں کوآگ لگائی، لانڈھی میں عوام گزشتہ روز کے حادثے کی وجہ سے مشتمل تھے۔آفاق احمد نے اپیل کی کہ عوام احتجاج کریں، گاڑیوں کو نہ جلائیں، عوام اس صورتحال سے غلط فائدہ اٹھانے والوں پر نظر رکھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آفاق احمد نے اعلان کیا تھاکہ مہاجر نوجوانوں کو بڑا بھائی سمجھ کر حکم دے رہا ہوں کہ منگل کے روز سے شہر میں ہیوی ٹریفک نہیں ہونا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ ہوگیا پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت آج بہت مضبوط ہے، عرفان صدیقی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعدمیں ہوگی، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ وزیراعظم کی کویتی ہم منصب، یو اے ای اور سری لنکن صدور سے الگ الگ ملاقاتیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • گاڑیاں نذر آتش کرنے کا کیس، آفاق احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم
  • آفاق احمد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظرآئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے، گورنر سندھ
  • آفاق احمد کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی
  • چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا حکم
  • کراچی میں بدامنی کے ذمہ دارمہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد گرفتار
  • جلائو گھیرائو کا الزام:مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین آفاق احمد گرفتار
  • کراچی: لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 ٹرکوں کو آگ لگا دی
  • کوئٹہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج