ٹرمپ کا پیوٹن سے رابطہ، یوکرین، مشرق وسطیٰ، توانائی اور مصنوعی ذہانت کے مسئلہ پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، یوکرین، مشرق وسطیٰ، توانائی اور مصنوعی ذہانت کے ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ بات چیت یوکرین میں جاری تنازع کے خاتمے کی نئی کوششوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، جو اپنے چوتھے سال میں داخل ہونے والا ہے۔
ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے یوکرین، مشرق وسطیٰ، توانائی، مصنوعی ذہانت، ڈالر کی طاقت اور مختلف دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
روسی حکام کے مطابق ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان تقریباً 90 منٹ تک بات چیت ہوئی، ٹرمپ کئی ہفتوں سے پیوٹن سے بات کرنے کی خواہش کا اظہار کر رہے تھے وہ یوکرین تنازع کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نائب وزیراعظم کا اپنے یو اے ای ہم منصب سے رابطہ، غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابط کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے حصول کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔