آن لائن خریداری کے معروف پلیٹ فارم دراز نے پاکستان میں ایک نئی کٹیگری “چوائس” متعارف کرادی ہے، جو صارفین کو معیاری اور سستی مصنوعات کی ایک وسیع رینج فراہم کرے گی۔

دراز کی اس کٹیگری کے تحت 3 لاکھ سے زائد کم قیمت اور اعلیٰ معیار کی اشیاء دستیاب ہوں گی۔

ایک سال قبل “Any 3” کے نام سے شروع کی جانے والی یہ کٹیگری اب فیشن، روزمرہ ضروریات، بیوٹی و ہیلتھ اور لائف اسٹائل سمیت کئی نئے زمروں میں مزید وسعت پا چکی ہے۔

“چوائس” کٹیگری سے خریدی گئی اشیاء 1 سے 3 دن کے اندر صارف تک پہنچا دی جائیں گی، اور اس کے ساتھ ساتھ 14 دن کی آسان اور مفت واپسی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

اس کے ذریعے صارفین نہ صرف بہترین قیمتوں پر معیاری مصنوعات خرید سکیں گے، بلکہ تین یا اس سے زائد اشیاء خریدنے پر مفت ڈلیوری کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چین کو بدنام کرنے سے امریکی “ہیکرز  کنگڈم  ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی،  چینی وزارت دفاع

چین کو بدنام کرنے سے امریکی “ہیکرز  کنگڈم  ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی،  چینی وزارت دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

 بیجنگ :چینی وزارت  دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے  امریکہ کی انفارمیشن ایجنسی کی جانب سے چین کو بد نام کرنے کے حوالے سے بدھ کے روز سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ

امریکہ دوسروں پر جو الزام لگاتا ہے،تو سمجھ لینا چاہئے کہ  یا تو اس نے وہ کام خود کیا ہے یا وہ کر رہا ہے۔ امریکہ چین میں سائبر حملوں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اور یہ ایک مشہور سائبر اسپیس مسئلہ بھی ہے. “وکی لیکس” سے لے کر “سنوڈن واقعہ”تک ، “اسٹار ونڈ” پروگرام سے لے کر “آپریشن الیکٹرک کرٹن” تک، امریکہ نے سائبر اسپیس میں جو چاہا وہ کیا ہے، اور نگرانی، چوری اور  سائبر حملوں میں ملوث ہونے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، اور یہ پوری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے ۔

 چین کو بدنام کرنے سے  امریکی”ہیکرز  کنگڈم  ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی۔ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ  چین اور دنیا بھر کے دیگر ممالک پر سائبر حملے بند کرے اور ذمہ دارانہ قول و فعل کے ساتھ انسانیت کو ایک واضح اور محفوظ سائبر اسپیس واپس کرے۔

متعلقہ مضامین

  • “ہم بوڑھے ہوگئے ہیں! لیکن 43، 45 سالہ کرکٹرز پی ایس ایل کا حصہ ہیں”
  • چین کو بدنام کرنے سے امریکی “ہیکرز  کنگڈم  ” سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی،  چینی وزارت دفاع
  • بجلی مزید سستی ہونے کا امکان
  • پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” کی ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشریات
  • گوگل کی جانب سے”ہیلپ می رائٹ” فیچر میں نئی زبانوں کی سپورٹ متعارف
  • اب سندھ میں “خواجہ سرا” بھی کرکٹ کھیلیں گے
  • واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر، نیا مزیدار فیچر متعارف
  • پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ  حوالہ جات ” ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا
  • چھیوشی میگزین میں شی جن پھنگ کے اہم مضمون  “ثقافتی طاقت کی تعمیر کو تیز کرنا” کی اشاعت
  • “زیادہ تمباکو ٹیکس صحت نہیں، غیر قانونی مارکیٹ کو فروغ دیتا ہے” ، امین ورک