سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانا ایک قومی ترجیح ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ عالمی سطح پر سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور ان کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین کی زیادہ نمائندگی کے لیے حکومت پاکستان نے اہم اقدامات کیے ہیں، اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ خواتین کو سائنسی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ان اقدامات کے تحت خواتین کی قیادت میں اسٹارٹ اپس کو فروغ دیا جا رہا ہے، نئی مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں، اور تحقیقاتی فنڈنگ تک رسائی بڑھائی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین کی بھرپور شرکت سے ہی ہم ایک زیادہ جامع اور مساوی مستقبل کی تشکیل کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں خواتین
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ملک کے کونے کونے میں ترقی لائے۔وزیراعظم نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ دن نہ صرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ کسانوں کے لئے بڑی خوشی کا وقت جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں، یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جو ہماری برادریوں کو متحد کرتا ہے اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے، انہوںنے کہا کہ آیئے ہم بیساکھی کے جذبے سے متاثر ہو کر ایک روشن، جامع اور مضبوط کل کی تعمیر کے لئے مل کر ساتھ آگے بڑھیں، ساریاں نو وساکھی دیاں ودھایاں!.