آئی ایم ایف وفد اور ججز کی ملاقات تاریخ میں انوکھا واقعہ ہے، مولانا فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کی اعلیٰ عدلیہ کے ججز سے ملاقات پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں ایک انوکھا واقعہ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یہ پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں ایک غیرمعمولی واقعہ ہے کہ مالیاتی ادارے کے نمائندے عدلیہ کے ججز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، ججز کی تقرری کے حوالے سے پہلے بھی پارلیمنٹ کا کردار تھا اور اب دوبارہ پارلیمنٹ کو اس عمل میں شامل کیا جا رہا ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کا استحکام عدل و انصاف سے جڑا ہوا ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہمارے عدالتی نظام پر کچھ تحفظات ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہاکہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے دی گئی کھانے کی دعوت پر گئے تھے، جہاں مختلف سیاسی امور پر بات چیت ہوئی، اپوزیشن کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا اور مختلف امور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور اسٹبلشمنٹ کی مینجمنٹ کے تحت چل رہی ہے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے ادا نہیں کیں اور الیکشن کمیشن ایک کٹھ پتلی ادارہ بن چکا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ کاکہنا تھا کہ
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کو اپنی ذمہ داریاں بغیر کسی دباؤ کے ادا کرنی چاہئیں،مدارس کے حوالے سے جو قانون سازی ہونی ہے، وہ وفاقی حکومت کی سطح پر ہو اور صوبے اسی کے مطابق قانون سازی کریں۔
انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم پر اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے آئینی عدالت کے قیام کی تجویز دی تھی، لیکن آئینی بینچ کی تشکیل بھی ایک مثبت آغاز ہو سکتا ہے، اگر آئینی بینچ کو صحیح طریقے سے کام کرنے دیا جائے تو اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مولانا فضل کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی انتخابات بھرپور حصہ لے گی، عبدالغفور حیدری
ملتان میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ذمہ داران اور کارکنان ہر وقت تیار رہیں اور گھر گھر جا کر جے یو آئی کے پیغام کو پہنچائیں کیونکہ جے یو آئی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام سمیت عوام کے مسائل کے حل کے لیے شروع دن سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست کا تصور ختم ہو چکا ہے، علما انبیا کے وارث ہیں، علمائے کرام اور کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تخلیق انسانی کے بنیادی مقصد کے لیے آگے بڑھیں، قائد مولانا فضل الرحمن کی شکل میں باکردار اور باصلاحیت پڑھی لکھی قیادت ہم میں موجود ہے، جمعیت علمائے اسلام عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کی طرح جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کے مجلس عمومی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، جس کی صدارت جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کی جبکہ اجلاس میں جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ، ضلع ناظم اطلاعات رانا محمد سعید، سابق امیر حافظ محمد عمر شیخ، سٹی امیر قاری محمد یاسین کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ جے یو آئی قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی انتخابات بھرپور حصہ لے گی، ذمہ داران اور کارکنان ہمہ وقت تیار رہیں اور گھر گھر جا کر جے یو آئی کے پیغام کو پہنچائیں کیونکہ جے یو آئی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام سمیت عوام کے مسائل کے حل کے لیے شروع دن سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ سے باہر ہم ہر سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اور آج عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جے یو آئی کا ساتھ دیں تاکہ کرپٹ سیاست دانوں کو ایوانوں سے باہر نکالا جائے، جو وسائل کو ہڑپ کر رہے ہیں اور غریب عوام کی حالت فاقوں تک پہنچ چکی ہے جو خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں